یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 12 ص.‏ 15
  • ہم خدا کا پیغام کیسے پھیلاتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم خدا کا پیغام کیسے پھیلاتے ہیں؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی کیسے کی جا رہی ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ‏”‏خیریت کی خبر“‏ دینا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ‏”‏سب قوموں کیلئے گواہی“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 12 ص.‏ 15

باب 12

ہم خدا کا پیغام کیسے پھیلاتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ گھر گھر مُنادی کا کام کر رہے ہیں۔‏

سپین

یہوواہ کا ایک گواہ پارک میں مُنادی کر رہا ہے۔‏

بیلاروس

یہوواہ کی ایک گواہ فون پر گواہی دے رہی ہے۔‏

ہانگ‌کانگ

یہوواہ کے گواہ عوامی جگہ پر گواہی دے رہے ہیں۔‏

پیرو

یسوع مسیح نے اپنی موت سے کچھ عرصہ پہلے کہا:‏ ”‏بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی ساری دُنیا میں کی جائے گی تاکہ سب قوموں کو گواہی ملے۔ پھر خاتمہ آئے گا۔“‏ (‏متی 24:‏14‏)‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کے پیروکاروں کو پوری دُنیا میں خدا کا پیغام پھیلانا ہے۔ لیکن ہم یہ کام کیسے کر سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں ہم یسوع مسیح کی مثال پر عمل کر سکتے ہیں۔—‏لوقا 8:‏1‏۔‏

ہم گھرگھر جا کر لوگوں سے بات کرتے ہیں۔‏ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو گھرگھر جا کر خوشخبری سنانے کی تربیت دی۔ (‏متی 10:‏11-‏13؛‏ اعمال 5:‏42؛‏ 20:‏20‏)‏ پہلی صدی عیسوی میں مسیحیوں کو ہدایت دی گئی کہ اُنہیں کہاں‌کہاں خوشخبری کی مُنادی کرنی ہے۔ (‏متی 10:‏5، 6؛‏ 2-‏کرنتھیوں 10:‏13‏)‏ آج ہم بھی منظم طریقے سے مُنادی کا کام کرتے ہیں۔ ہر کلیسیا کا ایک مخصوص علاقہ ہوتا ہے جس میں ہم لوگوں کو خدا کا پیغام پہنچاتے ہیں۔ اِس طرح سے ہم ’‏اچھی طرح سے گواہی دینے اور مُنادی کرنے‘‏ کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔—‏اعمال 10:‏42‏۔‏

ہم عوامی جگہوں پر لوگوں سے بات کرتے ہیں۔‏ یسوع مسیح ہر ایسی جگہ پر مُنادی کرتے تھے جہاں لوگ ملتے تھے۔ مثال کے طور پر اُنہوں نے جھیل کے کنارے اور کنویں پر لوگوں کو خدا کا پیغام سنایا۔ (‏مرقس 4:‏1؛‏ یوحنا 4:‏5-‏15‏)‏ ہم بھی ہر موقعے پر لوگوں کو خدا کا پیغام سنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ہم بازار میں، پارک میں، دُکانوں میں یا فون پر لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ جب بھی ہمیں موقع ملتا ہے، ہم اپنے پڑوسیوں، اپنے ساتھ کام کرنے والوں، اپنے ہم‌جماعتوں اور اپنے رشتہ‌داروں کو گواہی دیتے ہیں۔ ہماری اِن کوششوں کی وجہ سے پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ ”‏نجات کی بشارت“‏ سُن رہے ہیں۔—‏زبور 96:‏2‏۔‏

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا شخص آتا ہے جسے آپ خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں؟ یہ پیغام نہ صرف آپ کے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی بہت اہم ہے۔ اِس لئے بادشاہت کی خوشخبری کو اپنے تک نہ رکھیں بلکہ جب بھی موقع ملے دوسروں کو بھی بتائیں۔‏

  • ہمیں کون‌سی خوشخبری سنانی ہے؟‏

  • یہوواہ کے گواہ مُنادی کے کام کے سلسلے میں یسوع مسیح کی مثال پر کیسے عمل کرتے ہیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

جو یہوواہ کا گواہ آپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتا ہے، وہ آپ کو دِکھا سکتا ہے کہ آپ اپنے کسی دوست کو وہ باتیں کیسے سمجھا سکتے ہیں جو آپ خود سیکھ رہے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں