”اب مجھے دلی سکون مل گیا ہے“
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق آجکل دُنیا میں ۱۲ کروڑ سے زیادہ لوگ افسردگی کا شکار ہیں۔ ہر سال ایک تا دو کروڑ لوگ خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ۱۰ سے ۲۰ لاکھ لوگ ایسا کر لیتے ہیں۔ ایسے افسردہ لوگوں کیلئے کونسی مدد دستیاب ہے؟ اگرچہ علاجمعالجے سے حالت کچھ بہتر ہو سکتی ہے توبھی جذباتی مدد ضروری ہے۔ علاوہازیں، افسردگی کا شکار بہتیرے لوگوں نے یہوواہ کے گواہوں کی بائبل پر مبنی مطبوعات سے بھی مدد حاصل کی ہے جیساکہ فرانس سے موصول ہونے والے خط کے زیرِنظر کچھ اقتباسات سے ظاہر ہوتا ہے
”کچھ ہی عرصہ پہلے مَیں زندہ رہنے کا مقصد کھو بیٹھی اور خدا سے مرنے کی دُعا کرنے لگی۔ مجھے ایسے لگتا تھا جیسے مَیں اندر سے مر چکی ہوں اور صرف میرا بدن مجھے زندہ رہنے پر مجبور کر رہا ہے۔ مَیں نے پورے دل سے یہوواہ سے راہنمائی کیلئے دُعا کی۔ پھر مَیں نے ۲۰۰۲ کی ائیربُک آف جیہوواز وِٹنسز پڑھنے کا ارادہ کِیا اور اِسے تین دن میں ختم کر لیا۔ اپنے بھائیوں کے مختلف تجربات پڑھ کر میری بہت حوصلہافزائی ہوئی اور میرا ایمان بھی مضبوط ہوا۔
”مَیں نے مینارِنگہبانی اور جاگو! کے شماروں سے کچھ تحقیق بھی کی جس نے مجھے حیران کر دیا! کیوں؟ اسلئےکہ مَیں ۱۵ سال سے اِن رسالوں کو باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں لیکن مجھے پہلے کبھی یہ احساس نہیں ہوا تھا کہ اِن میں اسقدر حوصلہافزا اور دلچسپ باتیں لکھی ہوتی ہیں۔ اِنکے مضامین بڑی محبت سے لکھے جاتے ہیں حالانکہ آجکل یہ خوبی کم ہی پائی جاتی ہے۔ اب مجھے دلی سکون مل گیا ہے۔“
بائبل بیان کرتی ہے: ”[یہوواہ] شکستہ دلوں کے نزدیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔“ (زبور ۳۴:۱۸) بِلاشُبہ، تمام ’شکستہ دل‘ اور ’خستہ جان‘ لوگ بائبل سے حوصلہافزائی اور مستقبل کیلئے اُمید پا سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ افسردہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے وہ اِنہیں بائبل پر مبنی مطبوعات دیتے ہیں تاکہ وہ اِس الہامی کتاب سے تسلی حاصل کر سکیں۔