یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م04 1/‏8 ص.‏ 32
  • ‏’‏ہم نے تمہاری دلی خواہش پوری کی‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏ہم نے تمہاری دلی خواہش پوری کی‘‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
م04 1/‏8 ص.‏ 32

‏’‏ہم نے تمہاری دلی خواہش پوری کی‘‏

حال ہی میں نائیجریا میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو ایک خط ملا جس میں یہ لکھا تھا:‏

‏”‏ہمارا بیٹا اینڈرسن ۱۴ سال کا تھا جب وہ فوت ہو گیا۔ اینڈرسن دو مُرغے پال رہا تھا۔ اُسکی یہ خواہش تھی کہ اِن مُرغوں کو بیچ کر آپکو پیسے بھیجے تاکہ خدا کے کلام کو پھیلانے میں آپکی مدد ہو سکے۔ لیکن وہ مُرغوں کو بیچنے سے پہلے ہی گزر گیا۔‏

‏”‏اُس کی خواہش کو پورا کرنے کی خاطر ہم نے ان مُرغوں کو بیچ دیا ہے۔ اب ہم یہ پیسے آپکو اینڈرسن کی طرف سے بھیج رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہوواہ اپنا وعدہ پورا کریگا اور ہمارا بیٹا بہت جلد ہمارے پاس ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اُس وقت ہم اُس سے کہہ سکیں:‏ ’‏ہم نے تمہاری دلی خواہش پوری کی۔‘‏ ہم اینڈرسن کے علاوہ ’‏گواہوں کے اُس بڑے بادل‘‏ کو بھی دیکھنے کے بے‌تاب ہیں جو موت سے جی اُٹھیگا۔“‏—‏عبرانیوں ۱۲:‏۱؛‏ یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹‏۔‏

اینڈرسن کے خاندان کی طرح لاکھوں لوگ اُس وقت کتنے خوش ہونگے جب اُنکے عزیز بھی موت سے رہائی پا کر اُنکے پاس ہونگے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۲۴-‏۲۶‏)‏ بیشک آج سچے مسیحیوں کو اِس اُمید سے حوصلہ‌افزائی ملتی ہے۔‏

خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ مُردے پھر سے جی اُٹھیں گے۔ یہ اُن تمام وعدوں میں سے ایک وعدہ ہے جو خدا اپنی بادشاہت کے ذریعے نئی دُنیا میں پورا کرے گا۔ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ خدا کا کلام بیان کرتا ہے کہ ”‏وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ موت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ‌ونالہ نہ درد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔“‏—‏مکاشفہ ۲۱:‏۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں