یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 15/‏7 ص.‏ 3-‏4
  • کیا آپ کی زندگی زیادہ بامقصد ہو سکتی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کی زندگی زیادہ بامقصد ہو سکتی ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپکو اپنی جان پیاری ہے یا پیسہ؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • کیا پیسہ ہی سب کچھ ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2015ء
  • خدا کے معیاروں پر چلنے کے فائدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • کیا پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 15/‏7 ص.‏ 3-‏4

کیا آپ کی زندگی زیادہ بامقصد ہو سکتی ہے؟‏

اصل قیمت ہمیشہ اُتنی نہیں ہوتی جتنی کہ دکھائی دیتی ہے۔ ریاستہائے‌متحدہ میں جاری ہونے والے سب سے بڑے نوٹ کی عرفی قیمت ۱۰،۰۰۰ ڈالر تھی۔ تاہم، جس کاغذ پر اسے چھاپا گیا ہے اُسکی قیمت محض چند سکوں کے برابر ہے۔‏

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آیا کاغذ کے ٹکڑے جن کی اصل قیمت بہت ہی کم ہوتی ہے آپ کی زندگی کو حقیقی مقصد عطا کر سکتے ہیں؟ بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ ایسا واقعی ممکن ہے۔ لاکھوں لوگ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کیلئے رات‌دن محنت کرتے ہیں۔ بعض‌اوقات پیسہ حاصل کرنے کیلئے اُنہیں اپنی صحت، اپنے دوست حتیٰ‌کہ اپنا خاندان بھی قربان کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کیا فائدہ ہے؟ کیا پیسہ—‏یا اس سے خریدی جانے والی چیزیں—‏حقیقی اور دائمی اطمینان بخش سکتا ہے؟‏

محققین کے مطابق، ہم جتنا زیادہ مال‌ومتاع پر مبنی سکون حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ہمیں اُتنی ہی مایوسی کا سامنا ہوگا۔ ایک صحافی ایلفی کوہن یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ ”‏سکون خریدا نہیں جا سکتا۔ .‏ .‏ .‏ جن لوگوں کی زندگی میں دولت ہی سب کچھ ہوتی ہے اُنہیں طرح‌طرح کی پریشانیوں اور افسردگی کے علاوہ آسودگی کے فقدان کا تجربہ ہوتا ہے۔“‏—‏انٹرنیشنل ہیرلڈ ٹرائبیون۔‏

اگرچہ محققین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بامقصد زندگی کیلئے صرف پیسہ ہی کافی نہیں ہے توبھی بہتیرے لوگ اس سے ذرا مختلف رائے رکھتے ہیں۔ یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے کیونکہ مغربی ممالک میں رہنے والے لوگوں پر ہر روز تقریباً ۳،۰۰۰ اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔ یہ اشتہارات خواہ کاروں کے ہوں یا ٹافیوں کے، انکا بنیادی پیغام یہ ہوتا ہے:‏ ’‏اس چیز کو خرید کر آپکو بڑی خوشی ملیگی۔‘‏

مادی اقدار کی مسلسل ترویج کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟ اسکا نتیجہ یہ ہے کہ روحانی اقدار غفلت کا شکار ہو گئی ہیں!‏ نیوزویک رسالے میں ایک رپورٹ کے مطابق، کولون جرمنی کے آرچ بشپ نے حال ہی میں بیان کِیا کہ ”‏ہمارے معاشرے میں، اب کوئی بھی خدا کی بابت گفتگو نہیں کرتا۔“‏

شاید آپ نے اپنی تمام‌تر توانائی اچھی زندگی بسر کرنے کیلئے وقف کر دی ہے۔ شاید آپ کو محسوس ہو کہ آپ کے پاس کوئی دوسرا کام کرنے کیلئے بالکل وقت نہیں ہے۔ تاہم، بعض‌اوقات آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ زندگی میں کولھو کے بیل کی طرح کام کرتے رہنے سے بڑھکر کچھ ہونا چاہئے کیونکہ ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب ہم صحت کی خرابی یا بڑھاپے کی وجہ سے اپنی کارگزاریاں جاری نہیں رکھ پائینگے۔‏

کیا روحانی معاملات پر توجہ دینے سے آپ کو زیادہ اطمینان حاصل ہو سکتا ہے؟ کونسی چیز آپکی زندگی کو زیادہ بامقصد بنائیگی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں