یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م95 1/‏5 ص.‏ 3-‏4
  • آپ اپنی دُعاؤں کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ اپنی دُعاؤں کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل کا مطالعہ کرنے سے اپنی دُعاؤں کو پُرمعنی بنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • دُعا کے ذریعے خدا کے نزدیک جائیں
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • کن کی دعاؤں کے جواب ملتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • کیا دُعا کرنے کا کوئی فائدہ ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
م95 1/‏5 ص.‏ 3-‏4

آپ اپنی دُعاؤں کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟‏

دُعا یہوؔواہ خدا کی پُرمحبت فراہمیوں میں سے منفرد ہے۔ مخالفین آپ کی بائبل ضبط کر سکتے یا آپ کو ساتھی پرستاروں کے ساتھ ملنے سے روک سکتے ہیں، لیکن آپکو دُعا سے کوئی بھی محروم نہیں کر سکتا۔ دُعا نہایت ہی قابلِ‌قدر ہے۔ لہٰذا، ہم میں سے ہر ایک کیلئے اس استحقاق سے پورا فائدہ اٹھانا اور اسکو عزیز رکھنا کتنا اہم ہے۔ اپنی دُعاؤں کو بہتر بنانے کیلئے کیا چیز آپ کی مدد کر سکتی ہے؟‏

بائبل کوئی دُعا کی کتاب نہیں ہے۔ تاہم، اسے دُعا کے متعلق نوعِ‌انسان کی عظیم‌ترین درسی کتاب کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ صرف عبرانی صحائف ہی میں ۱۵۰ سے زیادہ دُعائیں شامل ہیں۔ بعض چھوٹی ہیں؛ دیگر لمبی ہیں۔ وہ عوام میں یا تنہائی میں، بادشاہوں کے ذریعے یا اسیروں کے ذریعے، فتح پر یا مصیبت میں کی گئی تھیں۔ جیسے داؔؤد نے زبور ۶۵:‏۲ میں گیت گایا، ”‏سب بشر“‏ ”‏دُعا کے سننے والے،“‏ یہوؔواہ کے پاس آتے ہیں۔ خدا نے بائبل نویسوں کو دُعاؤں کے اتنے وسیع انتخاب کو تحریر کرنے کا الہام کیوں دیا؟‏

اس سوال کا جواب دینے کیلئے ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶ پر غور کریں۔ یہ کہتی ہے:‏ ”‏ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے .‏ .‏ .‏ فائدہ‌مند .‏ .‏ .‏ ہے۔“‏ پس، بائبل کی دُعائیں ہماری راہنمائی کیلئے ہیں، جیسے کہ صحیفائی پیشینگوئی، اصول، اور تاریخ ہیں۔ یہ دُعائیں ہمارے لئے کیسے فائدہ‌مند ہو سکتی ہیں؟‏

صحیفائی دُعاؤں کا بغور جائزہ لینے سے، ہم انہیں پہچان سکتے ہیں جنہیں ہماری ہی طرح کی صورتِ‌حالات میں پیش کیا گیا تھا۔ ہم سیکھ سکتے ہیں کہ دُعائیں مقصد اور پسِ‌منظر میں کیسے مختلف ہیں۔ علاوہ‌ازیں، ہم تمجید اور شکرگزاری کے نئے اظہارات دریافت کرینگے اور اپنی درخواستوں اور التجاؤں کیلئے نئے الفاظ حاصل کرینگے۔ المختصر، بائبل کی دُعائیں ہماری ذاتی دُعاؤں کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔‏

مریمؔ، جو یسوؔع کی ماں بنی، ایسی شخصیت تھی جس نے ظاہری طور پر بائبل میں مرقوم ایک دُعا میں مستعمل اظہارات سے فائدہ اٹھایا۔ وہ اس وقت کے بعد اپنی رشتے‌دار الیشبعؔ سے ملنے گئی جب وہ دونوں الہٰی مدد سے بیٹے سے حاملہ ہو چکی تھیں۔ مریمؔ نے خدا کی حمد اور شکرگزاری کی، اور اسکے بعض الفاظ غیرمعمولی طور پر انکی طرح کے ہیں جو عبرانی صحائف میں ایک دُعا میں پائے جاتے ہیں۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ مریمؔ اس دُعا سے واقف تھی جو سموئیلؔ نبی کی ماں، حنّہؔ نے کی تھی۔ حنّہؔ نے بھی، کوئی ۱،۰۰۰ سال پہلے، خدا کی مدد سے حاملہ ہو کر بیٹے کو جنم دیا تھا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ مریمؔ نے اس دُعا پر غوروفکر کیا ہو کیونکہ اس نے اسکے اپنے احساسات کو منعکس کیا؟—‏۱-‏سموئیل ۲:‏۱-‏۱۰؛‏ لوقا ۱:‏۴۶-‏۵۵‏۔‏

آپکی بابت کیا ہے؟ کیا آپ بائبل کی کسی دُعا کو یاد کر سکتے ہیں جسے آپ ہی کی طرح کے حالات کے تحت پیش کیا گیا تھا؟ ایسی دُعاؤں کو تلاش کرنا، پڑھنا، اور ان پر غوروفکر کرنا خدا کیساتھ اپنے ذاتی رابطے کو بہتر بنانے میں آپکی مدد کریگا۔ اگلے مضمون میں، ہم آپ کو پاک صحائف سے تین دُعاؤں کا جائزہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہیں مختلف، شاید آپ ہی کی طرح کے حالات کے تحت پیش کیا گیا تھا۔ (‏۳ ۳/۱۵ w۹۵)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں