مسیحی محبت لفظی نہیں ہے
آگ کے باعث ٹرینیڈاڈ کے ملک میں برتلمائی خاندان کی زندگیوں کے سوا اُن کا سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔ ایک قریب رہنے والی رشتہدار نے اُنہیں اپنے گھر میں پناہ دی مگر کہانی یہیں ختم نہ ہوئی۔
اولیو برتلمائی یہوواہ کی گواہ ہے جس کی کلیسیائی افراد اور اردگرد کی کلیسیاؤں کے دیگر لوگوں نے بھی اُسی گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے عطیات دئے جس سے وہ اور اُس کا خاندان محروم ہو گیا تھا۔ اِس تعمیری منصوبے کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور گھر کی تعمیر شروع ہو گئی۔ تقریباً ۲۰ گواہوں اور کچھ پڑوسیوں نے اِس تعمیری کام میں حصہ لیا۔ نوجوانوں نے بھی مدد کی جبکہ دیگر لوگ اُنہیں مشروبات فراہم کرنے کے لئے وہاں موجود تھے۔
ٹرینیڈاڈ کے سنڈے گارڈین کے مطابق، اولیو نے کہا: ”میرا خاندان گواہ نہیں ہے اسلئے وہ اِس سے بےحد متاثر ہوا ہے۔ میرے شوہر کو تو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔“
اِس کوشش کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے، تعمیری کام کے نگران نے بیان کِیا کہ ایسے کاموں سے سچی مسیحیت کی شناخت ہوتی ہے۔ اُس نے کہا: ”ہم گھربہگھر جاکر صرف محبت کا پرچار ہی نہیں کرتے۔ ہم اپنی منادی کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں۔“—یوحنا ۱۳:۳۴، ۳۵۔
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
اولیو برتلمائی اپنے شوہر کیساتھ