یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 1/‏10 ص.‏ 32
  • کیا آپکو لااُبالی ہونا چاہئے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپکو لااُبالی ہونا چاہئے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 1/‏10 ص.‏ 32

کیا آپکو لااُبالی ہونا چاہئے؟‏

بیشتر لوگ غالباً محسوس کرتے ہیں کہ بے‌فکر، غیرمضطرب، مطمئن، بُردبار ہونا قابلِ‌تعریف بات ہے۔ تاہم، لااُبالی ہونے کا ایک اَور پہلو بھی ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏احمقوں کی فارغ‌اُلبالی اُنکی ہلاکت کا باعث ہوگی۔“‏ (‏امثال ۱:‏۳۲‏)‏ اس کا کیا مطلب ہے؟‏

دیگر بائبل ترجمے اصلی عبرانی لفظ کیلئے اظہارات، ”‏لاپروائی“‏ ‏(‏امریکن سٹینڈرڈ ورشن)‏ ”‏خودپسندی“‏ ‏(‏دی نیو امریکن بائبل)‏ اور ”‏آسودہ‌خاطر“‏ ‏(‏دی نیو انگلش بائبل)‏ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ اس مفہوم میں، بے‌فکری کو سُستی اور لاپروائی سے اور یوں حماقت اور بیوقوفی سے جوڑا گیا ہے۔‏

پہلی صدی میں، لودیکیہ کی کلیسیا کے مسیحی اپنی روحانی خامیوں سے لاپروا ہو کر بے‌خبر یا فارغ‌اُلبال ہو گئے تھے۔ اُنہوں نے خودپسندی سے شیخی بگھاری کہ وہ ”‏کسی چیز [‏کے]‏ محتاج نہیں“‏ ہیں۔ یسوع مسیح نے ان کی اصلاح کی اور انکے مسیحی جوش کو تازہ کرنے کا تقاضا کِیا۔—‏مکاشفہ ۳:‏۱۴-‏۱۹‏۔‏

بے‌فکری نوح کے زمانے کے لوگوں کی بھی خصوصیت تھی۔ وہ روزمرّہ زندگی کے کاموں ’‏کھانے پینے اور بیاہ شادی کرنے‘‏ میں اتنے مگن تھے کہ ’‏جب تک طوفان آ کر اُن سب کو بہا نہ لے گیا انہیں کوئی خبر نہ ہوئی۔‘‏ یسوع نے مزید کہا:‏ ’‏اسی طرح ابنِ‌آدم کی موجودگی کے دوران ہوگا۔‘‏—‏متی ۲۴:‏۳۷-‏۳۹‏۔‏

تکمیل‌شُدہ بائبل پیشینگوئیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ہم یسوع مسیح، ’‏ابنِ‌آدم کی موجودگی‘‏ کے دور میں رہ رہے ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم کبھی بھی فارغ‌اُلبال، لاپروا، خودپسند—‏غلط مفہوم میں بے‌فکر نہ بنیں۔—‏لوقا ۲۱:‏۲۹-‏۳۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں