حکام گواہوں کی تعریف کرتے ہیں
میڈرڈ کے جنوب مغرب میں ۵۰۰ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سپین کے ایک ساحلی شہر، کاتحت کی میئر محترمہ ڈونا ٹیوفل مارتینس نے یہوواہ کے گواہوں کو ایک شیلڈ (اُوپر تصویر میں) پیش کی۔ اس پر کُندہ ہے: ”کاتحت کی میونسپل حکومت کی طرف سے شہر کے سلسلے میں یہوواہ کے گواہوں کی معاونت اور کوششوں کیلئے قدردانی کے اعتراف میں۔“ گواہوں کو یہ اعزاز کیونکر حاصل ہوا؟
یہ اعزاز اُس کام کے اعتراف میں دیا گیا جو گواہوں نے شہر کے میونسپل سٹیڈیم کی مرمت کے سلسلے میں انجام دیا تھا۔ سینکڑوں گواہوں نے کارنزا فٹبال سٹیڈیم میں پہلی منزل کے بیتالخلا کی دوبارہ تعمیر کیلئے کئی ویکاینڈز تک رضاکارانہ مدد فراہم کی۔ اب سٹیڈیم کو استعمال کرنے والے تمام لوگ نصب کئے جانے والے پائپ، آبرسانی کے انتظامات اور فرش سے مستفید ہوتے ہیں۔
یہوواہ کے گواہ کافی عرصے سے کاتحت شہر کے حکام سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ ہر سال میونسپل حکومت ازروئےمہربانی کارنزا سٹیڈیم گواہوں کے سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن کے لئے مہیا کرتی ہے۔ چنانچہ سٹیڈیم کو اچھی حالت میں رکھنے کیلئے گواہ ہر ممکن مدد کر کے خوش ہوتے ہیں۔
تاہم کبھیکبھار کی اس جسمانی مشقت کے علاوہ، یہوواہ کے گواہ باقاعدگی سے شہر میں پڑوسیوں سے ملاقات کیلئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کی ایک اَور طریقے سے بھی مدد کر سکیں۔ وہ خدا کی بادشاہت کی ”خوشخبری“ کی منادی کرتے ہیں۔ بِلاشُبہ وہ کسی انسان سے عزت حاصل کرنے کی خواہش کی وجہ سے میدانی خدمتگزاری میں حصہ نہیں لیتے۔ یہ کام یسوع کے اس حکم کی تعمیل میں کِیا جاتا ہے کہ ”بادشاہی کی . . . خوشخبری“ کی منادی کرو اور ”سب قوموں کو شاگرد“ بناؤ۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹) اسطرح یہوواہ کے گواہ لوگوں کو ”صداقت کی راہ“ کی تعلیم دینے سے معاشرے کی خدمت کرنے کی اُمید رکھتے ہیں۔—امثال ۱۲:۲۸۔