یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 15/‏2 ص.‏ 29
  • سوالات از قارئین

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالات از قارئین
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ملتا جلتا مواد
  • زندگی کی دَوڑ میں ہمت نہ ہاریں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • ایمان کی کمی سے خبردار رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • ایک ایسا خط جو آخر تک ثابت‌قدم رہنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • زندگی کو قیمتی خیال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 15/‏2 ص.‏ 29

سوالات از قارئین

عبرانیوں ۱۲:‏۴ کے اظہار ”‏تم نے اب تک ایسا مقابلہ نہیں کِیا جس میں خون بہا ہو“‏ کا کیا مطلب ہے؟‏

جزوِجملہ ”‏اب تک .‏ .‏ .‏ خون بہا ہو“‏ درحقیقت موت یا خون بہانے کی حد تک برداشت کرنے کا مفہوم پیش کرتا ہے۔‏

پولس رسول جانتا تھا کہ بعض عبرانی مسیحیوں نے اپنے ایمان کی وجہ سے ”‏دُکھوں کی بڑی کھکھیڑ اُٹھائی“‏ ہے۔ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۳۲، ۳۳‏)‏ اس کی وضاحت کرتے ہوئے پولس بظاہر یونانی مقابلوں کو استعاراً استعمال کرتا ہے جن میں دوڑ، کشتی، باکسنگ اور قرص اور نیزہ پھینکنا شامل تھا۔ اس کی مطابقت میں وہ عبرانیوں ۱۲:‏۱ میں ساتھی مسیحیوں کو نصیحت کرتا ہے:‏ ”‏آؤ ہم بھی ہر ایک بوجھ اور اُس گناہ کو جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے دُور کرکے اُس دوڑ میں صبر سے دوڑیں جو ہمیں درپیش ہے۔“‏

تین آیات کے بعد، عبرانیوں ۱۲:‏۴ میں پولس غالباً دوڑ کے مقابلے کی جگہ باکسنگ کے مقابلے کا حوالہ دیتا ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۲۶ میں دونوں کھیلوں کا ذکر ملتا ہے۔)‏ قدیم مکاباز اپنے ہاتھوں اور کلائیوں پر چمڑے کی پٹیاں باندھتے تھے۔ ان پٹیوں میں اکثر ”‏باکسروں کو شدید چوٹیں پہنچانے کیلئے سیسے، لوہے یا دھات کے ٹکڑے“‏ جڑے ہوتے تھے۔ ایسے پُرتشدد مقابلوں میں اسقدر خون بہتا تھا کہ بعض‌اوقات موت واقع ہو جاتی تھی۔‏

بہرکیف، عبرانی مسیحیوں کے پاس خدا کے ایسے وفادار خادموں کی مثالیں موجود تھیں جنہوں نے موت، ’‏خون بہنے‘‏ کی حد تک اذیت اور بدسلوکی برداشت کی تھی۔ غور کریں کہ پولس قدیم ایمانداروں کے تجربے میں آنے والی مشکلات پر کس پیرائے میں توجہ دلاتا ہے:‏

وہ ”‏سنگسار کئے گئے۔ آرے سے چیرے گئے آزمایش میں پڑے۔ تلوار سے مارے گئے۔ بھیڑوں اور بکریوں کی کھال اوڑھے ہوئے محتاجی میں۔ مصیبت میں۔ بدسلوکی کی حالت میں مارے مارے پھرے۔“‏ اسکے بعد پولس ہمارے ایمان کے کامل کرنے والے یسوع کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے جس نے ”‏شرمندگی کی پروا نہ کرکے صلیب کا دُکھ سہا اور خدا کے تخت کی دہنی طرف جا بیٹھا۔“‏—‏عبرانیوں ۱۱:‏۳۷؛‏ ۱۲:‏۲‏۔‏

جی‌ہاں، بہتیروں نے ’‏خون بہانے‘‏ یعنی موت تک مقابلہ کِیا تھا۔ وہ صرف ایمان کی کمی کے باعث ہونے والے گناہ کے خلاف باطنی کشمکش ہی سے نبردآزما نہیں تھے۔ وہ شدید جسمانی بدسلوکی کے باوجود موت تک وفادار رہے۔‏

یروشلیم کی کلیسیا میں آنے والے نئے لوگوں کو ماضی کی شدید مخالفت ختم ہو جانے کے بعد مسیحی بننے کی وجہ سے ایسی سخت آزمائشوں کا سامنا نہیں ہوا تھا۔ (‏اعمال ۷:‏۵۴-‏۶۰؛‏ ۱۲:‏۱، ۲؛‏ عبرانیوں ۱۳:‏۷‏)‏ معمولی آزمائشیں بھی ان میں سے بعض کو بے‌حوصلہ کر رہی تھیں کیونکہ وہ مقابلہ جاری رکھنے کی بجائے ’‏بے‌دل ہو کر ہمت ہار رہے تھے۔‘‏ (‏عبرانیوں ۱۲:‏۳‏)‏ اُنہیں پختگی کی جانب بڑھنے کی ضرورت تھی۔ اس طرح وہ آنے والی ہر آزمائش بلکہ خون بہانے کی حد تک جسمانی بدسلوکی برداشت کرنے کے قابل بن سکتے تھے۔—‏عبرانیوں ۶:‏۱؛‏ ۱۲:‏۷-‏۱۱‏۔‏

اپنے مسیحی ایمان پر مصالحت نہ کرنے کی وجہ سے زمانۂ‌جدید کے بہتیرے مسیحیوں نے بھی موت یعنی ’‏خون بہانے‘‏ تک مزاحمت کی ہے۔ عبرانیوں ۱۲:‏۴ میں پولس کے الفاظ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ہم اس بات کو آگاہی خیال کر سکتے ہیں کہ ہمیں خدا کے وفادار رہنے کیلئے کس حد تک برداشت کرنے کو تیار رہنا چاہئے۔ اسی خط میں پولس نے بعدازاں عبرانیوں کو لکھا:‏ ”‏پس ہم .‏ .‏ .‏ اُس فضل کو ہاتھ سے نہ دیں جسکے سبب سے پسندیدہ طور پر خدا کی عبادت خداترسی اور خوف کے ساتھ کریں۔“‏—‏عبرانیوں ۱۲:‏۲۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں