یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 25 ص.‏ 28
  • ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • شاندار ترقی فوری توسیع کا تقاضا کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • یہ ہماری عبادت‌گاہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • کنگڈم ہال کا تعمیراتی پروگرام رواں‌دواں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • سچی پرستش مشرقی یورپ میں فروغ پا رہی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 25 ص.‏ 28

باب 25

ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏

بولیویا میں عبادت‌گاہوں کی تعمیر کرنے والے رضاکار

بولیویا

نائیجیریا میں ایک پُرانی عبادت‌گاہ
نائیجیریا میں ایک نئی عبادت‌گاہ

نائیجیریا، پُرانی عبادت‌گاہ کی جگہ نئی عبادت‌گاہ

تاہیٹی میں عبادت‌گاہ کی تعمیر کی جا رہی ہے۔‏

تاہیٹی

یسوع مسیح کی مرکزی تعلیم خدا کی بادشاہت تھی۔ یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہوں میں بھی خدا کی بادشاہت کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔—‏لوقا 8:‏1‏۔‏

ہماری عبادت‌گاہیں یہوواہ خدا کی عبادت کا مرکز ہیں۔‏ ہماری عبادت‌گاہوں سے مقامی علاقے میں بادشاہت کی مُنادی کرنے کا بندوبست کِیا جاتا ہے۔ (‏متی 24:‏14‏)‏ حالانکہ ہر علاقے میں ہماری عبادت‌گاہیں فرق‌فرق طرز پر بنائی جاتی ہیں لیکن وہ سادہ عمارتیں ہوتی ہیں۔ اکثر عبادت‌گاہوں کو ایک سے زیادہ کلیسیائیں استعمال کرتی ہیں۔ چونکہ دُنیابھر میں ہماری کلیسیاؤں کی تعداد دن‌بدن بڑھتی جا رہی ہے اِس لئے ہم ہر روز اوسطاً پانچ عبادت‌گاہیں تعمیر کرتے ہیں۔ یوں ہم نے پچھلے چند سالوں کے دوران ہزاروں نئی عبادت‌گاہیں بنا لی ہیں۔ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا؟—‏متی 19:‏26‏۔‏

عبادت‌گاہوں کی تعمیر کے لئے ایک خاص فنڈ ہے۔‏ اِس فنڈ میں جمع عطیات کو برانچ کے دفتر کو بھیجا جاتا ہے۔ پھر جب ایک کلیسیا کو عبادت‌گاہ بنانے یا اِس کی مرمت کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو برانچ کا دفتر اُسے قرضہ دیتا ہے۔‏

عبادت‌گاہوں کو رضاکاروں کی مدد سے تعمیر کِیا جاتا ہے۔‏ بہت سے ملکوں میں عبادت‌گاہیں تعمیر کرنے والی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ایسے رضاکاروں پر مشتمل ہوتی ہیں جو تعمیراتی کام میں تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ملک میں باری‌باری ایسی کلیسیاؤں میں جاتے ہیں جو عبادت‌گاہیں تعمیر کرنا چاہتی ہیں۔ یہ ٹیمیں عبادت‌گاہیں تعمیر کرنے میں مقامی کلیسیاؤں کی مدد کرتی ہیں۔ دوسرے ملکوں میں ایسے یہوواہ کے گواہوں کو مقرر کِیا جاتا ہے جو ایک مخصوص علاقے میں عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور مرمت کا اِنتظام کرتے ہیں۔ حالانکہ ہر تعمیر کی جگہ پر ایسے رضاکار موجود ہوتے ہیں جو اِس کام میں مہارت رکھتے ہیں لیکن زیادہ‌تر کام مقامی یہوواہ کے گواہ کرتے ہیں۔ ہم اِتنی زیادہ عبادت‌گاہیں اِس لئے بنا سکے ہیں کیونکہ یہوواہ خدا ہمارے کام کو برکت دیتا ہے اور اُس کے بندے دل‌وجان سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔—‏زبور 127:‏1؛‏ کلسیوں 3:‏23‏۔‏

  • ہم دُنیابھر میں اِتنی زیادہ عبادت‌گاہیں کیسے بنا سکے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں