یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 1/‏12 ص.‏ 32
  • حوض جن میں پانی نہیں ٹھہرتا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حوض جن میں پانی نہیں ٹھہرتا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 1/‏12 ص.‏ 32

حوض جن میں پانی نہیں ٹھہرتا

بائبل وقتوں میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے زمین میں کھودے گئے حوض استعمال کئے جاتے تھے۔ کچھ عرصہ تک، ملکِ‌موعود میں، یہی حوض اسرائیلیوں کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کا واحد ذریعہ تھے۔‏

یرمیاہ نبی نے خدا کی طرف سے ایک پیغام میں حوضوں کی مثال استعمال کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کیں۔ اُنہوں نے مجھ آبِ‌حیات کے چشمہ کو ترک کر دیا اور اپنے لئے حوض کھودے ہیں۔ شکستہ حوض جن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔“‏—‏یرمیاہ ۲:‏۱۳‏۔‏

اسرائیلیوں نے ”‏آبِ‌حیات کے چشمہ“‏ یعنی یہوواہ  خدا کو ترک کرنے کے بعد، اپنی حفاظت کے لئے ایسے ملکوں پر  بھروسا کِیا جو بُت‌پرست تھے اور اُن کی بُت‌پرستی میں شامل  ہو گئے تھے۔ اگر ایک حوض میں پانی نہ ہو تو وہ کسی کے کام نہیں آ سکتا۔ اِسی طرح ان بُت‌پرست قوموں کے پاس بھی تحفظ بخشنے کی طاقت نہیں تھی۔—‏استثنا ۲۸ :‏۲۰۔‏

اِس تاریخی مثال سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ یرمیاہ کے زمانے کی طرح آج بھی یہوواہ خدا زندگی کا چشمہ ہے۔ (‏زبور ۳۶:‏۹؛‏ مکاشفہ ۴:‏۱۱‏)‏ یسوع مسیح کی قربانی کے ذریعے یہوواہ خدا ہمیں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ (‏یوحنا ۴:‏۱۴؛‏ ۱۷:‏۳‏)‏ یرمیاہ کے دنوں کی طرح آج بھی بہتیرے لوگ خدا کے احکام کی نافرمانی کرتے ہیں۔ اِس کی بجائے وہ اِنسانی فیلسوفوں اور سیاستدانوں کے وعدوں پر بھروسا کرتے ہیں۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۱۸-‏۲۰؛‏ کلسیوں ۲:‏۸‏)‏ آپ کس پر بھروسا کریں گے؟ ”‏آبِ‌حیات کے چشمہ“‏ یہوواہ پر یا پھر ’‏شکستہ حوض پر، جس میں پانی نہیں ٹھہر سکتا؟‘‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر]‏

مٹی کی بنی ہوئی ایک دیوی جو اسرائیلی قبر میں ملی

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Photograph taken by courtesy of the British Museum

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں