تیسرے حصے کی دُہرائی
جس شخص سے آپ بائبل کورس کر رہے ہیں، اُس کے ساتھ اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
امثال 27:11 کو پڑھیں۔
آپ یہوواہ خدا کے وفادار کیوں رہنا چاہتے ہیں؟
(سبق نمبر 34 کو دیکھیں۔)
اگر بائبل میں کسی معاملے کے حوالے سے کوئی واضح حکم نہیں دیا گیا تو آپ اچھا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں؟
(سبق نمبر 35 کو دیکھیں۔)
آپ ہر بات میں ایمانداری سے کام کیسے لے سکتے ہیں؟
(سبق نمبر 36 کو دیکھیں۔)
متی 6:33 کو پڑھیں۔
جب کام اور پیسے کی بات آتی ہے تو آپ ”خدا کی بادشاہت . . . کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ“ کیسے دے سکتے ہیں؟
(سبق نمبر 37 کو دیکھیں۔)
آپ کن طریقوں سے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ یہوواہ خدا کی طرح زندگی کی قدر کرتے ہیں؟
(سبق نمبر 38 کو دیکھیں۔)
اعمال 15:29 کو پڑھیں۔
آپ خون کے سلسلے میں یہوواہ خدا کے حکم پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
آپ کے خیال میں کیا خون کے سلسلے میں خدا کے حکم جائز ہیں؟
(سبق نمبر 39 کو دیکھیں۔)
دوسرا کُرنتھیوں 7:1 کو پڑھیں۔
جسمانی اور اخلاقی لحاظ سے پاک صاف ہونے کا کیا مطلب ہے؟
(سبق نمبر 40 کو دیکھیں۔)
پہلا کُرنتھیوں 6:9، 10 کو پڑھیں۔
جنسی معاملوں کے بارے میں بائبل کی تعلیم کیا ہے؟ کیا آپ اُن باتوں سے اِتفاق کرتے ہیں جو اِس حوالے سے بائبل میں بتائی گئی ہیں؟
بائبل میں شراب اِستعمال کرنے کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
(سبق نمبر 41 اور 43 کو دیکھیں۔)
متی 19:4-6، 9 کو پڑھیں۔
خدا نے شادی کے سلسلے میں کون سا معیار قائم کِیا ہے؟
شادی اور طلاق کو رجسٹر کرانا کیوں ضروری ہے؟
(سبق نمبر 42 کو دیکھیں۔)
کچھ ایسے تہواروں کے بارے میں بتائیں جنہیں یہوواہ خدا پسند نہیں کرتا اور یہ بھی بتائیں کہ اُسے یہ تہوار کیوں پسند نہیں ہیں۔
(سبق نمبر 44 کو دیکھیں۔)
یوحنا 17:16 اور اعمال 5:29 کو پڑھیں۔
آپ غیرجانبدار کیسے رہ سکتے ہیں؟
اگر اِنسانی حکومتیں کوئی ایسا حکم دیتی ہیں جو خدا کے حکموں سے ٹکراتا ہے تو آپ کیا کریں گے؟
(سبق نمبر 45 کو دیکھیں۔)
مرقس 12:30 کو پڑھیں۔
آپ یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ یہوواہ خدا سے پیار کرتے ہیں؟
(سبق نمبر 46 اور 47 کو دیکھیں۔)