اِضافی معلومات—حصہ 2
کیا آپ کو باتچیت ختم کر دینی چاہیے؟
جب کوئی شخص صاف نیت سے ہم سے کوئی سوال پوچھتا ہے یا وہ کچھ جاننا چاہتا ہے تو ہم اُس کے ساتھ باتچیت جاری رکھ سکتے ہیں۔ ہم اُن لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں کہ ”جو ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“ ہیں۔—اعما 13:48۔
لیکن اگر کوئی شخص غصے میں ہے، ہم سے بحث کرنا چاہتا ہے یا فیالحال ہم سے بات نہیں کرنا چاہتا تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ نرمی اور سمجھداری سے بات ختم کر دیں۔ (اَمثا 17:14) باتچیت کو اچھے ماحول میں ختم کرنے کی کوشش کریں۔ اِس طرح ہو سکتا ہے کہ جب ہم اگلی بار اُس سے بات کریں تو وہ ہماری بات سننے کے لیے تیار ہو۔—1-پطر 2:12۔