یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پیغ حصہ 24 ص.‏ 27-‏28
  • پولس رسول کے خطوط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پولس رسول کے خطوط
  • خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • ملتا جلتا مواد
  • ایمان، پاکیزگی اور محبت کے سلسلے میں ہدایات
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • تیمتھیس ”‏ایمان کے لحاظ سے .‏ .‏ .‏ سچا فرزند“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • پولس رسول روم میں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • وہ شخص جس کی سب نبی گواہی دیتے ہیں
    سچے خدا کی عبادت کریں
مزید
خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
پیغ حصہ 24 ص.‏ 27-‏28
پولس رسول قید میں ہیں اور وہ ایک آدمی سے خط لکھوا رہے ہیں۔‏

باب ۲۴

پولس رسول کے خطوط

خلاصہ:‏ پولس رسول نے مسیحیوں کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے خط لکھے۔‏

مسیحی کلیسیا کو یہوواہ خدا کی مرضی پوری کرنے کے سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرنا تھا۔ لیکن پہلی صدی کے مسیحیوں کو جلد ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنہیں نہ صرف مخالفوں کے ہاتھ اذیت کا نشانہ بنایا گیا بلکہ کلیسیا میں بھی مسئلے پیدا ہو گئے۔ کیا وہ اِن مشکلات کا سامنا کرتے وقت خدا کے وفادار رہتے؟ بائبل کے یونانی صحائف میں ۲۱ خطوط شامل ہیں جن میں مسیحیوں کی حوصلہ‌افزائی اور اصلاح کی جاتی ہے۔‏

اِن خطوط میں سے ۱۴ خط (‏یعنی رومیوں سے لے کر عبرانیوں تک)‏ پولس رسول نے لکھے تھے۔ اِن میں سے کئی خطوط ایک شخص کے نام اور کئی ایک کلیسیا کے نام تھے۔ آئیں پولس رسول کے خطوط میں پائے جانے والے چند نکات پر غور کریں۔‏

چال‌چلن کے سلسلے میں ہدایات۔‏ جو لوگ حرامکاری، زِناکاری اور دوسرے سنگین گُناہ کرتے ہیں وہ ”‏خدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہوں گے۔“‏ (‏گلتیوں ۵:‏۱۹-‏۲۱؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۶:‏۹-‏۱۱‏)‏ خدا کے خادم چاہے جس قوم سے بھی تعلق رکھتے ہوں اُن میں اتحاد ہونا چاہئے۔ (‏رومیوں ۲:‏۱۱؛‏ افسیوں ۴:‏۱-‏۶‏)‏ اُنہیں خوشی سے اپنے مسیحی بہن‌بھائیوں کی مدد کرنی چاہئے۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۹:‏۷‏)‏ پولس رسول نے تاکید کی کہ ”‏بِلاناغہ دُعا کرو۔“‏ خدا کے خادم ہر اُس بات کے بارے میں یہوواہ خدا سے دُعا کر سکتے ہیں جو اُن کے دل میں ہے۔ (‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۱۷؛‏ ۲-‏تھسلنیکیوں ۳:‏۱؛‏ فلپیوں ۴:‏۶، ۷‏)‏ خدا ہماری دُعاؤں کو صرف اُس صورت میں قبول کرتا ہے جب ہم اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ وہ ہماری سنے گا۔—‏عبرانیوں ۱۱:‏۶‏۔‏

پولس رسول نے گھریلو زندگی کے بارے میں بھی ہدایات دیں۔ مثال کے طور پر شوہر کو اپنی بیوی سے اتنی محبت رکھنی چاہئے جنتی کہ وہ اپنے بدن سے رکھتا ہے۔ بیوی کو اپنے شوہر کا احترام کرنا چاہئے۔ بچوں کو اپنے والدین کے فرمانبردار رہنا چاہئے کیونکہ اِس سے خدا خوش ہوتا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ خدا کے معیاروں کے مطابق بڑے پیار سے اپنے بچوں کی تربیت اور اصلاح کریں۔—‏افسیوں ۵:‏۲۲–‏۶:‏۴؛‏ کلسیوں ۳:‏۱۸-‏۲۱‏۔‏

ان مقامات کا نقشہ جہاں پولُس رسول نے کلیسیاؤں کے نام خط لکھے

موسیٰ کی شریعت کا مقصد۔‏ خدا نے بنی‌اسرائیل کو شریعت اِس لئے دی تاکہ مسیح کے آنے تک اُن کی راہنمائی ہو اور وہ بُرے اثرات سے محفوظ رہیں۔ (‏گلتیوں ۳:‏۲۴‏)‏ لیکن مسیحی موسیٰ کی شریعت کے پابند نہیں ہیں۔ پولس رسول نے عبرانیوں کے نام اپنے خط میں اِس بات کی وضاحت کی۔ اُس نے یہ خط ایسے مسیحیوں کے لئے لکھا جو پہلے یہودی مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ پولس رسول نے بتایا کہ خدا نے شریعت کس مقصد کے لئے نازل کی اور وہ اپنی مرضی یسوع مسیح کے ذریعے کیسے پوری کرے گا۔ پولس رسول نے یہ بھی بتایا کہ شریعت کے مختلف پہلوؤں میں آنے والی چیزوں کی جھلک پائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر جانوروں کی قربانیوں نے یسوع مسیح کی قربانی کی طرف اشارہ کِیا۔ اِس قربانی کی بِنا پر گُناہوں کی معافی ممکن ہے۔ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۱-‏۴‏)‏ یسوع مسیح کی موت کے وقت یہوواہ خدا نے موسیٰ کی شریعت کو مٹا دیا کیونکہ اب اُس کی ضرورت نہ رہی تھی۔—‏کلسیوں ۲:‏۱۳-‏۱۷؛‏ عبرانیوں ۸:‏۱۳‏۔‏

پہلی صدی کی ایک کلیسیا میں پولس رسول کا خط پڑھا جا رہا ہے اور سب اِسے دھیان سے سُن رہے ہیں۔‏

کلیسیا کے انتظام کے سلسلے میں ہدایات۔‏ جن آدمیوں کو کلیسیا میں ذمہ‌داریاں سونپی جاتی ہیں اُن کا چال‌چلن مثالی ہونا چاہئے اور اُنہیں بائبل میں دی گئی شرائط پر پورا اُترنا چاہئے۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۱۰،‏ ۱۲، ۱۳؛‏ ططس ۱:‏۵-‏۹‏)‏ یہوواہ خدا کے خادموں کو باقاعدگی سے عبادت کے لئے جمع ہونا چاہئے۔ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ اِن اجلاسوں پر مسیحیوں کی تربیت اور حوصلہ‌افزائی کی جانی چاہئے۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۴:‏۲۶،‏ ۳۱‏۔‏

جب پولس رسول نے تیمتھیس کے نام اپنا دوسرا خط لکھا تو وہ دوبارہ سے رومہ میں قید تھا اور اُس کے خلا ف مقدمہ چل رہا تھا۔ اِس دوران کم ہی لوگوں نے اُس سے ملاقات کرنے کی جُرأت کی۔ پولس رسول جانتا تھا کہ جلد ہی اُسے مار ڈالا جائے گا۔ اُس نے کہا:‏ ”‏مَیں اچھی کشتی لڑ چکا۔ مَیں نے دوڑ کو ختم کر لیا۔ مَیں نے ایمان کو محفوظ رکھا۔“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۷‏)‏ غالباً اِس کے تھوڑے ہی عرصے بعد پولس رسول شہید ہو گیا۔ بے‌شک خدا کے خادم آج تک اُس کے خطوط سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔‏

​—‏اِن باتوں کا ذکر رومیوں‏،‏ پہلے اور دوسرے کرنتھیوں،‏ گلتیوں،‏ افسیوں،‏ فلپیوں،‏ کلسیوں،‏ پہلے اور دوسرے تھسلنیکیوں،‏ پہلے اور دوسرے تیمتھیس،‏ ططس،‏ فلیمون اور عبرانیوں کے خطوط میں ہوا ہے۔‏

  • پولس رسول نے چال‌چلن کے سلسلے میں کونسی ہدایات دیں؟‏

  • پولس رسول نے موسیٰ کی شریعت کے مقصد کے بارے میں کیا کہا؟‏

  • پولس رسول نے کلیسیا کے انتظام کے سلسلے میں کونسی ہدایات دیں؟‏

‏”‏عورت کی نسل“‏ کون ہے؟‏

آدم اور حوا کے گُناہ کے بعد خدا نے سانپ سے کہا:‏ ”‏مَیں تیرے اور عورت کے درمیان اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالوں گا۔ وہ تیرے سر کو کچلے گا اور تُو اُس کی ایڑی پر کاٹے گا۔“‏ (‏پیدایش ۳:‏۱۵‏)‏ اِس آیت میں خدا دراصل شیطان سے بات کر رہا تھا جسے پاک صحیفوں میں ”‏پُرانا سانپ“‏ کہا گیا ہے۔ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۹‏)‏ ”‏عورت کی نسل“‏ کا اشارہ اُس شخص کی طرف ہے جو انسانوں کو نجات دلائے گا۔ یہ شخص کون ہے؟ یہ بات کئی صدیوں تک ایک راز رہی۔ وقت گزرنے کے ساتھ‌ساتھ پاک صحیفوں میں اُس شخص کی شناخت کے بارے میں زیادہ تفصیلات دی گئیں۔‏

آدم اور حوا کے گُناہ کے تقریباً ۲،۰۰۰ سال بعد یہوواہ خدا نے ظاہر کِیا کہ ”‏عورت کی نسل“‏ ابرہام کی اولاد سے پیدا ہوگی۔ (‏پیدایش ۲۲:‏۱۷، ۱۸‏)‏ کچھ صدیوں بعد پولس رسول نے ظاہر کِیا کہ ”‏عورت کی نسل“‏ یسوع مسیح ہے۔ (‏گلتیوں ۳:‏۱۶‏)‏ پیدایش ۳:‏۱۵ کی پیشینگوئی کے مطابق یسوع مسیح کی ایڑی پر اُس وقت کاٹا گیا جب اُسے مار ڈالا گیا۔ لیکن خدا نے یسوع مسیح کو ”‏روح کے اعتبار سے زندہ کِیا۔“‏—‏۱-‏پطرس ۳:‏۱۸‏۔‏

خدا نے یہ بھی طے کِیا کہ ”‏عورت کی نسل“‏ میں ۱ لاکھ ۴۴ ہزار انسانوں کو بھی شامل کِیا جائے گا۔ (‏گلتیوں ۳:‏۲۹؛‏ مکاشفہ ۱۴:‏۱‏)‏ جب یہ لوگ مر جاتے ہیں تو اِن کو روحانی ہستیوں کے طور پر زندہ کِیا جاتا ہے۔ وہ یسوع مسیح کے ہم‌میراث ہونے کے ناطے اُس کے ساتھ آسمان پر حکمرانی کرتے ہیں۔—‏رومیوں ۸:‏۱۶، ۱۷‏۔‏

شیطان کی نسل اُن بُرے فرشتوں اور بدکار انسانوں پر مشتمل ہے جو اُس کی حمایت کرتے ہیں۔ آسمانی بادشاہ کے طور پر یسوع مسیح اِنہیں ہلاک کر دے گا۔ (‏یوحنا ۸:‏۴۴؛‏ افسیوں ۶:‏۱۲‏)‏ یسوع مسیح کی حکمرانی خدا کے وفادار خادموں کے لئے امن اور خوشی کا دَور لائے گی۔ آخرکار یسوع مسیح سانپ کے ”‏سر کو کچلے گا“‏ یعنی شیطان کو ہمیشہ کے لئے تباہ کر دے گا۔—‏عبرانیوں ۲:‏۱۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں