یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 15/‏3 ص.‏ 32
  • اُسے نیو یارک شہر کیوں یاد آتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُسے نیو یارک شہر کیوں یاد آتا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 15/‏3 ص.‏ 32

اُسے نیو یارک شہر کیوں یاد آتا ہے

یہ تصویر بروکلن، نیو یارک ہیڈکوارٹرز میں واچ‌ٹاور سوسائٹی کی فیکٹری بلڈنگ کی ہے جس پر یہ عبارت ۱۹۵۰ سے نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ وہاں سے معمول کے مطابق ہر روز گزرنے والوں، سیاحوں اور راہ‌گیروں کو روزانہ بائبل پڑھنے کی یاددہانی کرائی جاتی ہے۔ ایک نوجوان گواہ کی طرف سے وصول ہونے والا مندرجہ‌ذیل خط اس یاددہانی کے مثبت اثر کو واضح کرتا ہے۔‏

‏”‏مَیں اپنی ایک ہم‌جماعت سے بات‌چیت کر رہی تھی کہ فارغ‌التحصیل ہونے کے بعد مَیں کیا کرنا چاہوں گی۔ مَیں نے یہوواہ کے گواہوں کے ہیڈکواٹرز، بیت‌ایل کے بارے میں بات‌چیت کرنا شروع کی تو وہ بہت خوش ہوئی۔ اُس نے مجھے بتایا کہ اُس نے اپنی پوری زندگی نیو یارک شہر میں گزاری تھی۔ اُسکا خاندان مذہب میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا تھا لیکن ہر صبح جب وہ کھڑکی کے باہر جھانکتی تو اُسے ایک عبارت دکھائی دیتی تھی کہ ’‏خدا کا کلام بائبل روزانہ پڑھیں۔‘‏ لہٰذا وہ ہر روز سکول جانے سے پہلے اپنی بائبل پڑھتی تھی۔‏

‏”‏نیو یارک شہر چھوڑنے کے بعد جو چیز اُسے سب سے زیادہ یاد آتی ہے، اُس نے کہا، وہ بائبل پڑھائی کی یاددہانی ہے، جو نیند سے جاگنے پر اب اُسے دکھائی نہیں دیتی۔ تاہم، واچ‌ٹاور بلڈنگ کے اُن الفاظ کی وجہ سے بائبل پڑھائی اُس کی عادت بن چکی ہے اور اس لئے وہ روزانہ کی بائبل پڑھائی جاری رکھتی ہے!‏“‏

خدا کے کلام کا کچھ حصہ پڑھ کر دن کا آغاز کرنے سے زیادہ بہترین طریقہ اور کیا ہو سکتا ہے!‏ ایسا کرنے سے آپ یقیناً پولس رسول کے اِن الفاظ کی قدردانی کرتے ہیں:‏ ”‏پاک [‏نوشتے]‏ .‏ .‏ .‏ تجھے مسیح یسوؔع پر ایمان لانے سے نجات حاصل کرنے کے لئے دانائی بخش سکتے ہیں۔“‏​—‏⁠۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۵-‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں