یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 15/‏4 ص.‏ 32
  • کب بھاگ جانے ہی میں دانشمندی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کب بھاگ جانے ہی میں دانشمندی ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 15/‏4 ص.‏ 32

کب بھاگ جانے ہی میں دانشمندی ہے

آجکل کی دُنیا کو دلیری اور رقابت یا چیلنجوں کا سامنا کرنے کے سلسلے میں طرۂ‌امتیاز حاصل ہے۔ لیکن ایسی صورتحال سے بھاگنے والے شخص کو عموماً کمزور یا بزدل خیال کِیا جاتا ہے اور وہ تمسخر کا نشانہ بھی بن سکتا ہے۔‏

تاہم، بائبل آشکارا کرتی ہے کہ ایسے اوقات بھی ہوتے ہیں جب بھاگ جانا ہی دانشمندی اور دلیری کی بات ہوتی ہے۔ اس بائبل سچائی کی تصدیق کرتے ہوئے، اپنے شاگردوں کو خدمتگزاری میں بھیجنے سے پہلے یسوع مسیح نے اُنہیں حکم دیا:‏ ”‏جب تمکو ایک شہر میں ستائیں تو دوسرے کو بھاگ جاؤ۔“‏ (‏متی ۱۰:‏۲۳‏)‏ جی‌ہاں، یسوع کے پیروکاروں کو اپنے ستانے والوں سے بھاگنے کی کوشش کرنا تھی۔ اُنہوں نے لوگوں کو جبراً مسیحی بنانے کیلئے صلیبی جنگیں نہیں لڑنا تھیں۔ وہ امن کا پیغام سناتے تھے۔ (‏متی ۱۰:‏۱۱-‏۱۴؛‏ اعمال ۱۰:‏۳۴-‏۳۷‏)‏ لہٰذا، وہ غصے میں آنے کی بجائے، وہاں سے بھاگ جاتے تھے تاکہ اشتعال‌انگیز صورتحال سے دُور چلے جائیں۔ اِس طریقے سے اُنہوں نے اپنے ضمیر کو اور یہوواہ کیساتھ اپنے رشتے کو بھی قائم رکھا تھا۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۴:‏۱، ۲‏۔‏

بائبل کی کتاب امثال میں ایک نمایاں مثال ملتی ہے۔ وہ ایک ایسے نوجوان کا ذکر کرتی ہے جو آزمائش سے بھاگنے کی بجائے ایک کسبی کے پیچھے چلا گیا بالکل اُسی طرح ”‏جیسے بیل ذبح ہونے کو جاتا ہے۔“‏ نتیجہ؟ اپنی ہی زندگی کیلئے وبالِ‌جان بننے والی مصیبت میں پڑ جاتا ہے۔—‏امثال ۷:‏۵-‏۸،‏ ۲۱-‏۲۳‏۔‏

اگر آپ کو جنسی بداخلاقی کے مُرتکب ہونے کی آزمائش یا اسی قسم کے کسی دوسرے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیا ہو؟ خدا کے کلام کے مطابق، مناسب روش یہی ہوگی کہ وہاں سے بھاگ جائیں، فوری طور پر ایسی جگہ سے دُور چلے جائیں۔—‏امثال ۴:‏۱۴، ۱۵؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۶:‏۱۸؛‏ ۲-‏تیمتھیس ۲:‏۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں