”اِسکا راز کیا ہے؟“
مورئیل اپنے تین بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ اِسکے بعد اُنہیں اپنی عبادت پر بھی جانا تھا۔ چونکہ اُنکے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ گھر جاکر رات کا کھانا کھاتے چنانچہ وہ اپنے بچوں کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ لے گئی۔ ریسٹورنٹ میں ایک عمررسیدہ اجنبی کے سوال نے اِن تین بچوں کی ماں کو حیران کر دیا۔
جب وہ کھانا ختم کر رہے تھے تو اِس اجنبی نے مورئیل کے پاس آکر کہا: ”جب سے آپ لوگ ریسٹورنٹ میں آئے ہیں مَیں آپکو دیکھ رہا ہوں۔ مَیں نے آپکے بچوں میں ایک بڑا فرق دیکھا ہے۔ دوسرے بچے میز اور کرسیوں کا جو حال کرتے ہیں وہ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ وہ اپنے پیر میز پر چڑھا دیتے ہیں۔ وہ کرسیوں کو اِدھر اُدھرگھسیٹتے ہیں۔ لیکن آپکے بچے بہت خاموش طبیعت اور مہذب ہیں۔ اِسکا راز کیا ہے؟“
مورئیل نے جواب دیا: ”مَیں اور میرا شوہر اپنے بچوں کیساتھ باقاعدگی کیساتھ بائبل مطالعہ کرتے ہیں۔ ہم بائبل سے سیکھی ہوئی باتوں کو اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم یہوواہ کے گواہ ہیں۔“ اِس پر اُس شخص نے کہا: ”مَیں یہودی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور مَیں دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتلِعام سے بچا ہوں۔ مَیں نے جرمنی میں یہوواہ کے گواہوں کو اذیت کا نشانہ بنتے دیکھا ہے۔ وہ وہاں بھی بڑے فرق نظر آتے تھے۔ آپکے بچوں کے رویے نے مجھے بہت متاثر کِیا ہے۔ مجھے آپکے مذہب کا گہرا مطالعہ کرنا چاہئے۔“
بچوں کی پرورش کرنے کے سلسلے میں بائبل ایک شاندار رہبر کتاب ہے۔ یہوواہ کے گواہ بائبل میں پائی جانے راہنمائی سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ درجذیل پیشکش پر توجہ دیں۔