یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 15/‏4 ص.‏ 32
  • یہوواہ فیاضی کو پسند کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ فیاضی کو پسند کرتا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 15/‏4 ص.‏ 32

یہوواہ فیاضی کو پسند کرتا ہے

موزمبیق میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو مندرجہ‌ذیل خط وصول ہوا:‏

‏”‏میری عمر سات سال ہے۔ ابھی مَیں پرائمری سکول میں ہی پڑھتا ہوں۔ مَیں آپکو کچھ پیسے بھیج رہا ہوں جو مَیں نے ایک چوزے کو پال کر کمائے ہیں۔ مَیں نے اُسے ۱۲،۰۰۰ میٹی‌کس [‏۱ یو۔ایس۔ ڈالر]‏ میں فروخت کِیا ہے۔ مَیں یہوواہ کا شکرگزار ہوں کہ پہلی ہی مرتبہ مَیں نے جس چوزے کو پالا وہ موٹاتازہ مُرغ بن گیا۔ میری خواہش ہے کہ میرا یہ نذرانہ یہوواہ کے بادشاہتی کام کیلئے استعمال کِیا جائے۔‏

‏”‏مکررآنکہ:‏ میرے والد نے اس خط کو لکھنے میں میری مدد کی ہے۔“‏

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ صرف مالدار لوگ ہی فیاضدل ہوتے ہیں۔ تاہم، جب ہم اُس بیوہ کے متعلق بائبل کا بیان پڑھتے ہیں جس نے ہیکل کے خزانے میں صرف ”‏دو دمڑیاں“‏ ڈالیں تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ فیاضی کا اندازہ مقدار سے نہیں بلکہ دل کے نیک ارادوں سے لگایا جاتا ہے۔​—‏⁠لوقا ۲۱:‏۱-‏۴‏۔‏

یہوواہ محبت سے معمور دل کیساتھ پیش کئے جانے والے ہر نذرانے کی قدر کرتا ہے خواہ وہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔ علاوہ‌ازیں، جو لوگ اُس کی بادشاہت کے لئے اپنا وقت، توانائی یا مادی وسائل صرف کرتے ہوئے اُس کی فیاضی کی نقل کرتے ہیں، یہوواہ اُنہیں برکتوں سے مالامال کر دیتا ہے۔​—‏⁠متی ۶:‏۳۳؛‏ عبرانیوں ۶:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں