یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏12 ص.‏ 18
  • جنگ کے چار سال کے دوران تسلی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جنگ کے چار سال کے دوران تسلی
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏12 ص.‏ 18

جنگ کے چار سال کے دوران تسلی

سابق یوگوسلاویہ کے علاقے میں جنگ کے چار سالوں کے دوران، بہتیرے لوگ مشکلات اور قلتوں کا شکار ہوئے۔ ان میں سینکڑوں یہوواہ کے گواہ بھی شامل تھے جو وفاداری سے ”‏ہر طرح کی تسلی کے خدا“‏ کی پرستش کرتے رہے۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۱:‏۳‏۔‏

سرائیوو میں، لوگوں کو ایک ایسے بڑے شہر میں رہنے کی اضافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جو پوری جنگ کے دوران محصور رہا۔ وہاں پر بجلی، پانی، ایندھن اور خوراک کی قلتیں تھیں۔ یہوواہ کے گواہوں کی سرائیوو کلیسیا ایسے شدید حالات کے تحت کیسے کام کرتی رہی؟ پڑوسی ممالک کے مسیحیوں نے امدادی اشیاء کی بڑی مقدار لانے کیلئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔ (‏دیکھیں دی واچ‌ٹاور، نومبر ۱، ۱۹۹۴، صفحات ۲۳-‏۲۷۔)‏ نیز، روحانی چیزوں کو آپس میں بانٹنے پر زیادہ زور دیتے ہوئے، سرائیوو میں بھائیوں کے پاس جوکچھ بھی تھا اُس میں ایک دوسرے کو شریک کِیا۔ محاصرے کے دوران اُس شہر کے ایک مسیحی نگہبان نے رپورٹ دی:‏

‏”‏ہم اپنے اجلاسوں کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔ مَیں اور میری بیوی، دیگر ۳۰ اشخاص کیساتھ، اجلاسوں پر دوطرفہ ۱۵ کلومیٹر پیدل سفر کرتے تھے۔ بعض‌اوقات یہ اعلان کِیا جاتا تھا کہ اجلاس منعقد ہونے کے اوقات کے دوران ہی پانی فراہم کِیا جائیگا۔ بھائی کیا کرینگے؟ کیا وہ گھر پر رہینگے یا اجلاسوں پر حاضر ہونگے؟ ہمارے بھائیوں نے اجلاسوں پر حاضر ہونے کو ترجیح دی۔ بھائیوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی؛ اُنکے پاس جوکچھ بھی ہوتا آپس میں بانٹ لیتے۔ ہماری کلیسیا کی ایک بہن شہر سے دُور، جنگل کے قریب، رہتی ہے؛ اسلئے اُس کیلئے کچھ ایندھن حاصل کرنا قدرے آسان ہے۔ وہ ایک بیکری پر بھی کام کرتی ہے اور اُسے تنخواہ آٹے کی صورت میں ملتی ہے۔ جب ممکن ہو تو وہ ایک بہت بڑی روٹی پکا کر اجلاس پر لے آتی ہے۔ اجلاس کے بعد، واپسی پر، وہ ہر شخص کو ایک ایک ٹکڑا دیتی ہے۔‏

‏”‏یہ نہایت اہم ہے کہ بھائیوں یا بہنوں میں سے کوئی بھی کبھی محروم محسوس نہ کرے۔ کسے معلوم کہ ہم میں سے کسے آگے ایک ناخوشگوار صورتحال میں مدد کی ضرورت پڑ جائیگی۔ جب شدید سردی تھی اور ایک بہن بیمار تھی تو جوان، مضبوط بھائی اُسے برف گاڑی پر کھینچ کر اجلاسوں پر لے جاتے تھے۔‏

‏”‏ہم سب منادی کے کام میں شریک ہوتے ہیں اور یہوواہ نے ہماری کوششوں کو برکت دی ہے۔ اُس نے بوسنیا میں خطرناک صورتحال کو دیکھا ہے لیکن اُس نے ہمیں ترقی کی برکت بخشی ہے—‏ایسی ترقی جو ہم نے جنگ سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔“‏

اسی طرح، سابق یوگوسلاویہ کے جنگ سے متاثرہ دیگر حصوں میں بھی، یہوواہ کے گواہوں نے سخت مشکلات کے باوجود ترقیوں کا مزہ اُٹھایا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کے کروشیا آفس سے گواہوں کے ایک گروپ کی بابت یہ رپورٹ ملی ہے:‏ ”‏ولیکے کلادوشے میں رہنے والے بھائیوں نے انتہائی تشویشناک اوقات کا سامنا کِیا تھا جن سے نپٹنا مشکل تھا۔ کئی مواقع پر قصبے پر حملہ کِیا گیا۔ بھائیوں کو کروشیائی، سربیائی اور دیگر مسلمان فوجیوں کے سامنے اپنی غیرجانبداری کی وضاحت کرنا پڑتی تھی۔ یقیناً، اُنہیں بہت کچھ برداشت کرنا پڑا—‏قیدوبند، مارپٹائی، بھوک، موت کا خطرہ۔ پھربھی، وہ سب وفادار رہے اور اپنی کارگزاریوں پر یہوواہ کی برکت کو دیکھنے کا نمایاں شرف حاصل کِیا۔“‏

ان مشکلات کے باوجود جب وہ اپنے پڑوسیوں کو خدا کے تسلی‌بخش پیغام میں گرمجوشی سے شریک کرتے ہیں تو ولیکے کلادوشے اور پڑوسی قصبے بے‌ہاچ میں یہوواہ کے گواہ ترقیوں سے لطف‌اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ ان دونوں جگہوں سے ۲۶ بادشاہتی مبشر کُل ۳۹ گھریلو بائبل مطالعے کرا رہے ہیں۔ (‏۱۱/۰۱ w۹۶)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں