”نیکسیرت بیوی کا مسرور شوہر“
لوگ بعضاوقات یہوواہ کے گواہوں پر صریحاً الزام لگاتے ہیں کہ وہ شادیاں توڑنے والے ہیں۔ تاہم، کئی ایک گواہ ساتھی پر مشتمل کامیاب شادیاں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ بات سچ نہیں ہے۔ خاندانی زندگی میں بائبل مشورت کا اطلاق خوشحال شادیوں کی کُنجی ہے جیساکہ فرانسیسی اخبار میں شائع ہونے والا مندرجہذیل خط ظاہر کرتا ہے۔
”مَیں تقریباً ۲۸ سالوں سے ایک نیکسیرت بیوی کا مسرور شوہر ہوں جو یہوواہ کی گواہ ہے۔ اُس نے میرے پانچ بچوں کی ایک جیسی دیکھبھال اور محبت کیساتھ پرورش کی ہے اگرچہ ان میں سے دو اُسکے اپنے بچے نہیں تھے۔ اب مَیں ایک کمپنی میں ڈائریکٹر ہوں اور میرے ماتحت ۴۵ ملازمین کام کرتے ہیں لیکن مَیں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اُس نے میرے پیشے میں ترقی کیلئے میری بہت مدد کی ہے۔ اسی لئے جب مَیں نے اپنے اخبار میں یہ پڑھا کہ یہوواہ کے گواہوں کو لوتاگرن کے علاقے کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے تو مَیں نے ایک مستند شہادت پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔“
خط یہ بھی بیان کرتا ہے: ”وہ سگریٹنوشی اور شرابنوشی نہیں کرتے۔ کیا یہ خطرہ ہے؟ وہ بُردبار مسیحی ہیں جو اپنے اصولوں کو کسی دوسرے پر نہیں تھوپتے۔ اس کی بجائے، وہ کئی لحاظ سے ایک عمدہ مثال ہیں۔ . . . وہ کسی طرح کے مالی سکینڈلوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی منشیات کی سمگلنگ کرتے ہیں۔ وہ پارسائی کی تو قسم نہیں کھاتے لیکن مَیں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ وہ عام زندگیاں بسر کرتے ہیں۔ . . .
”آپ شاید مجھ سے پوچھیں: تم خود یہوواہ کے گواہ کیوں نہیں؟ اسلئے کہ مسیحی ایمان اور سخت اخلاقی اصولوں کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے جو زیادہتر لوگوں میں مشکل ہی سے ملتے ہیں۔“