”اتحاد کی ایک مثال“
یہ اینڈیےٹوبا، ساؤ پولو، برازیل کے ایک اخبار میں شائع ہونے والے اداریے کا عنوان تھا۔ یہ مثال کس نے قائم کی تھی؟ ”یہوواہ کے گواہ،“ اِس اداریے کے مصنف نے وضاحت کی ”جو ایک نئے کنگڈم ہال کی تعمیر کے سلسلے میں تعاون کی ایسی تعمیری اور زندہ مثال قائم کر رہے ہیں جسے نظرانداز نہیں کِیا جا سکتا، اُنکی عبادتگاہوں اور آڈیٹوریمز کو ’کنگڈم ہال‘ کہا جاتا ہے۔“
ایسے مواقع پر یہوواہ کے گواہوں کا اتحاد نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ لہٰذا، مضمون بیان کرتا ہے: ”مردوں، عورتوں اور نوجوان رضاکاروں کو خوشی سے ملکر خدا کی پرستش کیلئے باہم جمع ہونے کی جگہ تعمیر کرتے ہوئے دیکھنا دل پر گہرا اثر کرتا ہے۔“
یہوواہ کے گواہ دیگر معاملات میں بھی ایک اچھا نمونہ قائم کرتے ہیں۔ اداریے نے مزید بیان کِیا، ”مطالعے اور دُعا کے علاوہ، اُنکا مقصد الکحل اور منشیات کے عادی اشخاص کو نشے کے چنگل سے چھڑانا اور لوگوں کو اتحاد اور محبت کی راہ دکھانا ہے۔“ وہ یہ مقصد کیسے انجام دیتے ہیں؟ گواہ جانتے ہیں کہ بائبل کی مشورت کو سیکھنے اور اُسکے اطلاق سے بُری عادات ترک کرنے میں ایک شخص کی مدد ہوتی ہے۔ اِسلئے وہ دوسروں کو بائبل سے سیکھی ہوئی باتوں کی تعلیم دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اداریہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ اُنکے ”نمونے کی فوراً پیروی کی جانی چاہئے۔“
یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر سب لوگ حاضر ہو سکتے ہیں اور کوئی چندے بھی اکٹھے نہیں کئے جاتے۔ آپکو اپنے قریبی کنگڈم ہال میں حاضر ہونے کی پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے۔