یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م01 15/‏10 ص.‏ 31
  • سوالات از قارئین

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالات از قارئین
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نوح کی کشتی اور بحری جہازوں کی تعمیر
    جاگو!‏—‏2007ء
  • آٹھ لوگ زندہ بچ گئے
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
م01 15/‏10 ص.‏ 31

سوالات از قارئین

عہد کا صندوق اُٹھانے والی چوبیں کسطرح رکھی گئی تھیں چونکہ ۱-‏سلاطین ۸:‏۸ ظاہر کرتی ہے کہ یہ پاک مکان سے دکھائی دیتی تھیں؟‏

جب یہوواہ نے موسیٰ کو بیابان میں خیمۂ‌اجتماع کا نقشہ دیا تو عہد کا صندوق اسکا مرکزی حصہ تھا۔ اس مستطیل، سونے کی پرت والے صندوق میں شریعت کی لوحوں کے علاوہ اَور چیزیں بھی رکھی گئی تھیں۔ یہ سب سے اندرونی پاکترین مقام میں رکھا جاتا تھا۔ صندوق کے اُوپر سونے کے دو کروبی پَر پھیلائے ہوتے تھے۔ صندوق کے دونوں طرف کڑے تھے تاکہ اسے کیکر کی لکڑی کے بنے ہوئے دو چوبوں پر اُٹھایا جا سکے جن پر سونا منڈھا گیا تھا۔ منطقی طور پر یہ چوبیں کڑے کے اندر سے گزرتی اور صندوق کے متوازی تھیں۔ لہٰذا مشرق کی طرف خیمۂ‌اجتماع کے پاکترین مقام میں رکھے صندوق کی چوبیں شمال جنوب کی جانب تھیں۔ سلیمان کی تعمیرکردہ ہیکل میں بھی یہ صندوق اسی طرح رکھا گیا تھا۔—‏خروج ۲۵:‏۱۰-‏۲۲؛ ۳۷:‏۴-‏۹؛ ۴۰:‏۱۷-‏۲۱۔‏a

ایک پردہ پاکترین مقام کو پاک مقام (‏بیرونی کمرے)‏ سے الگ کرتا تھا۔ پاک مقام میں موجود کاہن پاکترین مقام میں رکھے گئے صندوق کو نہیں دیکھ سکتے تھے جس پر خدا کی حضوری ہوا کرتی تھی۔ (‏عبرانیوں ۹:‏۱-‏۷‏)‏ لہٰذا ۱-‏سلاطین ۸:‏۸ کو سمجھنے میں بظاہر مشکل پیش آ سکتی ہے:‏ ”‏وہ چوبیں ایسی لمبی تھیں کہ اُن چوبوں کے سرے پاک مکان سے الہامگاہ کے سامنے دکھائی دیتے تھے لیکن باہر سے نہیں دکھائی دیتے تھے۔“‏ یہی نکتہ ۲-‏تواریخ ۵:‏۹ میں بھی درج ہے۔ پس چوبیں ہیکل کے پاک مقام میں کھڑے کسی شخص کو کیسے دکھائی دے سکتی تھیں؟‏

بعض لوگوں کے خیال میں چوبیں پردے کو چُھوتی تھیں جس سے پیدا ہونے والے اُبھار دکھائی دیتے تھے۔ تاہم اگر چوبیں شمال جنوب کی جانب پردے کے متوازی تھیں تو ایسا ممکن نہیں تھا۔ (‏گنتی ۳:‏۳۸)‏ اس کی ایک اَور معقول وضاحت بھی ہے۔ پردے اور ہیکل کی دیوار کے درمیان ذرا سے فاصلے کی صورت میں یا سردار کاہن کے پاکترین مقام میں داخل ہوتے وقت چوبیں دکھائی دے سکتی تھیں۔ پردہ صندوق کو نظروں سے تو چھپا دیتا تھا لیکن دونوں طرف سے نکلی ہوئی چوبیں شگاف سے دکھائی دے سکتی تھیں۔ اگرچہ یہ وضاحت بظاہر معقول ہے توبھی ہم اسکی بابت اِدعاپسند نہیں بن سکتے۔‏

سچ ہے کہ ابھی ہمارے پاس سیکھنے کیلئے مزید بہت سی تفصیلات باقی ہیں۔ پولس رسول نے عبرانیوں کے نام اپنے خط میں اسکے چند پہلوؤں کا ذکر کِیا۔ اسکے بعد اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏ان باتوں کے مفصل بیان کرنے کا یہ موقع نہیں۔“‏ (‏عبرانیوں ۹:‏۵‏)‏ مستقبل میں وفادار اشخاص کی قیامت، موسیٰ، ہارون، بضلی‌ایل اور دیگر شخصیات سے سیکھنے کے دلچسپ مواقع فراہم کریگی جو خیمۂ‌اجتماع کے نمونے اور استعمال سے ذاتی طور پر واقف تھے۔—‏خروج ۳۶:‏۱۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a جب صندوق خیمۂ‌اجتماع میں اپنی جگہ موجود ہوتا تھا تب بھی چوبیں کڑوں سے نہیں نکالی جاتی تھیں۔ نتیجتاً چوبیں کسی اَور مقصد کے لئے استعمال نہیں کی جا سکتی تھیں۔ اس کے علاوہ، صندوق کو چُھونے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی؛ اگر چوبیں کڑوں سے نکالی جاتیں تو ہر سفر سے پہلے ان کو کڑوں میں ڈالنے کیلئے مُقدس صندوق کو ہاتھ لگانا ضروری ہوتا۔ گنتی ۴:‏۶ میں ’‏چوبیں لگانے‘‏ سے مُراد بھاری صندوق کو کسی نئی لشکرگاہ میں لیجانے کی تیاری کرتے وقت انہیں ٹھیک طرح سے بٹھانا ہو سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں