کون حکومت کرتا ہے؟
”کون دُنیا پر حکمرانی کرتا ہے؟“ اگر کوئی آپ سے یہ سوال پوچھتا تو آپ کیسے جواب دیتے؟ زیادہتر مذہبی لوگ شاید کہیں کہ ”خدا“ یا ”یسوع۔“ باہامز کے ایک اخبار، دی فریپورٹ نیوز میں شائع ہونے والے ایک مضمون نے ایسا جواب دیا جسکی توقع چند لوگ ہی کرینگے۔
”مجھے اپنی دہلیز پر ایک اشتہار پڑا ملا،“ مضمون کی مصنفہ بیان شروع کرتی ہے۔ ”عموماً مَیں اپنی دہلیز پر چھوڑی ہوئی کسی بھی چیز کو نظرانداز کر دیتی ہوں لیکن اس مرتبہ مَیں نے اسے پڑھنے کا فیصلہ کِیا۔ شہسرخی اس سوال پر مشتمل تھی، ’درحقیقت دُنیا پر کون حکمرانی کرتا ہے؟‘“ بائبل پر مبنی اس اشتہار کو پڑھنے سے، اس عورت نے سیکھ لیا کہ اس دُنیا کا حکمران نہ تو خدا ہے نہ ہی یسوع بلکہ شیطان ابلیس ہے۔—یوحنا ۱۲:۳۱؛ ۱۴:۳۰؛ ۱۶:۱۱؛ ۱-یوحنا ۵:۱۹۔
”دہشتناک ظلم میں سفاکانہ زیادتیوں پر غور کریں،“ اشتہار وضاحت کرتا ہے۔ ”انسانوں نے بےرحمی سے ایک دوسرے کو اذیت دینے اور قتل کرنے کیلئے گیس خانوں، مراکزِاسیران، آگ اُگلنے والے ہتھیاروں، نیپام بموں اور دیگر وحشیانہ طریقوں کو استعمال کِیا ہے۔ . . . کونسی قوتیں آدمیوں کو ایسے نفرتی کاموں کیلئے اُکساتی یا انہیں ایسی حالتوں میں مبتلا کر دیتی ہیں جہاں وہ مظالم ڈھانے کیلئے خود کو مجبور خیال کرتے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آیا کوئی شریر نادیدہ قوت لوگوں کو تشدد کے ایسے کام کرنے کیلئے اُبھار رہی ہے؟“ کیا اس میں کوئی حیرانی کی بات ہے کہ بائبل شیطان کو ”اس جہان کا خدا“ کہتی ہے؟—۲-کرنتھیوں ۴:۴۔
خوشی کی بات ہے کہ وہ وقت قریب ہے جب شیطان اور اُسکے شیاطین نہیں ہونگے۔ ”دُنیا اور اُسکی خواہش دونوں مٹتی جاتی ہیں لیکن جو خدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابد تک قائم رہیگا۔“ (۱-یوحنا ۲:۱۷) جیہاں، بائبل وعدہ کرتی ہے کہ خدا کی مرضی بجا لانے والے راست نئی دُنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہنے کی اُمید رکھتے ہیں۔ (زبور ۳۷:۹-۱۱؛ ۲-پطرس ۳:۱۳؛ مکاشفہ ۲۱:۳، ۴) شیطان اور اُسکے شیاطین کے بُرے اثر کے دُور ہو جانے سے کسقدر اطمینان حاصل ہوگا!
اس چھوٹے سے اشتہار کے نفسِمضمون کی تلخیص کرنے کے بعد، دی فریپورٹ نیوز کے مضمون کی مصنفہ نے آخر میں بیان کِیا: ”مجھے واقعی خوشی ہے کہ مَیں نے اس اشتہار کو پڑھا . . . کیونکہ مَیں بھی دُنیا کی حالت اور اس بات کی بابت فکرمند تھی کہ کون حکومت کرتا ہے۔“