یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ن‌س سوال 2 ص.‏ 6-‏8
  • مجھے ہمیشہ اچھا دِکھنے کی فکر کیوں رہتی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مجھے ہمیشہ اچھا دِکھنے کی فکر کیوں رہتی ہے؟‏
  • نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا خوراک میرے خیالات کا مرکز ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2007ء
  • مجھ پر اس قدر موٹاپا کیوں؟‏
    جاگو!‏—‏1994ء
  • مَیں اپنا وزن کیسے کم کر سکتا ہوں؟‏
    نوجوانوں کا سوال
نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
ن‌س سوال 2 ص.‏ 6-‏8
ایک لڑکی فیشن میگزین دیکھ رہی ہے۔‏

سوال 2

مجھے ہمیشہ اچھا دِکھنے کی فکر کیوں رہتی ہے؟‏

یاد رکھیں

آپ کی صورت سے زیادہ آپ کی سیرت اہم ہے۔‏

آپ کیا کرتے؟‏

ذرا اِس صورتحال کا تصور کریں:‏ جولیا آئینے میں دیکھ کر سوچ رہی ہے کہ وہ بہت موٹی ہے۔ وہ خود سے کہتی ہے:‏ ”‏مجھے اپنا وزن کم کرنا ہوگا۔“‏ لیکن اُس کے امی ابو اور دوست اُس سے کہتے ہیں کہ وہ بہت دُبلی پتلی ہے۔‏

جولیا نے سوچا ہے کہ وہ کچھ بھی کر کے اپنا وزن دو چار کلو کم کرے گی، چاہے اُسے کچھ دن بھوکا ہی کیوں نہ رہنا پڑے۔‏

اگر آپ جولیا کی جگہ ہوتے تو آپ کیا کرتے؟‏

ذرا رُکیں اور سوچیں!‏

ایک لڑکی آئینہ دیکھ کر سوچ رہی ہے کہ وہ کتنی موٹی ہے۔‏

اپنے بارے میں آپ کی سوچ ایک خراب آئینے میں ٹیڑھے میڑھے عکس کی طرح ہو سکتی ہے۔‏

اِس بارے میں سوچنا غلط نہیں کہ آپ کیسے دِکھتے ہیں۔ خدا کے کلام میں ایسے بہت سے مردوں اور عورتوں کا ذکر آیا ہے جو بہت خوب‌صورت تھے جیسے کہ سارہ، راخل، ابیجیل، یوسف اور داؤد۔ پاک کلام میں ابی‌شاگ نامی عورت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ”‏بڑی خوب‌صورت“‏ تھیں۔—‏1-‏سلاطین 1:‏4‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

لیکن بہت سے نوجوان اپنی شکل‌وصورت کے بارے میں حد سے زیادہ پریشان رہتے ہیں۔‏ اِس کی وجہ سے بہت سے مسئلے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں چند حقائق پر غور کریں:‏

  • ایک سروے میں 58 فیصد لڑکیوں نے کہا کہ اُن کا وزن نارمل سے زیادہ ہے لیکن اصل میں صرف 17 فیصد لڑکیوں کا وزن زیادہ تھا۔‏

  • ایک اَور سروے میں 45 فیصد لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت موٹی ہیں حالانکہ اُن کا وزن نارمل سے بہت کم تھا۔‏

  • اپنا وزن کم کرنے کے چکر میں کچھ نوجوان ایک بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں جسے اینوریکسیا کہتے ہیں۔ اِس بیماری میں مبتلا شخص کھانا پینا بہت ہی کم کر دیتا ہے اور اِتنا کمزور ہو جاتا ہے کہ اُس کی جان بھی جا سکتی ہے۔‏

اگر آپ میں اِس بیماری کی کچھ علامات پائی جاتی ہیں یا پھر آپ کا کچھ کھانے پینے کو جی نہیں چاہتا تو کسی سے مدد لیں۔ کیوں نہ پہلے اپنے امی ابو سے یا پھر کسی اَور قابلِ‌بھروسا شخص سے بات کریں۔ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏دوست ہر وقت محبت دِکھاتا ہے اور بھائی مصیبت کے دن کے لئے پیدا ہوا ہے۔“‏—‏امثال 17:‏17‏۔‏

صورت کی بجائے سیرت کو نکھاریں

اِنسان کی خوب‌صورتی کا اندازہ اُس کی صورت سے نہیں بلکہ سیرت سے ہوتا ہے۔ اِس سلسلے میں داؤد نبی کے بیٹے ابی‌سلوم کی مثال پر غور کریں۔ پاک کلام میں بتایا گیا ہے:‏

‏”‏ابی‌سلوؔم اِتنا حسین تھا کہ .‏ .‏ .‏ اُس کا کوئی ثانی نہ تھا۔ اُس میں سر سے پاؤں تک کوئی بھی عیب نہ تھا۔“‏—‏2-‏سموئیل 14:‏25‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

لیکن یہ جوان شخص اِنتہائی مغرور، دھوکے‌باز اور اِختیار کا بھوکا تھا۔ اِس لیے خدا کے کلام میں اُس کا ذکر ایک اچھے اِنسان کے طور پر نہیں بلکہ ایک بے‌وفا، غدار اور قاتل کے طور پر کِیا گیا ہے۔‏

اِسی لیے پاک کلام میں ہمیں مشورہ دیا گیا ہے:‏

‏”‏نئی شخصیت کو پہن لیں۔“‏—‏کُلسّیوں 3:‏10‏۔‏

‏”‏آپ کی خوب‌صورتی صرف باہر سے نہ ہو .‏ .‏ .‏ بلکہ آپ کی خوب‌صورتی اندر سے ہو یعنی دل میں چھپے اِنسان سے۔“‏—‏1-‏پطرس 3:‏3، 4‏۔‏

اچھا دِکھنے کی خواہش رکھنا غلط نہیں مگر اِس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ کس قسم کی شخصیت اور کردار کے مالک ہیں۔ جو چیز آپ کو دوسروں کی نظر میں حسین بنائے گی، وہ آپ کی مضبوط باڈی یا خوب‌صورت جسم نہیں بلکہ آپ کی اچھی صفات اور اچھا اخلاق ہے۔ فالیشا نامی ایک لڑکی نے کہا:‏ ”‏لوگ آپ کی خوب‌صورتی کی طرف فوراً متوجہ تو ہوتے ہیں مگر جو چیز اُنہیں زیادہ دیر تک یاد رہتی ہے، وہ آپ کی شخصیت اور اچھی صفات ہوتی ہیں۔“‏

اپنے بارے میں اپنی سوچ کا جائزہ لیں

کیا آپ اپنی جسامت اور شکل‌وصورت کی وجہ سے اکثر مایوس رہتے ہیں؟‏

کیا آپ نے خوب‌صورت دِکھنے کے لیے سخت ڈائٹنگ کرنے یا پھر پلاسٹک سرجری کرانے کے بارے میں کبھی سوچا ہے؟‏

اگر آپ کو موقع ملے تو آپ اپنے جسم یا شکل‌وصورت کے سلسلے میں کیا بدلنا چاہیں گے؟ (‏جواب پر دائرہ لگائیں)‏

  • قد

  • وزن

  • بال

  • جسامت

  • چہرے کے نقش

  • رنگت

اگر آپ نے پہلے دو سوالوں کا جواب ”‏ہاں“‏ دیا ہے اور تیسرے سوال میں تین یا اِس سے زیادہ جوابوں پر دائرہ لگایا ہے تو اِس کا مطلب ہے:‏ جتنا بُرا آپ اپنے بارے میں سوچتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ دوسرے آپ کے بارے میں اُتنا بُرا نہ سوچتے ہوں۔ آپ پر اِس بات کا جنون بڑی آسانی سے سوار ہو سکتا ہے کہ آپ کیسے دِکھتے ہیں۔—‏1-‏سموئیل 16:‏7‏۔‏

آپ کا منصوبہ

  • مَیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے یہ کروں گا:‏

  • میرے لیے مناسب ورزش کا پروگرام یہ ہوگا:‏

  • اگر میری دوست مجھے بتاتی ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرنے کے لیے حد سے زیادہ ورزش اور ڈائٹنگ کر رہی ہے تو مَیں یہ کروں گی:‏

مزید جاننے کے لیے

egamI ydoB—yaS sreeP ruoY tahW

ویڈیو What Your Peers Say—Body Image کو دیکھیں۔ یہ ویڈیو آپ کو ہماری ویب‌سائٹ www.jw.org پر BIBLE TEACHINGS کے  تحت  حصہ TEENAGERS میں ملے گی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں