یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 17 ص.‏ 20
  • حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • سفری نگہبان—‏آدمیوں کی صورت میں انعام
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • سفری نگہبان ایماندار مختاروں کے طور پر کیسے خدمت انجام دیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ‏’‏آدمیوں کے رُوپ میں نعمتوں‘‏ کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • وہ ہمارے لیے بہت محنت کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 17 ص.‏ 20

باب 17

حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟‏

ایک حلقے کا نگہبان اور اُس کی بیوی

ملاوی

ایک حلقے کا نگہبان مُنادی کے اِجلاس میں پیشوائی کر رہا ہے۔‏

مُنادی کے لئے اجلاس

ایک حلقے کا نگہبان مُنادی کر رہا ہے۔‏

مُنادی کے دوران

ایک حلقے کا نگہبان کلیسیا کے بزرگوں کے اِجلاس میں پیشوائی کر رہا ہے۔‏

بزرگوں کا اجلاس

بائبل کے یونانی صحیفوں میں باربار پولس رسول اور برنباس کا ذکر کِیا گیا ہے۔ وہ دونوں سفری نگہبان تھے یعنی وہ کلیسیاؤں کا دورہ کرتے تھے۔ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ کیونکہ اُنہیں اپنے مسیحی بہن‌بھائیوں کی فکر تھی۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ پولس رسول نے برنباس سے کہا کہ ”‏آئیں، .‏ .‏ .‏ بہن بھائیوں سے ملیں اور دیکھیں کہ اُن کا کیا حال ہے۔“‏ وہ بہن‌بھائیوں سے ملنے اور اُن کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے سینکڑوں میل کا سفر کرتے تھے۔ (‏اعمال 15:‏36‏)‏ آج ہمارے سفری نگہبان بھی اُن کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔‏

وہ ہماری حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں۔‏ ایک حلقے میں تقریباً 20 کلیسیائیں ہوتی ہیں اور حلقے کا نگہبان اُن کا دورہ کرتا ہے۔ وہ سال میں دو مرتبہ ہر کلیسیا میں جاتا ہے اور ایک ہفتہ اُس کے ساتھ گزارتا ہے۔ ہم حلقے کے نگہبانوں اور اُن کی بیویوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ جب وہ کلیسیاؤں کا دورہ کرتے ہیں تو وہ بڑوں اور بچوں سب سے ملتے ہیں اور اُن کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ مل کر مُنادی کا کام کرتے ہیں اور اُن لوگوں کے پاس جاتے ہیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ حلقے کے نگہبان بزرگوں کے ساتھ کلیسیا کے ایسے افراد کے پاس بھی جاتے ہیں جنہیں حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہے۔ اِس کے علاوہ وہ ہمارا حوصلہ بڑھانے کے لئے اجلاسوں اور اجتماعوں پر تقریریں پیش کرتے ہیں۔—‏اعمال 15:‏35‏۔‏

وہ ہم سب میں دلچسپی لیتے ہیں۔‏ حلقے کے نگہبان اِس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کلیسیائیں خدا کی خدمت میں کیا کر رہی ہیں۔ وہ کلیسیا کے بزرگوں اور خادموں سے ملتے ہیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کلیسیا نے کس حد تک ترقی کی ہے۔ وہ بزرگوں اور خادموں کو مشورے بھی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ‌داریوں کو اچھی طرح سے نبھا سکیں۔ اِس کے علاوہ حلقے کے نگہبان کلیسیا کے پہل‌کاروں کی مدد بھی کرتے ہیں تاکہ وہ مُنادی کے کام میں اَور بھی کامیاب ہوں۔ وہ کلیسیا کے نئے افراد میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اُن سے واقف ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ واقعی ہر حلقے کا نگہبان ”‏خدمت کرنے میں [‏ہمارا]‏ ہم‌خدمت“‏ ہے۔ (‏2-‏کرنتھیوں 8:‏23‏)‏ ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اُن جیسا ایمان پیدا کریں اور اُن کی طرح پورے دل سے یہوواہ خدا کی خدمت کریں۔—‏عبرانیوں 13:‏7‏۔‏

  • حلقے کے نگہبان کلیسیاؤں کا دورہ کیوں کرتے ہیں؟‏

  • آپ حلقے کے نگہبان کے دورے سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

اپنے کیلنڈر میں اُن تاریخوں پر نشان لگائیں جب حلقے کا نگہبان مقامی کلیسیا میں آئے گا تاکہ آپ عبادت‌گاہ میں جا کر اُس کی تقریریں سُن سکیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حلقے کا نگہبان اور اُس کی بیوی آپ کے گھر آکر آپ سے ملاقات کریں تو اُس یہوواہ کے گواہ سے بات کریں جو آپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں