یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م05 1/‏1 ص.‏ 32
  • کھانے کے اوقات—‏یہ کتنے بیش‌قیمت ہیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کھانے کے اوقات—‏یہ کتنے بیش‌قیمت ہیں!‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
م05 1/‏1 ص.‏ 32

کھانے کے اوقات—‏یہ کتنے بیش‌قیمت ہیں!‏

مزےدار کھانا سب پسند کرتے ہیں۔ کھانا کھاتے ہوئے اپنے عزیزوں کیساتھ اچھی گفتگو سے اور گرمجوش رفاقت سے لطف اُٹھانا نہ صرف ہماری بھوک مٹاتا ہے بلکہ اس موقع کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ بہتیرے خاندانوں نے دن میں ایک مرتبہ ملکر کھانا کھانے کو بہت فائدہ‌مند پایا ہے۔ کھانے کا وقت خاندان کو دن‌بھر کے واقعات اور منصوبوں پر بات‌چیت کا موقع مہیا کرتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کیساتھ گفتگو کرنے سے اُنکے خیالات اور احساسات سے واقف ہو سکتے ہیں۔ کھانا کھاتے ہوئے خوش‌کُن اور پُرسکون رفاقت سے فائدہ اُٹھانے کیلئے اضافی وقت گزارنا خاندان میں احساسِ‌تحفظ، بھروسے اور محبت کو بڑھاتے ہوئے خاندان کے اتحاد کو مضبوط کریگا۔‏

آجکل زیادہ‌تر خاندان مصروفیات کی وجہ سے ملکر کھانا کھانے کو مشکل پاتے ہیں۔ دُنیا کے بعض حصوں میں، مقامی رسم‌ورواج کے مطابق کھانے کے دوران بات‌چیت کرنے کو بُرا سمجھا جاتا ہے۔ کچھ خاندان کھانا کھاتے ہوئے ٹی‌وی دیکھتے ہیں جس سے آپس میں مفید گفتگو کرنے کا موقع ختم ہو جاتا ہے۔‏

تاہم مسیحی والدین خاندان کی بہتری کیلئے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ (‏امثال ۲۴:‏۲۷‏)‏ پُرانے وقتوں میں والدین کو یہ نصیحت کی گئی تھی کہ اپنے بچوں کیساتھ رابطہ رکھنے کا بہترین طریقہ گھر بیٹھ کر خدا کے کلام سے بات‌چیت کرنا ہے۔ (‏استثنا ۶:‏۷)‏ اپنے بچوں کیساتھ ملکر باقاعدگی سے کھانے پر دُعا کرنا یہوواہ اور اُسکے راست اصولوں کیلئے گہری محبت پیدا کرنے کا موقع مہیا کرتا ہے۔ خوش‌کُن اور حوصلہ‌افزا تجربات آپکے کھانے کے اوقات کو خوشگوار اور پُرسکون بنا سکتے ہیں۔ جی‌ہاں، کھانے کا وقت صرف کھانا کھانے کا وقت ہی نہیں ہے!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں