یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏12 ص.‏ 32
  • ‏”‏یہوواہ‌نے میری دُعاؤں کا جواب دیا!‏“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏یہوواہ‌نے میری دُعاؤں کا جواب دیا!‏“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏12 ص.‏ 32

‏”‏یہوواہ‌نے میری دُعاؤں کا جواب دیا!‏“‏

پوری دُنیا میں، یہوواہ کے گواہ ایسے لوگوں کے ساتھ تقریباً پانچ ملین گھریلو بائبل مطالعے کرا رہے ہیں جو خدا اور نوعِ‌انسان کیلئے اُسکے شاندار مقصد کی بابت صحیح علم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں میں بچے بھی اس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، جوئیل نامی ایک لڑکے پر غور کریں۔ اُس نے یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کی علامت میں نو سال کی عمر میں بپتسمہ لیا۔ ایک سال بعد اُسے یہ تجربہ پیش آیا:‏

‏”‏خدمتگزاری کے دوران، مَیں کینڈی نامی ایک عورت سے ملا۔ مَیں نے اُسے ’‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں‘‏ بروشر پیش کِیا۔ اُس کے پاس یہ پہلے سے موجود تھا، اسلئے مَیں نے اُسے یو کین لِو فارایور اِن پیراڈائیز آن ارتھ کتاب کی پیشکش کی۔ اُس کے پاس یہ بھی پہلے سے موجود تھی۔ پھر مَیں نے سوچا، ’‏مَیں اس عورت کو بائبل مطالعے کی پیشکش کرونگا۔‘‏ اُس نے قبول کر لیا!‏

‏”‏کینڈی کی بہن جو کینسر کی وجہ سے موت کے مُنہ میں جا رہی تھی، اُسکے پاس رہنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ اسکے علاوہ، کینڈی نرس بننے کیلئے پڑھ بھی رہی تھی۔ لہٰذا کچھ وقت کے لئے، بائبل مطالعہ منقطع ہو گیا۔ لیکن مَیں نے اور میرے والدین نے اُسکے یا اُسکے شوہر، ڈِک کے پاس رسالے چھوڑنے سے اُس کے ساتھ رابطہ قائم رکھا۔ اُس کے شوہر نے ہمیں بتایا کہ وہ رسالوں کو اپنے بستر کے پاس رکھتی ہے اور رات کو اُنہیں پڑھتی ہے۔‏

‏”‏بالآخر، کینڈی کی بہن وفات پا گئی۔ مَیں اور میرے ابو اور امی نے مُردوں کی حالت کے بارے میں کینڈی سے گفتگو کی۔ اُس نے اپنے بائبل مطالعے کو پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کِیا۔ ایک دوسرے دن پر، ہم نے ڈِک سے پوچھا کہ آیا وہ کینڈی کے ساتھ مِل کر مطالعہ کرنا چاہیگا اور اسے ایک خاندانی مطالعہ بنائے گا۔ اُس نے سوچا کہ یہ تو بڑی اچھی بات ہے۔ اسلئے اب، مَیں اپنے ابو کیساتھ، ڈِک اور کینڈی دونوں کیساتھ مطالعہ کر رہا ہوں۔ وہ عمدہ ترقی کر رہے ہیں اور بائبل مطالعے کیلئے قدرافزائی ظاہر کرتے ہیں۔‏

‏”‏مَیں بائبل مطالعے کیلئے دُعا کرتا تھا اور یہوواہ نے میری دُعاؤں کا جواب دے دیا!‏“‏ (‏۳۲ ۱۰/۱۵ w۹۶)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں