یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 1/‏1 ص.‏ 29
  • گورننگ باڈی کے نئے ارکان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کے نئے ارکان
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ملتا جلتا مواد
  • گورننگ باڈی کے نئے رُکن
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • وہ ”‏راہ جانتے“‏ تھے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • گورننگ باڈی کا نیا رُکن
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • گورننگ باڈی کا نیا رُکن
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 1/‏1 ص.‏ 29

گورننگ باڈی کے نئے ارکان

بروز ہفتہ، اکتوبر ۲، ۱۹۹۹ کو واچ‌ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیہ کا سالانہ اجلاس ایک حیران‌کُن اعلان کیساتھ اختتام کو پہنچا۔ ٹیلیفون لائن کے ذریعے یا بذاتِ‌خود حاضر لوگوں کی کُل تعداد ۱۰،۵۹۴ تھی جو یہ سن کر جوش سے بھر گئے کہ یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی میں چار نئے ارکان کا اضافہ کِیا گیا ہے۔ یہ چاروں نئے ارکان ممسوح مسیحی ہیں اور انکے نام سموئیل ایف.‏ ہرڈ؛ ایم.‏ سٹیون لیٹ؛ گائی ایچ.‏ پیئرس؛ اور ڈیوڈ ایچ.‏ سپلان ہیں۔‏

‏• سموئیل ہرڈ نے ۱۹۵۸ میں پائنیر خدمت کا آغاز کِیا تھا اور ۱۹۶۵ سے لیکر ۱۹۹۷ تک سرکٹ اور ڈسٹرکٹ کا کام انجام دیا۔ اِس کے بعد سے وہ اور اُنکی اہلیہ، گلوریا، ریاستہائے متحدہ کے بیت‌ایل خاندان کا حصہ ہیں جہاں بھائی ہرڈ سروس ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے رہے ہیں۔ وہ سروس کمیٹی کے مددگار کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے۔‏

‏• سٹیون لیٹ نے دسمبر ۱۹۶۶ میں پائنیر خدمت شروع کی تھی اور ۱۹۶۷ سے لیکر ۱۹۷۱ تک اُنہوں نے ریاستہائے متحدہ کے بیت‌ایل میں خدمت انجام دی۔ اکتوبر ۱۹۷۱ میں، اُنہوں نے سوزن سے شادی کر لی اور سپیشل پائنیر خدمت میں آ گئے۔ اُنہوں نے ۱۹۷۹ تا ۱۹۹۸ تک سرکٹ اوورسیئر کے طور پر خدمت انجام دی۔ اپریل ۱۹۹۸ سے وہ اور سوزن ریاستہائے متحدہ کے بیت‌ایل خاندان کا حصہ ہیں۔ یہاں اُنہوں نے سروس ڈپارٹمنٹ میں کام کِیا اور ٹیچنگ کمیٹی کے مددگار تھے۔‏

‏• گائی پیئرس نے اپنے خاندان کی پرورش کرنے کے بعد اپنی بیوی کیساتھ اپریل ۱۹۸۲ میں پائنیر خدمت شروع کر دی تھی۔ اُنہوں نے ۱۹۸۶ سے لیکر ۱۹۹۷ تک سرکٹ اوورسیئر کے طور پر خدمت انجام دی اور پھر وہ اور اُنکی اہلیہ پینی، ریاستہائے متحدہ کے بیت‌ایل خاندان کا حصہ بنے۔ بھائی پیئرس پرسونل کمیٹی کے مددگار کے طور پر خدمت کرتے رہے ہیں۔‏

‏• ڈیوڈ سپلان نے ۱۹۶۳ میں پائنیر خدمت کا آغاز کِیا تھا۔ گلئیڈ کی ۴۲ ویں کلاس سے فارغ‌التحصیل ہونے کے بعد اُنہوں نے سینیگال، افریقہ میں مشنری کے طور پر، اور اس کے بعد، کینیڈا میں ۱۹ سالوں تک سرکٹ کے کام میں خدمت انجام دی۔ وہ اور اُنکی اہلیہ، لنڈا ۱۹۹۰ سے ریاستہائے متحدہ کے بیت‌ایل میں ہیں جہاں بھائی سپلان نے سروس اور رائٹنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کِیا ہے۔ وہ ۱۹۹۸ سے رائٹنگ کمیٹی کے مددگار رہے ہیں۔‏

چار نئے ارکان کے علاوہ، گورننگ باڈی اِس وقت سی.‏ ڈبلیو.‏ باربر، جے.‏ ای.‏ بار، ایم.‏ جی.‏ ہینشل، جی.‏ لوئش، ٹی.‏ جیرس، کے.‏ ایف.‏ کلائن، اے.‏ ڈی.‏ شروڈر، ایل.‏ اے.‏ سونگل اور ڈی.‏ سڈلک پر مشتمل ہے۔ یہ سب کی دُعا ہے کہ یہوواہ اِس وقت توسیع‌شُدہ گورننگ‌باڈی کو برکت اور طاقت بخشتا رہے تاکہ یہ پوری دُنیا میں خدا کے لوگوں کی کارگزاریوں کی نگرانی اور انکے روحانی مفادات کی دیکھ‌بھال کرتی رہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں