”مَیں خدا کی بابت زیادہ کچھ نہیں جانتا تھا“
کیرالا، بھارت سے ایک شخص نے لکھا، ”یہوواہ کے گواہ پچھلے ایک سال سے میرے پاس آ رہے ہیں اور مجھے خدا کی بادشاہت کی بابت شاندار باتیں بتا رہے ہیں۔ مَیں آٹھ سال سے ایک کیتھولک تھا لیکن مَیں خدا کی بابت زیادہ کچھ نہیں جانتا تھا۔ تاہم، مَیں نے صرف ایک سال میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔“ اُس نے مزید بیان کِیا، ”یہ جان کر مجھے خوشی ہوئی ہے کہ مینارِنگہبانی ۱۳۹ [اب ۱۴۶] زبانوں میں شائع ہو رہا ہے۔ مختلف زبان بولنے والے تمام لوگوں کا خدا کے پیغام کا علم حاصل کرنا واقعی حیرانکُن بات ہے۔“
اگرچہ بہتیرے مفکروں کے مطابق خدا کو جاننا ناممکن ہے توبھی پولس رسول نے واضح کِیا کہ ایسا کرنا ممکن ہے۔ ایک ”نامعلوم خدا کیلئے“ مخصوص قربانگاہ پر پرستش کرنے والے اتھینے کے ایک گروہ سے باتچیت کرتے ہوئے پولس نے کہا: ”پس جسکو تم بغیر معلوم کئے پوجتے ہو مَیں تمکو اُسی کی خبر دیتا ہوں۔ جس خدا نے دُنیا اور اُسکی سب چیزوں کو پیدا کِیا وہ . . . سب کو زندگی اور سانس اور سب کچھ دیتا ہے۔ اور اُس نے ایک ہی اصل سے آدمیوں کی ہر ایک قوم تمام رویِزمین پر رہنے کے لئے پیدا کی۔“—اعمال ۱۷:۲۳-۲۶۔
پولس نے اپنے سامعین کی حوصلہافزائی کی کہ خالق کو جاننے کی کوشش کریں کیونکہ ”ہرچند وہ ہم میں سے کسی سے دُور نہیں۔“ (اعمال ۱۷:۲۷) یہوواہ کے گواہ سچے خدا اور اُسکی دلکش خوبیوں کی بابت جاننے میں خوشی سے آپکی مدد کرینگے۔