یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌خ سبق 11 1-‏4
  • خدا کے اصولوں پر عمل کرنے کے کیا فائدے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے اصولوں پر عمل کرنے کے کیا فائدے ہیں؟‏
  • خدا کی طرف سے خوشخبری
  • ملتا جلتا مواد
  • خدائی اُصولوں سے اپنے قدموں کی راہنمائی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • بائبل کے اصول اِتنے اہم کیوں ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • اصول کو سمجھ لینا پختگی کو ظاہر کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • خدائی اُصول آپ کیلئے مفید ہو سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
خدا کی طرف سے خوشخبری
خ‌خ سبق 11 1-‏4

سبق 11

خدا کے اصولوں پر عمل کرنے کے کیا فائدے ہیں؟‏

1.‏ ہمیں رہنمائی کی ضرورت کیوں ہے؟‏

خدا کے اصولوں پر عمل کِیا جا رہا ہے:‏ ایک ماں اپنے بچے کو سیٹ بیلٹ باندھ رہی ہے؛‏ باپ اور بیٹا ہیلمٹ پہن کر سائیکل چلا رہے ہیں؛‏ ایک حاملہ عورت، ایک آدمی اپنا کام شروع کرنے سے پہلے ہیلمٹ پہن رہا ہے۔‏

خدا کے کس اصول کی وجہ سے ہمیں اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنی چاہئے؟ —‏زبور 36:‏9‏۔‏

اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا خالق ہم سے کہیں زیادہ دانش‌مند ہے۔ وہ ایک شفیق باپ کی طرح ہماری پرواہ کرتا ہے۔ انسان میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ خدا کی رہنمائی کے بغیر صحیح راہ اختیار کر سکے۔ (‏یرمیاہ 10:‏23‏)‏ جس طرح بچوں کو ماں‌باپ کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے اُسی طرح ہمیں خدا کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ (‏یسعیاہ 48:‏17، 18‏)‏ خدا نے پاک صحیفوں میں بہت سے اصول دئے ہیں جن کے ذریعے وہ ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ 2-‏تیمتھیس 3:‏16 کو پڑھیں۔‏

خدا کے حکموں اور اصولوں پر غور کرنے سے ہم سیکھتے ہیں کہ زندگی کی بہترین راہ کون‌سی ہے اور ہمیں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔ چونکہ خدا نے ہمیں بنایا ہے اِس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اُس کی رہنمائی کی قدر کریں اور اِس پر چلیں۔ زبور 19:‏7،‏ 11؛‏ مکاشفہ 4:‏11 کو پڑھیں۔‏

2.‏ اصولوں اور حکموں میں کیا فرق ہے؟‏

اصول ایسی بنیادی سچائیاں ہیں جو بہت سی صورتحال پر لاگو ہوتی ہیں۔ اِس کے برعکس حکم یا قانون کسی خاص صورتحال پر لاگو ہوتے ہیں۔ (‏استثنا 22:‏8)‏ یہ سمجھنے کے لئے کہ ایک اصول کسی خاص صورتحال پر کیسے لاگو ہوتا ہے، ہمیں سمجھ‌داری کی ضرورت ہے۔ (‏امثال 2:‏10-‏12‏)‏ مثال کے طور پر پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ زندگی خدا کی نعمت ہے۔ اگر ہم اِس اصول کو ذہن میں رکھتے ہیں تو ہم کام پر، گھر میں اور سفر کے دوران اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ اعمال 17:‏28 کو پڑھیں۔‏

3.‏ کون‌سے دو اصول سب سے اہم ہیں؟‏

یسوع مسیح نے دو اصولوں کا ذکر کِیا جو سب سے اہم ہیں۔ پہلے اصول کا تعلق ہماری زندگی کے مقصد سے ہے۔ اور زندگی کا مقصد یہ ہے کہ ہم خدا کو جانیں، اُس سے محبت کریں اور وفاداری سے اُس کی خدمت کریں۔ ہم زندگی میں جو بھی فیصلہ کریں، ہمیں اِس اصول کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ (‏امثال 3:‏6‏)‏ جو لوگ اِس اصول پر عمل کرتے ہیں، اُنہیں خدا کی دوستی حاصل ہوتی ہے اور وہ حقیقی خوشی اور ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔ متی 22:‏36-‏38 کو پڑھیں۔‏

دوسرے اصول پر عمل کرنے سے ہم دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھ سکتے ہیں۔ (‏1-‏کرنتھیوں 13:‏4-‏7‏)‏ اِس پر عمل کرنے میں یہ شامل ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ اِس طرح سے پیش آئیں جس طرح یہوواہ خدا ہمارے ساتھ پیش آتا ہے۔ متی 7:‏12؛‏ 22:‏39،‏ 40 کو پڑھیں۔‏

4.‏ خدا کے اصولوں پر عمل کرنے سے ہمیں کون‌سے فائدے ہوتے ہیں؟‏

ایک خاندان بہت خوش ہے۔‏

خدا کے اصولوں کے ذریعے گھر کے افراد ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنا سیکھتے ہیں۔ یوں گھر کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔ (‏کلسیوں 3:‏12-‏14‏)‏ خدا کے کلام میں یہ اصول بھی دیا گیا ہے کہ شادی، زندگی بھر کا بندھن ہے۔ اِس اصول پر عمل کرنے سے گھرانہ ایک مضبوط بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ پیدایش 2:‏24 کو پڑھیں۔‏

خدا کے اصول دوسرے حلقوں میں بھی ہمارے لئے فائدہ‌مند ہیں۔ مثال کے طور پر اکثر مالک ایسے ملازموں کو پسند کرتے ہیں جو محنتی اور دیانت‌دار ہوں۔ (‏امثال 10:‏4،‏ 26؛‏ عبرانیوں 13:‏18‏)‏ خدا کے کلام سے ہم سیکھتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس کھانے پینے اور پہننے کو ہے تو ہمیں اِس سے مطمئن رہنا چاہئے۔ ہم یہ بھی سیکھتے ہیں کہ خدا کی دوستی، مال‌ودولت سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ متی 6:‏24،‏ 25،‏ 33؛‏ 1-‏تیمتھیس 6:‏8-‏10 کو پڑھیں۔‏

خدا کے اصولوں پر عمل کرنے سے ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ (‏امثال 14:‏30؛‏ 22:‏24، 25‏)‏ مثال کے طور پر خدا کے کلام میں حد سے زیادہ شراب پینے سے منع کِیا گیا ہے۔ اِس اصول پر عمل کرنے سے ہم جان‌لیوا بیماریوں اور حادثوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ (‏امثال 23:‏20‏)‏ یہوواہ خدا ہمیں حد میں رہ کر شراب پینے کی اجازت تو دیتا ہے لیکن وہ ہمیں متوالا ہونے سے خبردار کرتا ہے۔ (‏زبور 104:‏15؛‏ 1-‏کرنتھیوں 6:‏10‏)‏ خدا کے اصولوں سے ہم سیکھتے ہیں کہ ہمیں اپنی سوچ کو پاک رکھنا چاہئے۔ اِس کے نتیجے میں ہم بُرے کاموں میں پڑنے سے بچے رہتے ہیں۔ (‏زبور 119:‏97-‏100‏)‏ لیکن خدا کے سچے خادم صرف اپنے فائدے کے لئے خدا کے اصولوں پر عمل نہیں کرتے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے کاموں سے یہوواہ خدا کی بڑائی ہو۔ متی 5:‏14-‏16 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 12 اور 13 کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں