یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏6 ص.‏ 20
  • خدا کے کلام کی بدل ڈالنے والی قوت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے کلام کی بدل ڈالنے والی قوت
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے
    مینارِنگہبانی—‏”‏میری زندگی بڑے مزے میں گزر رہی تھی“‏
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏6 ص.‏ 20

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

خدا کے کلام کی بدل ڈالنے والی قوت

اُس نے خود اعتراف کِیا کہ وہ ”‏کفر بکنے والا اور ستانے والا اور بے‌عزت کرنے والا“‏ شخص تھا۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۳‏)‏ لیکن وہ بدل گیا!‏ پولسؔ رسول کی تبدیلی اتنی بڑی تھی کہ وہ بعدازاں یہ بیان کرنے کے قابل ہوا:‏ ”‏میری مانند بنو جیسا مَیں مسیح کی مانند بنتا ہوں۔“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۱‏۔‏

آجکل، پوری دُنیا میں لاکھوں خلوصدل پرستار ایسی ہی تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ کونسی چیز انہیں ایسا کرنے کے قابل بناتی ہے؟ وہ خدا کے کلام کا علم حاصل کر رہے ہیں اور اپنی زندگیوں میں اُسکا اطلاق کر رہے ہیں۔ مندرجہ‌ذیل تجربہ خدا کے کلام کی بدل ڈالنے والی قوت کو نمایاں کرتا ہے۔‏

سلوؔونیا میں ایک عمررسیدہ جوڑا تنہا ایک گاؤں کے باہر رہتا تھا۔ شوہر، یاؔؤز، تقریباً ۶۰ برس کا تھا اور شراب‌نوشی کے مسئلے میں بُری طرح پھنسا ہوا تھا۔ لیکن پھربھی، وہ اپنی بیمار بیوی، لایوؔدمیلا، کی دیکھ‌بھال کرتا تھا۔ ایک دن یاؔؤز کے پاس دو بادشاہتی مُناد آئے۔ اُس نے گواہوں کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی، جہاں وہ اُسکی بیوی سے ملے۔ بادشاہتی پیغام کو سننے پر، لایوؔدمیلا کے چہرے پر خوشی سے آنسو بہنے لگے۔ یاؔؤز بھی جوکچھ اُس نے سنا اُس سے لطف‌اندوز ہوا اور بہت سے سوال پوچھے۔ جوڑے کے پاس کچھ بائبل لٹریچر چھوڑنے کے بعد، گواہ چلے گئے۔‏

ایک ماہ بعد گواہ دوبارہ آنے کے قابل ہوئے، اور اُنہوں نے کتاب یو کین لِو فارایور اِن پیراڈائز آن ارتھ میز پر پڑی دیکھی۔ جب پوچھا گیا کہ اُس نے اسے کہاں سے حاصل کِیا تو یاؔؤز نے کہا:‏ ”‏جو رسالے آپ مجھے دے کر گئے تھے اُن میں سے ایک کی پُشت پر مَیں نے ایک اشتہار دیکھا۔ لہٰذا مَیں نے زاگرؔیب میں آپ کے دفتر کو لکھا اور کتاب کیلئے درخواست کی۔“‏ اُسکی دلچسپی کے پیشِ‌نظر، اُسے آنے والی مسیح کی موت کی یادگاری پر حاضر ہونے کی دعوت دی گئی جو کنگڈم ہال میں منعقد ہونے والی تھی۔ گواہوں کیلئے یہ بہت خوشی کی بات تھی کہ وہ حاضر ہوا۔‏

جلد ہی ایک بائبل مطالعہ شروع ہو گیا اور اچھی ترقی کی گئی۔ مثال کے طور پر، جب یاؔؤز کو بائبل میں سے دکھایا گیا کہ ”‏تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا .‏ .‏ .‏ تُو اُنکے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُنکی عبادت کرنا“‏ تو اُس نے فوراً اپنے گھر میں موجود تمام مذہبی مورتوں کو تصاویر سمیت اکٹھا کِیا اور پھینک دیا۔—‏خروج ۲۰:‏۴، ۵۔‏

روحانی سچائی کے لئے یاؔؤز کی پیاس بجھا دی گئی تھی۔ تاہم، بدقسمتی سے، اُسے ابھی تک ایک اَور چیز کی پیاس تھی۔ کوئی ۱۸ سال سے، وہ ہر روز تقریباً ۱۰ لیٹر شراب پیتا تھا۔ اپنے شراب‌نوشی کے مسئلے کی وجہ سے، وہ اپنی ذاتی وضع‌قطع پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔ لیکن شراب کے غلط استعمال کی بابت خدا کے نظریے کو سیکھنے کے بعد، اُس نے تبدیلی لانے کا پُختہ عزم کر لیا۔‏

اس بات کا ریکارڈ رکھنے سے کہ وہ ہر روز کتنی شراب پیتا تھا، آہستہ آہستہ اُس نے اپنے شراب‌نوشی کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کی۔ جلد ہی وہ شراب کا غلام نہ رہا۔ اپنے بائبل مطالعے کے دوران، اُس نے یہ بھی سیکھا کہ سچے مسیحیوں سے اچھی ذاتی حفظانِ‌صحت کو برقرار رکھنے کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔ لہٰذا اُس نے گواہوں کو پیسے دئیے اور کہا:‏ ”‏جاؤ اور مسیحی اجلاسوں پر اور میدانی خدمت میں خوش‌وضع نظر آنے کیلئے مجھے جیسے بھی لباس کی ضرورت ہے لے آؤ!‏“‏ گواہ زیرجامہ، جرابیں، جوتے، قمیضیں، سوٹ، ٹائیاں اور ایک بریف‌کیس لے آئے۔‏

ایک سال تک بائبل کا مطالعہ کرنے کے بعد، یاؔؤز اور لایوؔدمیلا گواہوں کے ساتھ گھربہ‌گھر منادی کے کام میں جانے کے لائق ہوئے۔ تین ماہ بعد اُنہوں نے یہوؔواہ کے گواہوں کی ایک ڈسٹرکٹ کنونشن پر پانی کے بپتسمے کے ذریعے خدا کیلئے اپنی مخصوصیت کا اظہار کِیا۔ بڑھاپے اور خراب صحت کے باوجود، یاؔؤز باقاعدگی سے خوشخبری کی منادی میں حصہ لیتا تھا اور بعدازاں، مئی ۱۹۹۵ میں اپنی موت تک، کلیسیا میں ایک خدمتگزار خادم کے طور پر وفاداری سے خدمت کرتا رہا۔ اس فروتن انسان اور اُسکی بیوی کی زندگیوں میں پیدا ہونے والے مثبت پھل خدا کے کلام کی بدل ڈالنے والی قوت کی شہادت پیش کرتے ہیں!‏ (‏۳۰ ۰۵/۰۱ w۹۶)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں