یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 15/‏5 ص.‏ 32
  • ایک اُستاد کے تعصّب پر والدین کا اعتراض

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک اُستاد کے تعصّب پر والدین کا اعتراض
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 15/‏5 ص.‏ 32

ایک اُستاد کے تعصّب پر والدین کا اعتراض

اٹلی میں کیسانو مُرجی کے ایک پرائمری سکول کے اُستاد نے اپنے کچھ طالبعلموں کے ہاتھ اُنکے گھر میں سٹیکر بھجوائے۔ یہ سٹیکر گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کیلئے دئے گئے تھے، جن پر لکھا ہوا تھا:‏ ”‏ہم کیتھولک ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کو مطلع کِیا جاتا ہے کہ اس دروازے پر دستک نہ دیں۔“‏

بعض طالبعلموں کے والدین نے یہوواہ کے گواہ نہ ہونے کے باوجود، اُستاد کے اس عمل پر سخت اعتراض کِیا۔ اخبار موویٹی موویٹی کے مطابق، والدین نے اس فکرمندی کا اظہار کِیا کہ ’‏بچوں کے ذہن میں ایسی بات ڈالنا اُنہیں فرق سوچ اور ”‏فرق“‏ مذہب کے حامل کسی بھی شخص کو ردّ کرنے کی تحریک دیتا ہے۔‘‏ ایک ماں نے اس اخبار کو لکھا کہ یہ سٹیکر ”‏جہالت اور حماقت کی پیداوار اور فرقہ‌واریت کا تخم ہے۔“‏

اِس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہتیرے خلوص‌دل لوگ تعصّب کے بیج بونے کے خطرات سے واقف ہیں۔ وہ اٹلی اور دُنیابھر میں یہوواہ کے گواہوں کی مسیحی خدمتگزاری کی قدر کرتے ہیں۔ کیوں نہ یہوواہ کے گواہوں سے ’‏اُن کی اُمید کی وجہ‘‏ پوچھی جائے؟ وہ خوشی اور ”‏گہرے احترام“‏ کے ساتھ آپ سے اس موضوع پر بات‌چیت کریں گے۔​—‏⁠۱-‏پطرس ۳:‏۱۵‏، این‌ڈبلیو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں