یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ی‌م‌ر باب 92 ص.‏ 216-‏217
  • دس کوڑھیوں کی شفایابی—‏صرف ایک شکرگزار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دس کوڑھیوں کی شفایابی—‏صرف ایک شکرگزار
  • یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ دوسروں کو شکریہ کہتے ہیں؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • یسوع نے بہت سے معجزے کیے
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ‏’‏خوشخبری کے دن‘‏ میں وقت کا دانش‌مندانہ استعمال
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ‏”‏تُم شکرگذار رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
ی‌م‌ر باب 92 ص.‏ 216-‏217
یسوع مسیح نے جن دس کوڑھیوں کو شفا دی، اُن میں سے ایک واپس آ کر اُن کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔‏

باب 92

دس کوڑھیوں کی شفایابی—‏صرف ایک شکرگزار

لُوقا 17:‏11-‏19

  • یسوع مسیح نے دس کوڑھیوں کو شفا دی

یسوع مسیح کو پتہ چل گیا تھا کہ عدالتِ‌عظمیٰ اُنہیں مار ڈالنے کی سازش کر رہی ہے۔ اِس لیے وہ اپنے دُشمنوں سے بچنے کے لیے یروشلیم کے شمال مشرق میں واقع شہر اِفرائیم چلے گئے اور اپنے شاگردوں کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے وہاں رہے۔ (‏یوحنا 11:‏54‏)‏ مگر 33ء کی عیدِفسح آنے والی تھی اِس لیے یسوع دوبارہ سفر پر نکلے۔ وہ اپنی موت سے پہلے آخری بار سامریہ سے گزر کر گلیل کو گئے۔‏

سفر کے دوران یسوع ایک گاؤں میں داخل ہوئے جہاں اُنہوں نے دس کوڑھیوں کو دیکھا۔ کوڑھ کی کچھ اقسام میں ہاتھوں اور پیروں کی اُنگلیاں اور کان وغیرہ گلنے سڑنے لگتے ہیں۔ (‏گنتی 12:‏10-‏12)‏ شریعت میں حکم تھا کہ اِس بیماری میں مبتلا لوگ دوسروں سے الگ رہیں اور اُن سے فاصلہ رکھنے کے لیے چلّا کر ”‏ناپاک ناپاک“‏ کہیں۔—‏احبار 13:‏45، 46۔‏

اِس لیے وہ دس کوڑھی یسوع مسیح سے کچھ فاصلے پر کھڑے رہے اور اُونچی آواز میں کہنے لگے:‏ ”‏یسوع!‏ اُستاد!‏ ہم پر رحم کریں۔“‏ اُنہیں دیکھ کر یسوع نے کہا:‏ ”‏جائیں، اپنے آپ کو کاہن کو دِکھائیں۔“‏ (‏لُوقا 17:‏13، 14‏)‏ یوں یسوع نے خدا کی شریعت کے لیے احترام ظاہر کِیا جس میں کاہنوں کو یہ اِختیار دیا گیا تھا کہ وہ شفایافتہ کوڑھی کو پاک قرار دیں۔ اِس کے بعد شفایافتہ کوڑھی دوبارہ سے دوسرے لوگوں کے بیچ رہ سکتا تھا۔—‏احبار 13:‏9-‏17۔‏

یسوع راستے میں دس کوڑھیوں سے بات کر رہے ہیں۔‏

اِن دس کوڑھیوں کو پکا یقین تھا کہ یسوع مسیح معجزے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ لہٰذا وہ شفا پانے سے پہلے ہی کاہنوں کے پاس جانے کے لیے چل پڑے۔ ابھی وہ راستے ہی میں تھے کہ اُنہیں اپنے ایمان کا اجر ملا اور وہ بالکل ٹھیک ہو گئے۔‏

نو کوڑھی اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ مگر ایک کوڑھی جو کہ ایک سامری تھا، یسوع کو تلاش کرنے کے لیے واپس آیا۔ وہ یسوع کا بہت ہی احسان‌مند تھا۔ اُسے معلوم تھا کہ اُس کی شفایابی کے پیچھے خدا کا ہاتھ تھا اِس لیے وہ ”‏اُونچی آواز میں خدا کی بڑائی“‏ کرنے لگا۔ (‏لُوقا 17:‏15‏)‏ جب اُسے یسوع مسیح مل گئے تو وہ اُن کے قدموں میں گِر گیا اور اُن کا شکریہ ادا کرنے لگا۔‏

اِس آدمی کو دیکھ کر یسوع مسیح نے اِردگِرد جمع لوگوں سے پوچھا:‏ ”‏کیا دس کوڑھی ٹھیک نہیں ہوئے؟ تو پھر باقی نو کہاں ہیں؟ کیا اِس غیریہودی کے علاوہ کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ واپس آ کر خدا کی بڑائی کرے؟“‏ پھر یسوع نے اُس آدمی سے کہا:‏ ”‏اُٹھیں، آپ اپنے ایمان کی وجہ سے ٹھیک ہو گئے ہیں۔“‏—‏لُوقا 17:‏17-‏19‏۔‏

اِن دس کوڑھیوں کو شفا دینے سے یسوع مسیح نے ظاہر کِیا کہ وہ یہوواہ خدا کی طرف سے آئے ہیں۔ اِن میں سے ایک کوڑھی نے نہ صرف اپنی بیماری سے شفا پائی تھی بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر بھی چل دیا تھا۔ ہمارے زمانے میں خدا کسی کو معجزانہ طور پر شفا تو نہیں دیتا مگر جب ہم یسوع پر ایمان لاتے ہیں تو ہم بھی ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چل پڑتے ہیں۔ کیا ہم بھی اُس کوڑھی کی طرح اِس نعمت کے لیے شکرگزاری ظاہر کرتے ہیں؟‏

  • یسوع مسیح اپنے دُشمنوں سے بچنے کے لیے کہاں گئے؟‏

  • دس کوڑھی یسوع سے کچھ فاصلے پر کیوں کھڑے رہے؟ اور یسوع مسیح نے اُنہیں کاہن کے پاس جانے کو کیوں کہا؟‏

  • ہم شفایافتہ سامری سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں