یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 1/‏6 ص.‏ 31
  • ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مشرقِ‌وسطیٰ پر ایک نظر
    جاگو!‏—‏2015ء
  • ‏’‏سچائی کے مطابق چلتے رہیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • مسیحی رُوح اور سچائی سے پرستش کرتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ‏’‏مَیں تیری سچائی پر چلوں گا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 1/‏6 ص.‏ 31

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا

خدا چاہتا ہے کہ ”‏سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۳، ۴‏)‏ اس مقصد کے تحت یہوواہ کے گواہوں نے بائبل اور بائبل کی امدادی کتابوں کی لاکھوں کاپیاں شائع اور تقسیم کی ہیں۔ بعض‌اوقات، ان مطبوعات نے غیرمتوقع طریقوں سے خلوصدل اشخاص کو سچائی سیکھنے میں مدد دی ہے۔ اس سلسلے میں فریٹاؤن، سیرالیون کے بادشاہتی مُناد مندرجہ‌ذیل تجربہ بیان کرتے ہیں۔‏

ایک لڑکا نو بچوں کے خاندان میں دوسرا بیٹا تھا۔ ایک مذہبی گھرانے میں پرورش پانے کے دوران وہ اپنے باپ کیساتھ باقاعدگی سے پرستش کیلئے جایا کرتا تھا۔ تاہم، دوزخ کی بابت اپنے مذہب کی تعلیم سے وہ بہت پریشان تھا۔ ایک مشفقانہ خدا کا بدکار لوگوں کو آگ میں جلا کر اذیت دینا اُسکی سمجھ سے باہر تھا۔ آتشی دوزخ کے عقیدہ کو سمجھنے میں مدد کرنے والی تمام وضاحیتیں بھی اُسے ذہنی سکون نہ بخش سکیں۔‏

جب وہ ۲۰ سال کا ہوا تو ایک دن اُسے کوڑےکرکٹ کے ڈبے میں پڑی ایک نیلی کتاب دکھائی دی۔ کتابوں کا شوق رکھنے کے باعث اُس نے اسے اُٹھایا، صاف کِیا اور اسکے عنوان پر غور کِیا—‏سچائی جو باعثِ‌ابدی زندگی ہے۔‏a

اُس نے سوچا، ’‏یہ کونسی سچائی ہے؟‘‏ اُس کی دلچسپی بڑھی اور وہ اسے گھر لے گیا اور فوراً سے پوری کتاب پڑھ ڈالی۔ وہ یہ جان کر اسقدر خوش ہوا کہ خدا کا ذاتی نام یہوواہ ہے!‏ (‏زبور ۸۳:‏۱۸‏)‏ اُس نے یہ بھی سیکھ لیا کہ خدا کی سب سے بڑی خوبی محبت ہے اور لوگوں کو آگ میں جلانے کا خیال بھی اُس کیلئے نفرت‌انگیز ہے۔ (‏یرمیاہ ۳۲:‏۳۵؛‏ ۱-‏یوحنا ۴:‏۸‏)‏ آخر میں اُس نے پڑھا کہ یہوواہ بہت جلد زمین کو فردوس بنا دیگا جہاں لوگ ہمیشہ زندہ رہینگے۔ (‏زبور ۳۷:‏۲۹؛‏ مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴‏)‏ ایک مہربان، پُرمحبت خدا کی طرف سے کیا ہی شاندار سچائی!‏ اُس نے ایک نہایت غیرمتوقع جگہ سے سچائی حاصل کرنے کے لئے یہوواہ کا دلی شکر کِیا۔‏

کچھ دنوں بعد، اُس نے بعض دوستوں کی مدد سے یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال کا پتہ لگایا اور پہلی بار اجلاس پر حاضر ہوا۔ وہاں پر اُس نے ایک گواہ کیساتھ بائبل مطالعہ کرنے کی درخواست کی۔ شدید خاندانی مخالفت کے باوجود اُس نے روحانی ترقی جاری رکھی اور بپتسمہ لے لیا۔ (‏متی ۱۰:‏۳۶‏)‏ آج وہ کلیسیا میں ایک بزرگ کے طور پر خدمت کرتا ہے۔ کسقدر حیرانی کی بات ہے کہ کوڑےکرکٹ کے ڈبے سے ملنے والی بائبل پر مبنی اشاعت کی وجہ سے یہ سب کچھ واقع ہوا!‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a سن ۱۹۶۸ میں، یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں