اُنہوں نے ہمسروں کے دباؤ کا مقابلہ کیسے کِیا
اپنے ہمسروں میں مقبول ہونے کی خواہش سے مغلوب ہو کر بہتیرے خود کو انکے افعال اور خیال کی مطابقت میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔ نوجوانوں کو خاص طور پر منشیات کے غلط استعمال اور جنسی بداخلاقی جیسے غیرصحتمندانہ کاموں کی مزاحمت کرنے کیلئے طاقت کی ضرورت پڑتی ہے۔ وہ ہمسروں کے دباؤ کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟
پولینڈ کی دو نوعمر لڑکیوں نے حال ہی میں لکھا: ”ہمارے بیشتر ہمسروں میں دُنیا کی روح واضح طور پر نظر آتی ہے۔ وہ اپنی پڑھائی میں نقل کرتے ہیں، گندی زبان بولتے ہیں، خبطی اور وحشیانہ لباس پہنتے ہیں اور اخلاقسوز موسیقی پسند کرتے ہیں۔ ہم واقعی بہت خوش ہیں کہ ہمارے پاس موزوں مضامین دستیاب ہیں جو ہمیں ایسے غیرمطمئن اور باغی نوجوانوں کے اثر سے محفوظ رکھتے ہیں!
”مینارِنگہبانی کے مضامین کیلئے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں جنکی بدولت ہم نے یہ سمجھ لیا ہے کہ نوجوانوں کے طور پر ہماری ضرورت ہے اور ہماری قدر کی جاتی ہے۔ بائبل سے حاصل ہونے والی مشورت نے یہوواہ خدا کو خوش کرنے میں مناسب طور پر ہماری راہنمائی کرنے میں مدد کی ہے۔ ہم پُراعتماد ہیں کہ یہوواہ کیلئے وفادارانہ خدمت زندگی کی بہترین راہ ہے۔“
جیہاں، نوجوان ہمسروں کے دباؤ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ مسیحی نوجوان اپنے ”حواس“ کی تربیت کرنے سے دانشمندانہ فیصلے کرنا سیکھتے ہیں جن سے ”دُنیا کی روح“ کی بجائے وہ روح ظاہر ہوتی ہے ”جو خدا کی طرف سے ہے۔“—عبرانیوں ۵:۱۴؛ ۱-کرنتھیوں ۲:۱۲۔