بادشاہتی مناد رپورٹ دیتے ہیں
’وقت اور بےوقت‘ منادی کرنا
بوسنیا اور ہرزیگووینا میں جنگ کی تباہکاریوں کے باعث ہزاروں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مشکل وقت میں یہوواہ کے گواہوں نے لوگوں کو اُمید اور حوصلہافزائی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ درجذیل اقتباسات ایک گواہ کے خط سے ماخوذ ہیں جس نے کچھ وقت کیلئے سرائیوو میں خدمت انجام دی۔
”یہاں زندگی بڑی کٹھن ہے، تاہم لوگ بائبل سچائی کو بہت خوشی سے قبول کرتے ہیں۔ مقامی گواہ استقلال کی بہترین مثال ہیں۔ اگرچہ اُنکے پاس مادی چیزیں بہت کم ہیں توبھی اُنکا جذبہ بہت عمدہ ہے۔ کلیسیا کے تقریباً تمام نوجوان کلوقتی خدمت کر رہے ہیں۔ نئے پبلشر بھی اس جذبے سے بہت حوصلہافزائی پاتے ہیں اور اُن کیلئے خدمتگزاری شروع کرنے کے پہلے ہی مہینے میں ۶۰ یا اس سے زیادہ گھنٹے صرف کرنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔
”لوگوں تک پہنچنے کیلئے ہم نے گھربہگھر کی منادی کے علاوہ دیگر کئی طریقے بھی آزمائے ہیں۔ مثال کے طور پر، شہر کے متعدد قبرستانوں میں بائبل پر مبنی مطبوعات پیش کرنے سے ہمیں عمدہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
”ہسپتالوں میں بھی گواہی دی گئی ہے۔ سرائیوو کے ایک ہسپتال میں امراضِقلب کے شعبے کے چیف فزیشن نے دسمبر ۸، ۱۹۹۶، کا اویک! قبول کِیا جس کا عنوان تھا ’دل کا دَورہ—کیا کِیا جا سکتا ہے؟‘ اُس نے کچھ اضافی کاپیوں کیلئے درخواست کی تاکہ وہ دوسرے ڈاکٹروں کو بھی دے سکے۔ پھر اُس نے گواہوں کو اپنے شعبے کے تمام مریضوں سے ملنے کی اجازت دے دی۔ یوں ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت میں ۱۰۰ سے زیادہ رسالے سب مریضوں میں تقسیم کر دئے گئے۔ بہت سے مریضوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی حوصلہ اور اُمید دینے کیلئے ہسپتال میں اُن سے ملنے آیا ہے۔
”ایک اَور موقع پر امراضِاطفال کے شعبے میں بچوں کے لئے موزوں مضامین والے رسالے کے ساتھ ملاقات کی گئی۔ چیف فزیشن نے ریڈنگ روم کیلئے کتاب مائے بک آف بائبل سٹوریز [بائبل کہانیوں کی میری کتاب] کی چند کاپیاں بھی لیں۔ اب اپنے بچوں سے ملنے کیلئے ہسپتال میں آنے والی مائیں اُنہیں ہر روز بائبل کہانیاں پڑھ کر سناتی ہیں۔ اس ڈاکٹر سے اُس کے گھر پر ملنے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
”سرائیوو میں نیٹو [نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن] کے ہزاروں فوجی موجود ہیں جوکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُنہیں بھی مفصل گواہی دی گئی ہے۔ بعضاوقات ہم کتابچہ گڈ نیوز فار آل نیشنز کے ساتھ مختلف زبانوں کے مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے لیکر بکتربند گاڑیوں میں جاتے ہیں۔ اطالوی فوجیوں کی بیرکوں میں ۲۰۰ سے زیادہ رسالے تقسیم کئے گئے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ بہت سے اطالوی فوجیوں نے کہا کہ اس سے پہلے اُنکی یہوواہ کے گواہوں سے کبھی گفتگو نہیں ہوئی۔ خیر، ہم سرائیوو میں اُن تک بھی پہنچ گئے۔
”ایک دن ایک بکتربند گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی تھی۔ مَیں نے اپنے چھاتے سے گاڑی کو بجایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی باہر آیا۔ مَیں نے اُسے واچٹاور پیش کِیا جسکا عنوان تھا ’اَمن کے پیامبر—وہ کون ہیں؟‘ فوجی نے مجھے دیکھا اور کہا، ’آپ یہوواہ کے گواہ تو نہیں ہیں؟‘ یہ جاننے کے بعد کہ مَیں ہوں اُس نے جواب دیا، ’مجھے یقین نہیں آتا؛ آپ یہاں بھی موجود ہیں! کیا دُنیا میں کوئی ایسی جگہ بھی ہے جہاں گواہ نہ ہوں؟‘“
پولس رسول نے تاکید کی: ”کلام کی منادی کر وقت اور بےوقت مستعد رہ۔“ (۲-تیمتھیس ۴:۲) پوری دُنیا میں اپنے ساتھی ایمانداروں کی طرح سرائیوو میں بھی گواہ ہسپتالوں اور بکتربند گاڑیوں میں یہ کام کر رہے ہیں!