اُس نے اُنکی اُنگلیوں میں واپس انگوٹھیاں پہنا دیں
”میری اُنگلیوں کو دیکھیں۔ کیا آپکو کچھ فرق دکھائی دیتا ہے؟“ ایک آدمی نے ایک یہوواہ کی گواہ خاتون کے سامنے اپنا ہاتھ کرتے ہوئے کہا، جو یہ دیکھتے ہی سمجھ گئی کہ اُسکے ہاتھ سے شادی کی انگوٹھی غائب تھی۔ اُس شخص نے بیان کِیا کہ اُسکا اور اُسکی بیوی کا گزارا اب مشکل ہے اسلئے اُنہوں نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ”نہیں!“ گواہ نے کہا۔ ”یہ کتاب لیں اور اسے پڑھیں۔ یہ آپکی شادی کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں آپکی مدد کریگی۔“ یہ کہہ کر اُس نے بائبل پر مبنی کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہےa اُسے تھما دی۔
کچھ دن بعد وہ آدمی خوشی خوشی اُس گواہ کے پاس آیا۔ اُس نے پھر اُسے اپنا ہاتھ دکھایا۔ اس مرتبہ اُس نے اپنی شادی کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔ اُس نے بتایا کہ مَیں نے اور میری بیوی نے علم کی کتاب پڑھی ہے اور اب وہ نہایت خوش ہیں۔ اس کتاب نے حقیقت میں اُن کی اُنگلیوں میں واپس انگوٹھیاں پہنا دیں تھیں۔
بائبل کی مشورت ہر شوہر اور بیوی کی ایک دوسرے کیلئے حقیقی محبت دکھانے کیلئے مدد کر سکتی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ بائبل کا مصنف کوئی اَور نہیں بلکہ ہمارا خالق ہے جو فرماتا ہے: ”مَیں ہی [یہوواہ] تیرا خدا ہوں جو تجھے مفید تعلیم دیتا ہوں اور تجھے اُس راہ میں جس میں تجھے جانا ہے لے چلتا ہوں۔“—یسعیاہ ۴۸:۱۷۔
[فٹنوٹ]
a واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک، انکارپوریٹڈ کی شائعکردہ۔
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
کیا آپ ایک ملاقات کا خیرمقدم کرینگے؟