یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 15 ص.‏ 18
  • کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیائیں منظم طریقے سے کیسے کام کرتی ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ‏’‏خدا کے گلّے کی گلّہ‌بانی کرو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ‏’‏جو تُم میں محنت کرتے ہیں، اُن کی عزت کرو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ‏’‏خدا کے گلّہ کی گلّہ‌بانی کرو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 15 ص.‏ 18

باب 15

کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

ایک بزرگ کلیسیا کے دیگر ارکان سے بات کر رہا ہے۔‏

فن‌لینڈ

ایک بزرگ کلیسیا میں تعلیم دے رہا ہے۔‏

وہ تعلیم دیتے ہیں۔‏

دو بزرگ کلیسیا کے ارکان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔‏

وہ ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔‏

ایک بزرگ مُنادی کر رہا ہے۔‏

وہ مُنادی کرتے ہیں۔‏

زیادہ‌تر مسیحی فرقوں میں پادری ہوتے ہیں جنہیں تنخواہ ملتی ہے۔ لیکن یہوواہ کے گواہوں میں ایسا نہیں ہے۔ پہلی صدی عیسوی کی کلیسیاؤں کی طرح ہماری کلیسیاؤں میں بھی نگہبان مقرر کئے جاتے ہیں جو ”‏خدا کی کلیسیا کی گلّہ‌بانی“‏ کرتے ہیں۔ (‏اعمال 20:‏28‏)‏ اِن نگہبانوں کو بزرگ بھی کہتے ہیں۔ وہ ایسے پُختہ بھائی ہیں جو خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے میں تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کلیسیا کی پیشوائی اور رہنمائی کرتے ہیں۔ وہ یہ کام ”‏مجبوری سے نہیں بلکہ خوشی سے؛ فائدہ حاصل کرنے کے لالچ سے نہیں بلکہ شوق سے“‏ کرتے ہیں۔ (‏1-‏پطرس 5:‏1-‏3‏)‏ کلیسیا کے بزرگ ہماری نگہبانی اور گلّہ‌بانی کیسے کرتے ہیں؟‏

وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں۔‏ بزرگ خدا کے کلام سے کلیسیا کی رہنمائی کرتے ہیں اور اِس کو ایسے خطروں سے محفوظ رکھتے ہیں جو اِسے خدا سے دُور لے جا سکتے ہیں۔ بزرگ جانتے ہیں کہ خدا نے اُنہیں ایک بڑی اہم ذمہ‌داری سونپی ہے۔ اِس لئے وہ کلیسیا پر اختیار نہیں جتاتے بلکہ اِس کے فائدے کے لئے کام کرتے ہیں۔ (‏2-‏کرنتھیوں 1:‏24‏)‏ جس طرح ایک چرواہا اپنی ہر ایک بھیڑ کا خیال رکھتا ہے اِسی طرح بزرگ کلیسیا کے ہر فرد کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ اُن کی مدد کر سکیں۔—‏امثال 27:‏23‏۔‏

وہ ہمیں خدا کی مرضی پر چلنا سکھاتے ہیں۔‏ ہر ہفتے کلیسیا کے بزرگ اجلاسوں پر تقریریں پیش کرتے ہیں اور یوں ہمارے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ (‏اعمال 15:‏32‏)‏ وہ مُنادی کے کام میں بھی ہماری پیشوائی کرتے ہیں اور ہمیں تربیت دیتے ہیں تاکہ ہم مختلف طریقوں سے گواہی دینے میں مہارت حاصل کریں۔‏

وہ ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔‏ بزرگ چاہتے ہیں کہ کلیسیا کا ہر فرد خدا کی قربت میں رہے۔ اِس لئے وہ خدا کے کلام سے ہمیں مشورہ دیتے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ اِس مقصد کے لئے وہ کبھی‌کبھی ہمارے گھر آتے ہیں یا پھر عبادت‌گاہ میں بیٹھ کر ہم سے بات کرتے ہیں۔—‏یعقوب 5:‏14، 15‏۔‏

کلیسیا کی خدمت کرنے کے علاوہ زیادہ‌تر بزرگ ملازمت یا کاروبار بھی کرتے ہیں اور اپنے بیوی‌بچوں کی دیکھ‌بھال بھی کرتے ہیں۔ یہ بھائی بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اِس لئے ہمیں اُن کی عزت کرنی چاہئے۔—‏1-‏تھسلنیکیوں 5:‏12، 13‏۔‏

  • کلیسیا میں بزرگوں کا کیا کردار ہے؟‏

  • کلیسیا کے بزرگ کن طریقوں سے ہمارا خیال رکھتے ہیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

یہ جاننے کے لئے کہ کلیسیا کے بزرگوں اور خادموں کو کن شرائط پر پورا اُترنا پڑتا ہے، 1-‏تیمتھیس 3:‏1-‏10،‏ 12 اور ططس 1:‏5-‏9 کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں