یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 15/‏1 ص.‏ 2-‏3
  • کیا شیطان اس صدی پر غالب رہا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا شیطان اس صدی پر غالب رہا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہ اور دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کا قتلِ‌عام—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کا قتلِ‌عام کیوں ہوا؟ خدا نے اِسے کیوں نہیں روکا؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • انسانی تکلیف کا مسئلہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • نیکی بمقابلہ بدی—‏ایک طویل‌المدت کشمکش
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 15/‏1 ص.‏ 2-‏3

کیا شیطان اس صدی پر غالب رہا ہے؟‏

‏”‏بدی کی انتہا نے ثابت کر دیا کہ شیطان اس صدی پر غالب رہا ہے۔ کسی بھی دوسرے دَور میں انسانوں نے محض نسلی، مذہبی یا طبقاتی وجوہات کی بِنا پر لاکھوں لوگوں کو ہلاک کرنے کی اتنی شدید خواہش یا میلان کا اظہار نہیں کِیا۔“‏

جنوری ۲۶، ۱۹۹۵ میں دی نیو یارک ٹائمز کے ایک اداریے نے نازیوں کے اذیتی کیمپوں سے بیگناہ قیدیوں کی رہائی کی ۵۰ ویں یادگار کے موقع پر مذکورہ‌بالا بیان شائع کِیا۔ ہولوکاسٹ—‏تاریخ میں نسل‌کُشی کا سب سے مشہور واقعہ—‏تقریباً چھ ملین یہودیوں کی ہلاکت کا سبب بنا۔ پولینڈ کی تقریباً تین ملین غیریہودی آبادی ”‏فارگاٹن ہولوکاسٹ“‏ یعنی ”‏فراموش تباہی“‏ کا لقمہ بنی تھی۔‏

جوناتھن گلوور اپنی کتاب ہیومینیٹی—‏اے مورل ہسٹری آف دی ٹوینٹیتھ سنچری میں بیان کرتا ہے کہ ”‏جنگ نے ۱۹۰۰ سے ۱۹۸۹ تک اندازاً ۸۶ ملین لوگوں کو ہلاک کِیا ہے۔“‏ وہ مزید بیان کرتا ہے:‏ ”‏بیسویں صدی میں جنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی انتہائی تعداد ناقابلِ‌یقین ہے۔ ان اموات کی اوسط تعداد بیان کرنے کی ہر کوشش غیریقینی ہے اسلئے‌کہ دونوں جنگوں نے لوگوں کے تقریباً دو تہائی حصے (‏۵۸ ملین)‏ کو تباہ کر دیا تھا۔ تاہم، اگر یہ اموات اس پوری صدی کے دوران باقاعدہ وقفوں سے واقع ہوتیں تو ہر دن کوئی ۲،۵۰۰ لوگ ہلاک ہوتے۔ باالفاظِ‌دیگر نوے سالوں میں دن کے ہر گھنٹے میں کوئی ۱۰۰ سے زائد لوگوں کی موت واقع ہوتیں۔“‏

نتیجتاً ۲۰ ویں صدی کو انسانیت کی سب سے خونین صدی قرار دیا گیا ہے۔ ہوپ اگینسٹ ہوپ میں ناڈیزڈا میندل‌سٹام نے لکھا:‏ ”‏ہم نے انسانی اقدار کی تحقیر اور پامالی کے بعد بدی کی فتح دیکھی ہے۔“‏ نیک‌وبد کی اس جنگ میں کیا بدی واقعی فاتح رہی ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

COVER: Mother and daughter: J.R. Ripper/SocialPhotos

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر کا حوالہ]‏

U.S. Department of Energy photograph

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں