یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 15/‏8 ص.‏ 31
  • اُس نے مہربانی کو عزیز رکھا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُس نے مہربانی کو عزیز رکھا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 15/‏8 ص.‏ 31

اُس نے مہربانی کو عزیز رکھا

ملٹن جی.‏ ہینشل نے کافی عرصہ تک یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن کے طور پر خدمت انجام دی اور مارچ ۲۲، ۲۰۰۳ کو ہفتے کے روز اپنی زمینی زندگی ختم کی۔ اُسکی عمر ۸۲ سال تھی۔‏

ملٹن ہینشل نے جوانی میں ہی یہوواہ کے گواہوں کے ہیڈکوارٹرز کے عملے میں شمولیت اختیار کی اور ۶۰ سال تک وفاداری سے خدمت کی۔ اپنی بصیرت اور بادشاہتی منادی میں مخلصانہ دلچسپی کی وجہ سے جلد ہی بہت سراہا جانے لگا۔ سن ۱۹۳۹ میں، وہ این.‏ ایچ.‏ نار کا سیکرٹری بنا جو اُس وقت یہوواہ کے گواہوں کے بروکلن چھاپہ‌خانے کا نگہبان تھا۔ جب بھائی نار نے ۱۹۴۲ میں پوری دُنیا کے گواہوں کی راہنمائی شروع کی تو بھائی ہینشل اُسکا معاون تھا۔ بھائی ہینشل نے سن ۱۹۵۶ میں لوسلی بے‌نٹ سے شادی کی اور پھر دونوں نے زندگی کی خوشیوں اور دشواریوں کا سامنا کِیا۔‏

بھائی ہینشل نے سن ۱۹۷۷ میں بھائی نار کی وفات تک اُنکی قربت میں کام کِیا۔ بھائی نار کیساتھ اُنہوں نے ۱۵۰ ممالک کا دورہ بھی کِیا پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں بالخصوص مشنریوں اور برانچ دفاتر میں کام کرنے والوں کی حوصلہ‌افزائی کی۔ یہ سفر بعض‌اوقات بہت مشکل اور خطرناک ہوتا تھا۔ سن ۱۹۶۳ میں، لائبیریا کی ایک کنونشن پر بھائی ہینشل کو کسی حب‌الوطنی کے کام میں حصہ نہ لینے کے باعث سخت اذیت بھی اُٹھانی پڑی۔‏a بھائی ہینشل بے‌حوصلہ ہونے کی بجائے واپس لائبیریا آئے اور یہوواہ کے گواہوں کیلئے زیادہ آزادی حاصل کرنے کے مقصد سے اُس مُلک کے صدر سے ملاقات کی۔‏

بھائی ہینشل مسائل اور مشکلات کو ہمیشہ عملی اور معقول طریقے سے حل کرتے تھے۔ اُسکے رفقاء اُسکی انکساری، مزاح اور نظم‌وضبط کی بڑی قدر کرتے تھے۔ اُسکا حافظہ بہت ہی اچھا تھا، بہتیرے مشنری اس بات سے حیران ہوتے تھے کہ اُسے ہمارے نام کیسے یاد رہتے ہیں، وہ ہماری زبان میں چند جملے کیسے بول لیتا ہے۔ اکثر اُسکے ہنسی‌مذاق سے بھی دوسرے بہت محظوظ ہوتے تھے۔‏

میکاہ ۶:‏۸ ہمیں ”‏رحم‌دلی کو عزیز“‏ رکھنے کی تلقین کرتی ہے۔ ملٹن ہینشل کو اس سلسلے میں ایک اچھے نمونے کے طور پر ضرور یاد رکھا جائیگا۔ بھاری ذمہ‌داریوں کے باوجود وہ قابلِ‌رسائی، نرم‌مزاج اور شفیق تھا۔ وہ اکثر یہ کہتا تھا کہ ”‏کوئی معاملہ نپٹاتے وقت یہ یاد رکھیں کہ رحم‌دلی ہی صحیح اور مفید ہے۔“‏ اگرچہ ہم اس عزیز بھائی سے محروم ہو جانے پر غمگین ہیں توبھی ہم خوش ہیں کہ اُس نے آخر تک برداشت کی اور اب اُسکا اَجر یعنی ”‏زندگی کا تاج“‏ یقینی ہے۔—‏مکاشفہ ۲:‏۱۰‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a ۱۹۷۷ ائیر بُک آف جیہوواز وِٹنسز کے صفحہ ۱۷۱-‏۱۷۷ کو دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

جی.‏ ایم ہینشل اور این.‏ ایچ.‏ نار

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

اپنی بیوی لوسلی کیساتھ

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں