یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م01 1/‏9 ص.‏ 31
  • سوالات از قارئین

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالات از قارئین
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح خدا کا بیٹا کیوں کہلاتا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2006ء
  • یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا کیوں کہا گیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • یسوع مسیح کون ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
م01 1/‏9 ص.‏ 31

سوالات از قارئین

کلسیوں ۱:‏۱۶ خدا کے بیٹے کی بابت کہتی ہے کہ ”‏سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔“‏ کس مفہوم میں سب چیزیں خدا کے بیٹے، یسوع کے ”‏واسطے“‏ پیدا ہوئی ہیں؟‏

یہوواہ نے یسوع کے علاوہ، تمام چیزوں کی تخلیق کیلئے اپنے اکلوتے بیٹے کو ماہِرکاریگر کے طور پر استعمال کِیا۔ (‏امثال ۸:‏۲۷-‏۳۰؛‏ یوحنا ۱:‏۳‏)‏ لہٰذا بیٹا بجا طور پر ان کاموں سے خوشی حاصل کرتا ہے اور اس مفہوم میں یہ اس کے ”‏واسطے“‏ ہیں۔‏

ہم جانتے ہیں کہ انسانی والدین اپنی اولاد سے جنہیں اُنہوں نے جنم دیا ہے خوشی کی توقع کرتے ہیں اور اکثر اُنہیں خوشی حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا، بائبل مثل ایک ”‏بیٹے“‏ کی بابت کہتی ہے ”‏جس سے [‏اس کا باپ]‏ خوش ہے۔“‏ (‏امثال ۳:‏۱۲؛‏ ۲۹:‏۱۷‏)‏ اسی طرح یہوواہ خدا اسرائیل سے خوش ہوا جب اس کے لوگ وفادار تھے۔ (‏زبور ۴۴:‏۳؛‏ ۱۱۹:‏۱۰۸؛‏ ۱۴۷:‏۱۱‏)‏ وہ آج بھی اپنے لوگوں کی وفاداری سے خوش ہوتا ہے۔—‏امثال ۱۲:‏۲۲؛‏ عبرانیوں ۱۰:‏۳۸‏۔‏

لہٰذا، خدا کے سلسلے میں یہ درست تھا کہ اس کا ساتھی کارکُن، یسوع، اس کی کامرانیوں سے خوشی حاصل کرے۔ درحقیقت، امثال ۸:‏۳۱ بیان کرتی ہے کہ بیٹا ”‏آبادی کے لائق زمین سے شادمان“‏ تھا۔ کلسیوں ۱:‏۱۶ اسی مفہوم میں کہتی ہے کہ ”‏سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں