یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 1/‏10 ص.‏ 16-‏17
  • اُس نے ”‏زمین کی انتہا تک“‏ روشنی پھیلانے میں مدد کی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُس نے ”‏زمین کی انتہا تک“‏ روشنی پھیلانے میں مدد کی
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم ایک ٹیم تھے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • یہوواہ میں خوش‌وخرم رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • یہوواہ ادنیٰ کو سچائی کی طرف راغب کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • کیا آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2020ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 1/‏10 ص.‏ 16-‏17

اُس نے ”‏زمین کی انتہا تک“‏ روشنی پھیلانے میں مدد کی

پولس رسول کو ”‏زمین کی انتہا تک“‏ روشنی پھیلانے کے لئے استعمال کِیا گیا تھا۔ نتیجتاً، بہتیرے جو ”‏ہمیشہ کی زندگی کے لئے مقرر کئے گئے تھے ایمان لے آئے۔“‏—‏اعمال ۱۳:‏۴۷، ۴۸؛‏ یسعیاہ ۴۹:‏۶‏۔‏

روحانی روشنی پھیلانے کی شدید خواہش یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن وِلیم لائیڈ بیری کی وفادارانہ زندگی اور انتھک مسیحی کوششوں سے بھی عیاں تھی۔ بھائی بیری ۲ جولائی، ۱۹۹۹ کو ہوائی میں ڈسٹرکٹ کنونشن پر خطاب کرتے ہوئے وفات پا گئے۔‏

لائیڈ بیری دسمبر ۲۰، ۱۹۱۶ کو نیو زی‌لینڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کے ماں باپ پہلے ہی سے واچ‌ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی کی تقسیم‌کردہ سی.‏ٹی.‏رسل کی مطبوعات میں پیش کی جانے والی بائبل سچائیوں میں مخلصانہ دلچسپی رکھتے تھے۔ لہٰذا، بھائی بیری نے ایک عقیدتمند مسیحی گھرانے میں پرورش پائی۔‏

کھیل اور تعلیم میں دلچسپی رکھنے، حتیٰ‌کہ سائنس میں ڈگری حاصل کرنے کے باوجود، بھائی بیری نے اپنی توجہ روحانی معاملات پر مُرتکز رکھی۔ لہٰذا، اُنہوں نے یکم جنوری ۱۹۳۹ کو کُل‌وقتی خدمت اختیار کی اور آسٹریلیا میں سوسائٹی کے دفتر میں بیت‌ایل خاندان کا ایک رُکن بن گئے۔ ۱۹۴۱ میں سوسائٹی پر حکومتی پابندی کے بعد، بھائی بیری دفتری کام میں مصروف رہے مگر بعض‌اوقات اُنہیں ساتھی ایمانداروں کی حوصلہ‌افزائی کے لئے مضامین تحریر کرنے کی تفویض بھی سونپی جاتی تھی۔ اُنہوں نے عوامی خدمتگزاری میں بھی قابلِ‌تقلید پیشوائی کی۔‏

فروری ۱۹۴۲ میں، بھائی بیری نے ایک کُل‌وقتی خادمہ کیساتھ شادی کر لی۔ ان تمام سالوں کے دوران اُن کی مشفق بیوی میلبا نے اُن کے ساتھ دُنیا کے بیشتر حصوں میں وفاداری سے خدمت انجام دی ہے۔ اُنہوں نے ریاستہائے متحدہ میں واچ‌ٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ کی ۱۱ویں کلاس میں شرکت کرکے غیرملکی میدان میں خدمت کی جانب ایک بڑا قدم اُٹھایا۔ اُنکی تفویض جاپان تھا جسے بہتیرے لوگ ’‏زمین کی انتہا‘‏ خیال کرتے ہیں۔ نومبر ۱۹۴۹ میں یہاں پہنچنے کے بعد، اُنہوں نے کوبے کے شہر میں مشنریوں کی حیثیت سے خدمت کا آغاز کِیا۔ اُس وقت، جاپان میں صرف ۱۲ اشخاص خوشخبری کی منادی کر رہے تھے۔ بھائی بیری نے اپنے نئے گھر کی زبان اور طورطریقے سیکھے اور جاپانی لوگوں کیلئے گہری اُلفت پیدا کی جنکے ساتھ اُنہوں نے اگلے ۲۵ سال تک خدمت انجام دی۔ ”‏ہمیشہ کی زندگی کیلئے مقرر“‏ لوگوں کیلئے ان کی محبت جاپان میں بڑھتی ہوئی مسیحی برادری کے سامنے بالکل عیاں تھی جس نے کئی دہوں تک مؤثر طریقے سے برانچ کی نگرانی کرنے میں اُنکی مدد کی۔‏

جب ۱۹۷۵ کے وسط میں، جاپان میں تقریباً ۳۰،۰۰۰ گواہ تھے تو بھائی بیری اور بہن میلبا بیری کو بروکلن، نیو یارک ٹرانسفر کر دیا گیا۔ روح سے مسح‌شُدہ مسیحی کے طور پر بھائی بیری کو یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن کے طور پر خدمت انجام دینے کیلئے مدعو کِیا گیا تھا۔ (‏رومیوں ۸:‏۱۶، ۱۷‏)‏ مختلف مضامین تحریر کرنے کا تجربہ تصنیف کے شعبے میں اُنکے نئے کردار کیلئے بہت مفید ثابت ہؤا۔ نیز برانچ اور بین‌الاقوامی سطح پر اُنکے وسیع تجربے نے اُنہیں گورننگ باڈی کی پبلشنگ کمیٹی کے ایک رُکن کی حیثیت سے قابلِ‌قدر معاونت کرنے کیلئے لیس کِیا۔‏

ان سالوں کے دوران، مشرق اور اہلِ‌مشرق کیلئے بھائی بیری کی محبت برقرار رہی۔ گلئیڈ سکول کے طالبعلموں کیساتھ ساتھ بیت‌ایل خاندان کے اراکین کو یقین تھا کہ اُنکی تقاریر اور تبصرہ‌جات میں مشنری خدمت انجام دینے والے بیشتر لوگوں کی بابت دل کو گرما دینے والی سرگزشتیں ضرور شامل ہونگی۔ جب بھائی بیری نے نہایت جوشیلے انداز میں اپنے ذاتی تجربات بیان کئے تو ان سے ’‏زمین کی انتہا تک‘‏ بادشاہتی منادی کی کارگزاریاں واقعی حقیقت بن گئیں۔ ان میں سے بعض کا ذکر ستمبر ۱۵، ۱۹۶۰ کے دی واچ‌ٹاور میں شائع ہونے والی انکی ذاتی سرگزشت میں کِیا گیا ہے۔‏

ہمیں یقین ہے کہ ’‏مسیح کے ہم‌میراث‘‏ کے طور پر بھائی بیری کی دلچسپی ”‏ہمیشہ کی زندگی کیلئے مقرر“‏ ہونے والوں میں برقرار رہیگی۔ جو لوگ کُلی طور پر یہوواہ کیلئے وقف اور خدا کے لوگوں سے پُرتپاک اُلفت رکھنے والے اس روحانی شخص سے واقف تھے اور اسے پیار کرتے تھے اُنہیں اُنکی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ تاہم، ہمیں خوشی ہے کہ بھائی بیری اپنی زمینی زندگی کے اختتام تک وفادار رہے۔—‏مکاشفہ ۲:‏۱۰‏۔‏

‏[‏صفحہ 16 پر تصویر]‏

۱۹۸۸ میں انسائٹ آن دی سکرپچر کی ریلیز کے موقع پر لائیڈ بیری اور جان بار

‏[‏صفحہ 16 پر تصویر]‏

۱۱ویں کلاس سے فارغ‌التحصیل ہونے والے طالبعلم ۴۰ سال بعد جاپان میں ملتے ہیں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں