یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ن‌س سوال 7 ص.‏ 21-‏23
  • مَیں سیکس کرنے کے دباؤ کا سامنا کیسے کروں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مَیں سیکس کرنے کے دباؤ کا سامنا کیسے کروں؟‏
  • نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا اورل سیکس واقعی سیکس ہے؟‏
    نوجوانوں کا سوال
  • اولادوالو اپنے بچوں کی حفاظت کریں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
ن‌س سوال 7 ص.‏ 21-‏23
ایک لڑکی سیکس کرنے سے اِنکار کر رہی ہے۔‏

سوال 7

مَیں سیکس کرنے کے دباؤ کا سامنا کیسے کروں؟‏

یاد رکھیں

آپ سیکس کرنے کے سلسلے میں جو بھی فیصلہ کریں گے، اُس کا آپ کے مستقبل پر گہرا اثر ہوگا۔‏

آپ کیا کرتے؟‏

ذرا اِس صورتحال کا تصور کریں:‏ صوفیہ اور مائیک کی دوستی ہوئے صرف دو مہینے ہی ہوئے ہیں لیکن صوفیہ کو لگتا ہے کہ وہ مائیک کو صدیوں سے جانتی ہے۔ وہ ہر وقت ایک دوسرے کو میسج بھیجتے رہتے ہیں اور گھنٹوں فون پر باتیں کرتے ہیں۔ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ لیکن اب مائیک، صوفیہ سے کچھ اَور چاہتا ہے۔‏

پچھلے دو مہینوں کے دوران وہ دونوں صرف ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑتے تھے اور کبھی کبھار کس بھی کر لیتے تھے۔ صوفیہ اِس سے آگے نہیں بڑھنا چاہتی۔ لیکن وہ مائیک کو کھونا بھی نہیں چاہتی۔ مائیک اُسے کہتا ہے کہ وہ بہت خوب‌صورت ہے اور اُس کے بغیر اُس کی زندگی ادھوری ہے۔ وہ خود بھی محسوس کرتی ہے کہ مائیک اور وہ ایک دوسرے سے سچا پیار کرتے ہیں۔‏

اگر آپ کی عمر ڈیٹنگ کرنے کی ہوتی اور آپ کو صوفیہ جیسی صورتحال کا سامنا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟‏

ذرا رُکیں اور سوچیں!‏

ایک شرٹ سے شیشہ صاف کِیا جا رہا ہے۔‏

سیکس ایک ایسا تحفہ ہے جو خدا نے صرف شادی‌شُدہ لوگوں کو دیا ہے۔ شادی سے پہلے سیکس کرنے والے اِس تحفے کی حقارت کرتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی آپ کو ایک خوب‌صورت شرٹ دے اور آپ اِسے صفائی کے کام میں لگا دیں۔‏

اگر آپ درخت سے چھلانگ لگا کر اُڑنے کی کوشش کریں گے تو آپ کششِ‌ثقل کے قانون کو توڑ رہے ہوں گے اور اِس سے آپ کو نقصان ہوگا۔ اِسی طرح اگر آپ سیکس کرنے کے بارے میں خدا کا قانون توڑیں گے تو آپ کو بہت نقصان ہوگا۔ خدا کا قانون یہ ہے:‏ ”‏حرام‌کاری سے گریز کریں۔“‏—‏1-‏تھسلُنیکیوں 4:‏3‏۔‏

اِس قانون کو توڑنے کے نقصان کیا ہیں؟ خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏جو شخص حرام‌کاری کرتا ہے، وہ اپنے ہی جسم کے خلاف گُناہ کرتا ہے۔“‏ (‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏18‏)‏ اِس بات کا کیا مطلب ہے؟‏

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو نوجوان شادی سے پہلے سیکس کر لیتے ہیں، اُنہیں عموماً بہت سے بُرے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کہ .‏ .‏ .‏

  • پچھتاوا۔‏ بہت سے نوجوان جنہوں نے شادی سے پہلے سیکس کِیا، وہ بعد میں اپنی اِس حرکت پر بہت پچھتائے۔‏

  • شک۔‏ شادی سے پہلے سیکس کرنے والے لڑکے لڑکیاں جس کے ساتھ سیکس کرتے ہیں، اُس کے بارے میں اکثر یہ سوچتے ہیں:‏ ”‏پتہ نہیں، اِس نے اَور کس کس کے ساتھ سیکس کِیا ہوگا؟“‏

  • مایوسی۔‏ بہت سی لڑکیاں یہ چاہتی ہیں کہ اُنہیں کوئی ایسا لڑکا ملے جو اُن کی عزت کی حفاظت کرے نہ کہ اِسے لوٹ لے۔ اور بہت سے لڑکے ایسی لڑکی کو پسند نہیں کرتے جو اُن کے ساتھ سیکس کرنے کے لیے بڑی آسانی سے تیار ہو جاتی ہے۔‏

  • ایک اہم حقیقت:‏ اگر آپ شادی سے پہلے سیکس کر لیتے ہیں تو آپ اپنے جسم کو بے‌عزت کرتے ہیں۔ (‏رومیوں 1:‏24‏)‏ آپ کا جسم کوئی کھلونا نہیں ہے جس سے  جو چاہے کھیل لے۔‏

‏”‏حرام‌کاری سے گریز“‏ کرنے سے ظاہر کریں کہ آپ مضبوط کردار کے مالک ہیں۔ (‏1-‏تھسلُنیکیوں 4:‏3‏)‏ جب آپ کی شادی ہوگی تو آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر سکیں گے۔ اور آپ کو اُن لوگوں کی طرح پریشانی، شرمندگی اور خوف محسوس نہیں ہوگا جو شادی سے پہلے ہی سیکس کر لیتے ہیں۔—‏امثال 7:‏22، 23؛‏ 1-‏کُرنتھیوں 7:‏3‏۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏

  • اگر کوئی آپ سے سچی محبت کرتا ہے تو کیا وہ آپ کو جسمانی یا جذباتی طور پر نقصان پہنچائے گا؟‏

  • اگر کوئی واقعی آپ سے پیار کرتا ہے تو کیا وہ یہ چاہے گا کہ خدا کے ساتھ آپ کی دوستی ٹوٹ جائے؟—‏عبرانیوں 13:‏4‏۔‏

لڑکیوں کے لیے کچھ قابلِ‌غور باتیں

ایک لڑکی سیکس کرنے سے اِنکار کر رہی ہے۔‏

بہت سے لڑکوں کا کہنا ہے کہ وہ اُس لڑکی سے کبھی شادی نہیں کریں گے جس کے ساتھ وہ سیکس کر لیتے ہیں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ لڑکے ایک ایسی لڑکی کو پسند کرتے ہیں جو کنواری اور پاک دامن ہو۔‏

کیا یہ بات جان کر آپ حیران ہو گئی ہیں یا غصے میں آ گئی ہیں؟ اگر آپ ایسا محسوس کر رہی ہیں تو یاد رکھیں کہ فلموں اور ڈراموں میں دِکھایا جاتا ہے کہ چھوٹی عمر میں سیکس کرنا غلط نہیں، خاص طور پر تب جب آپ کسی سے سچا پیار کرتے ہیں۔‏

لیکن دھوکا نہ کھائیں۔ جو لوگ آپ کو شادی سے پہلے سیکس کرنے پر اُکساتے ہیں دراصل وہ صرف اپنی ہوس کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔—‏1-‏کُرنتھیوں 13:‏4، 5‏۔‏

لڑکوں کے لیے کچھ قابلِ‌غور باتیں

ایک لڑکی سیکس کرنے سے اِنکار کر رہی ہے۔‏

اگر آپ ڈیٹنگ کر رہے ہیں تو خود سے پوچھیں:‏ ”‏کیا مَیں اپنی گرل فرینڈ کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں؟“‏ اگر آپ کو واقعی اُس کا خیال ہے تو آپ یہ ظاہر کیسے کر سکتے ہیں؟ خدا کے اصولوں پر چلنے کی ہمت رکھیں؛ سیکس کرنے کی آزمائش سے بچ کر سمجھ‌داری کا ثبوت دیں اور اپنی گرل فرینڈ کے احساسات کا خیال رکھنے سے اُس کے لیے محبت ظاہر کریں۔‏

اگر آپ میں یہ تین خوبیاں ہیں تو آپ کی گرل فرینڈ دل‌وجان سے آپ کو چاہے گی اور آپ کے لیے بالکل ویسا ہی محسوس کرے گی جیسا شولمیت نامی ایک پاک دامن لڑکی نے اپنے محبوب کے لیے محسوس کِیا تھا۔ اُس نے کہا:‏ ”‏میرا محبوب میرا ہے اور مَیں اُس کی ہوں۔“‏—‏غزلُ‌الغزلات 2:‏16‏۔‏

مفید مشورہ

اگر کوئی آپ کو اپنے ساتھ سیکس کرنے پر اُکساتا ہے اور کہتا ہے:‏ ”‏اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو میری بات مان لو“‏ تو اُس سے کہیں:‏ ”‏اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو مجھے ایسا کرنے پر مجبور مت کرو۔“‏

جب آپ کسی مخالف جنس کے ساتھ ہوتے ہیں تو سوچیں:‏ ”‏مَیں کوئی ایسا کام تو نہیں کر رہا جسے دیکھ کر میرے ماں باپ کا سر شرم سے جھک جائے گا؟“‏ اگر آپ ایسا محسوس کرتے ہیں تو وہ کام نہ کریں۔‏

آپ کا منصوبہ

  • اگر کوئی آپ کو اپنے ساتھ سیکس کرنے پر اُکساتا ہے تو آپ کیا کریں گے؟‏

  • کن حالات میں آپ کے لیے سیکس کرنے سے اِنکار کرنا مشکل ہوگا؟‏

  • آپ اُن حالات سے کیسے بچیں گے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں