یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 1/‏4 ص.‏ 32
  • حصولِ‌تعلیم عمر پر منحصر نہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حصولِ‌تعلیم عمر پر منحصر نہیں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 1/‏4 ص.‏ 32

حصولِ‌تعلیم عمر پر منحصر نہیں

کیس‌ینیا ۱۸۹۷ میں پیدا ہوئی۔ اُسکی ۳ بیٹیاں، ایک بیٹا، ۱۵ پوتے پوتیاں اور ۲۵ پڑپوتے پڑپوتیاں تھے۔ اُس نے تمام عمر وہی کِیا جو اُس نے اپنے والدین سے سیکھا تھا۔ وہ بحیرۂ‌اسود اور کاکوسس کے درمیان جنگ سے تباہ‌حال علاقے ابکا‌ز ریپبلک سے ایک پناہ‌گزین کے طور پر ماسکو آنے کے باوجود اپنی زندگی، بالخصوص اپنے آباؤاجداد سے حاصل‌کردہ ایمان سے مطمئن تھی۔‏

کیس‌ینیا کی بیٹی میری ۱۹۹۳ میں یہوواہ کی گواہ بن گئی۔ میری نے کیس‌ینیا سے یہوواہ خدا اور بائبل کی بابت بات‌چیت کرنا شروع کی لیکن وہ سننے کو تیار نہ تھی۔ کیس‌ینیا ہمیشہ اپنی بیٹی سے یہی کہتی تھی، ”‏اب میری نئی باتیں سیکھنے کی عمر نہیں ہے۔“‏

اسکے باوجود یہوواہ کی گواہ بن جانے والی اُسکی بیٹی میری، اُسکے پوتے کی بیوی لون‌ڈا اور اُسکی پڑپوتیاں نینا اور زازا اُس سے بائبل کی بابت بات‌چیت کرتی رہتی تھیں۔ سن ۱۹۹۹ کی ایک شام اُنہوں نے کیس‌ینیا کیلئے ایک صحیفہ پڑھا جس نے اُسکے دل کو چُھو لیا۔ یہ یسوع کے تحریک‌بخش الفاظ تھے جو اُس نے خداوند کے عشائیے کو رائج کرتے وقت اپنے وفادار رسولوں سے کہے تھے۔ (‏لوقا ۲۲:‏۱۹، ۲۰‏)‏ اُس شام ۱۰۲ سال کی عمر میں کیس‌ینیا نے بائبل مطالعہ شروع کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏

کیس‌ینیا بیان کرتی ہے، ”‏مَیں نے ۱۰۲ سال تک زندہ رہنے کے بعد آخرکار زندگی کا مقصد جان لیا تھا۔ اب مَیں سمجھ گئی ہوں کہ ہمارے عظیم، پُرمحبت خدا یہوواہ کی خدمت کرنے سے بہتر اور کوئی کام نہیں۔ مَیں ابھی تک تندرست‌وتوانا ہوں۔ مَیں چشمے کے بغیر پڑھ سکتی ہوں اور اپنے خاندان کیساتھ گرمجوش رفاقت رکھتی ہوں۔“‏

کیس‌ینیا نے نومبر ۵، ۲۰۰۰ کو بپتسمہ لیا۔ وہ کہتی ہے:‏ ”‏اب مَیں نے اپنی زندگی یہوواہ کی پُرمحبت خدمت کیلئے مخصوص کر دی ہے۔ مَیں اپنے گھر کے قریب ہی بس‌سٹاپ پر بیٹھ کر رسالے اور اشتہارات پیش کرتی ہوں۔ میرے رشتہ‌دار اکثر مجھ سے ملنے آتے ہیں اور مَیں خوشی سے انہیں یہوواہ کی بابت سچائی بتاتی ہوں۔“‏

کیس‌ینیا اُس دن کی منتظر ہے جب ’‏اُس کا جسم بچے کے جسم سے بھی تازہ ہوگا اور اُسکی جوانی کے دن لوٹ آئینگے۔‘‏ (‏ایوب ۳۳:‏۲۵‏)‏ جب ایک سو سالہ خاتون بائبل سے زندگی کا مقصد جاننے کیلئے عمر کی قید محسوس نہیں کرتی تو آپکی بابت کیا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں