یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 1/‏10 ص.‏ 8
  • ‏”‏آپ نے میری آنکھیں کھول دیں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏آپ نے میری آنکھیں کھول دیں“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ملتا جلتا مواد
  • والدین!‏ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • اَے اولاد والو!‏ اپنی بیش‌قیمت میراث کی حفاظت کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 1/‏10 ص.‏ 8

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

‏”‏آپ نے میری آنکھیں کھول دیں“‏

ڈوروٹا ایک کُل‌وقتی مُناد ہے جو پولینڈ کے مُلک میں رہتی ہے۔ ایک دن وہ اپنے ۱۴ سالہ بیٹے کا چیک‌اپ کرانے سکول کی ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر کا نام جینی تھا۔‏a اُس نے ڈوروٹا سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپکا بیٹا گھریلو کاموں میں آپکی مدد کرتا ہے؟“‏

ڈوروٹا نے جواب میں کہا:‏ ”‏جی‌ہاں۔ ہم گھر میں چھ لوگ ہیں اور اکثر جب مَیں مصروف ہوتی ہوں تو میرا بیٹا پورے خاندان کیلئے کھانا پکاتا ہے۔ وہ گھر کی صفائی کرتا ہے اور مرمت کے چھوٹے‌موٹے کام میں بھی میرا ہاتھ بٹاتا ہے۔ وہ پڑھنے کا بہت شوقین ہے اور ایک محنتی طالبعلم بھی ہے۔“‏

جینی نے کہا:‏ ”‏شاباش، یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ مَیں یہاں ۱۲ سال سے کام کر رہی ہوں لیکن آج تک مَیں نے نہیں سنا کہ کوئی بچہ ایسا کرتا ہو۔“‏

ڈوروٹا نے جان لیا کہ یہ گواہی دینے کا بہترین موقع ہے۔ اُس نے کہا:‏ ”‏بہت سے والدین اپنے بچوں کی صحیح طریقے سے تربیت نہیں کرتے جسکی وجہ سے بچے اپنے آپ کو کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں سمجھتے۔“‏

جینی نے پوچھا:‏ ”‏آپکو یہ کیسے معلوم ہے؟ بہتیرے والدین کو تو اِن باتوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔“‏

ڈوروٹا نے جواب میں کہا:‏ ”‏یہ معلومات مجھے بائبل سے ملی ہیں۔ مثال کے طور پر، استثنا ۶:‏۶-‏۹ میں کہا گیا ہے کہ والدین کو سب سے پہلے بائبل کی تعلیمات پر خود عمل کرنا چاہئے پھر وہ اپنے بچوں کو عمدہ تربیت دے سکتے ہیں۔“‏

اِس پر جینی نے کہا:‏ ”‏واہ، بہت خوب!‏ لیکن آپ اپنے بچوں کی تربیت میں بائبل کو کیسے استعمال کرتی ہیں؟“‏

ڈوروٹا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏ہم ہر ہفتے اپنے بچوں کیساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے ہم کتاب نوجوانوں کے سوال—‏اُنکے مؤثر جوابb کو استعمال کرتے ہیں۔“‏ پھر اُس نے اِس کتاب کے چند مضامین کا ذکر کِیا۔‏

یہ سُن کر جینی نے کہا:‏ ”‏آپ نے تو میری آنکھیں کھول دیں۔ کیا آپ مجھے یہ کتاب لا کر دکھا سکتی ہیں؟“‏

ایک گھنٹے کے بعد ڈوروٹا گھر سے کتاب لے کر واپس جینی کے پاس پہنچی۔‏

جینی نے کتاب کو دیکھتے ہوئے کہا:‏ ”‏آپ کس مذہب سے تعلق رکھتی ہیں؟“‏

اُس نے کہا:‏ ”‏مَیں یہوواہ کی گواہ ہوں۔“‏

جینی نے سوال کِیا:‏ ”‏یہوواہ کے گواہ دوسرے مذہب کے لوگوں کیساتھ کیسے پیش آتے ہیں؟“‏

ڈوروٹا نے جواب دیا:‏ ”‏بالکل ایسے ہی عزت کیساتھ جیسے مَیں آپکے ساتھ پیش آ رہی ہوں۔ ہماری یہ خواہش ہے کہ تمام لوگ بائبل کی سچائی جانیں۔“‏

اِس پر جینی بہت خوش ہوئی۔‏

جانے سے پہلے ڈوروٹا نے جینی کی یہ کہتے ہوئے حوصلہ‌افزائی کی کہ ”‏آپ بھی بائبل کو روزانہ پڑھا کریں۔ یہ آپکی روزمرّہ زندگی میں مدد کریگی۔“‏

جینی نے مسکراتے ہوئے کہا:‏ ”‏مَیں ایسا ضرور کرونگی!‏“‏

ڈوروٹا نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بڑی دلیری سے اِس ڈاکٹر کو گواہی دی۔—‏۱-‏پطرس ۳:‏۱۵‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a نام بدل دیا گیا ہے۔‏

b یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ۔ انگریزی میں دستیاب ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں