یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 1/‏12 ص.‏ 3
  • اپنی حیثیت سے بڑھ کر دینا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی حیثیت سے بڑھ کر دینا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا یہوواہ کے گواہ دہ یکی لیتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • پاک کلام میں دہ یکی کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • دینا خوشی بخشتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ‏”‏تم شکرگزار رہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 1/‏12 ص.‏ 3

اپنی حیثیت سے بڑھ کر دینا

‏”‏اگر آپ مجھے بھکاری کہیں تو مجھے کوئی  فرق نہیں پڑے گا کیونکہ مَیں یسوع کے نام سے مانگ رہا ہوں۔“‏ ایک پروٹسٹنٹ خادم کی یہ راز کی بات اُس اختلاف کی نشاندہی کرتی ہے جو مذہبی فنڈ کی بابت پایا جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ منظم مذہب خاطرخواہ مالی امداد کے سہارے چل سکتا ہے۔ اس میں تنخواہیں دینا، عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور دیکھ‌بھال کرنا اور بشارتی سرگرمیوں کے سلسلے میں اخراجات پورے کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں درکار پیسہ کہاں سے حاصل کِیا جا سکتا ہے؟‏

بیشتر چرچ دہ‌یکی کو اسکا ذریعہ خیال کرتے ہیں۔‏a مبشر نارمن رابرٹسن دعویٰ کرتا ہے کہ ”‏دہ‌یکی زمین پر اپنی بادشاہت کی کفالت کرنے کا خدائی طریقہ ہے۔ یہ ایک ایسا معاشی نظام ہے جو انجیل کی منادی کو ممکن بناتا ہے۔“‏ اپنے پیروکاروں کو اُن کی ذمہ‌داری کی یاددہانی کراتے ہوئے وہ پُرزور طریقے سے بیان کرتا ہے:‏ ’‏دہ‌یکی کوئی ایسی چیز نہیں جو آپ اپنی مرضی سے دیتے ہیں۔ یہ دراصل فرمانبرداری کا معاملہ ہے۔ چنانچہ دہ‌یکی نہ دینا خدا کے حکموں کی صریحاً خلاف‌ورزی ہے۔ یہ امانت میں خیانت ہے۔‘‏—‏ٹائی‌تِھنگ—‏گاڈز فنانشل پلان۔‏

آپ اس بات سے یقیناً متفق ہونگے کہ دینا مسیحی پرستش کا ایک حصہ ہونا چاہئے۔ تاہم، کیا آپ پیسے کے لئے متواتر درخواستوں کو پریشان‌کُن محسوس کرتے ہیں؟ برازیلی مذہبی عالم انساسیو سٹریڈر گرجاگھروں پر الزام لگاتا ہے کہ وہ ”‏اپنے تنظیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے“‏ دہ‌یکی کی پابندی کا تقاضا کرتے اور ایسے کاموں کو ”‏غیرقانونی، استبدادی اور مذہبی گمراہی“‏ قرار دیتا ہے۔ اُس کے مطابق اس کے نتیجے میں ”‏بیروزگار، بیوائیں، پس‌ماندہ نیز تنقیدی سوچ سے عاری لوگ یہ سوچتے ہیں کہ  خدا نے اُنہیں چھوڑ دیا ہے اور اُن سے ’‏مُنادوں‘‏ کو اسقدر دینے کا تقاضا کِیا جاتا ہے کہ اُنکے اپنے خاندان بھوکے رہ جاتے ہیں۔“‏

آپ سوچ سکتے ہیں:‏ ’‏کیا دہ‌یکی پر اصرار کرنے والے چرچ صحائف کا درست اطلاق کر رہے ہیں؟ یا کیا بعض مذاہب گلّے کو تنگ کرنے کیلئے خدائی خوف پیدا کر سکتے ہیں؟ درحقیقت، کیا خدا ہم سے اپنی حیثیت سے بڑھ کر دینے کا تقاضا کرتا ہے؟‘‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a دہ‌یکی سے مُراد ایک شخص کی آمدنی کا ۱۰ فیصد حصہ ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں