یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 15/‏5 ص.‏ 32
  • تشدد—‏جلد ہی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تشدد—‏جلد ہی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا!‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 15/‏5 ص.‏ 32

تشدد—‏جلد ہی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا!‏

‏”‏تشدد قوم کیلئے خطرے کا باعث ہے۔“‏—‏دی نیو یارک ٹائمز، ریاستہائے متحدہ۔‏

‏”‏گھر میں تشدد“‏—‏او گلوبو، برازیل۔‏

‏”‏دُنیا کی خواتین تشدد کا شکار ہیں“‏—‏دی گلوب اینڈ میل، کینیڈا۔‏

شمالی اور جنوبی امریکہ کے اخباروں کی ایسی شہ‌سرخیاں ایک تشویشناک عالمی رجحان کی نشاندہی کرتی ہیں۔ عالمی ادارۂ‌صحت نے حال ہی میں اسے یوں بیان کِیا، ”‏تمام اقسام کے تشدد میں حالیہ عشروں کے دوران ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔“‏

کچھ سنجیدہ اعدادوشمار پر غور کریں:‏

مردم‌کُشی۔‏ لاطینی امریکہ اور کریبیئن میں روزانہ تقریباً ۱،۲۵۰ لوگ پُرتشدد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ”‏علاقے کے نصف ممالک میں ۱۵ سے ۲۴ سال کے نوجوان لوگوں میں موت کی دوسری بڑی وجہ قتل ہے۔“‏

بچوں پر تشدد۔‏ پوری دُنیا کو بچوں کے جسمانی، جنسی اور جذباتی استحصال کے مسائل کا سامنا ہے۔ مثال کے طور پر، ”‏متعدد صنعتی ممالک میں بالغوں کے سروے سے پتا چلتا ہے کہ ۱۰ سے ۱۵ فیصد بچے جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنتے ہیں—‏جن میں سے بیشتر لڑکیاں ہوتی ہیں۔“‏

عورتوں پر تشدد۔‏ ۱۹۹۷ میں عالمی پیمانے پر کی جانے والے انسانی حقوق کے استحصال کی تحقیق کے بعد، محققین نے نتیجہ اخذ کِیا کہ ”‏دُنیا کے تقریباً تمام ممالک میں گھریلو تشدد خواتین کے زخمی ہونے کا سب سے بنیادی سبب رہا ہے۔“‏ ‏(‏ہیومن رائٹس واچ ورلڈ رپورٹ ۱۹۹۸)‏ گھریلو تشدد اگرچہ بہت عام ہے تاہم یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی رپورٹ درج نہیں کرائی جاتی، اسے اب ”‏۲۰ویں صدی کے خاموش بحران کا نام دیا جا رہا ہے۔“‏ دی گلوب اینڈ میل،‏ کینیڈا۔‏

نوح کے زمانے میں بھی زمین اسی طرح ”‏ظلم سے بھری تھی۔“‏ (‏پیدایش ۶:‏۹-‏۱۲‏)‏ تاہم یہوواہ خدا نے ”‏راستبازی کے منادی کرنے والے“‏ اور اُسکے خاندان کو اُس وقت بچا لیا جب اُس نے ”‏بے‌دین دنیا پر طوفان“‏ بھیجا تھا۔ خدا ہمارے زمانے میں بھی ایسا ہی کریگا۔ وہ ”‏دینداروں“‏ کو بچا لیگا جبکہ بدکار اور متشدّد لوگوں کو ختم کر کے اپنی موعودہ نئی دُنیا میں اس زمین کو فردوس بنائیگا۔ (‏۲-‏پطرس ۲:‏۴-‏۹؛‏ ۳:‏۱۱-‏۱۳‏)‏ کیا آپ یہ جان کر پُرجوش محسوس نہیں کرتے کہ تشدد کو بہت جلد ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائیگا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں