یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پیغ حصہ 18 ص.‏ 21
  • یسوع مسیح کے معجزے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کے معجزے
  • خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع کے معجزوں سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ہم یسوع کے معجزوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • معجزے—‏حقیقت یا افسانہ؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • یسوع مسیح نے زمین پر کیا کچھ کِیا؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
پیغ حصہ 18 ص.‏ 21
یسوع اندھے آدمی کی آنکھوں کو چُھو کر اُسے شفا دے رہے ہیں۔‏

باب ۱۸

یسوع مسیح کے معجزے

خلاصہ:‏ یسوع مسیح نے معجزے دکھا کر یہ ظاہر کِیا کہ وہ بادشاہ کے طور پر کیا کچھ انجام دے گا۔‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھا تو خدا نے اُسے ایسے کام کرنے کی قوت دی جو عام انسان نہیں کر سکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے بہت سے عینی شاہدین کے سامنے معجزے دکھائے۔ اِن معجزوں سے یسوع مسیح نے دکھایا کہ وہ ایسی رُکاوٹوں کو عبور کرنے اور ایسے مسئلوں کو حل کرنے کے قابل ہے جن کے سامنے انسان بے‌بس ہیں۔ آئیں اِس سلسلے میں کچھ مثالوں پر غور کریں۔‏

یسوع مسیح نے خوراک مہیا کی۔‏ یسوع مسیح نے اپنے سب سے پہلے معجزے میں پانی کو عمدہ مے میں تبدیل کر دیا۔ اِس کے علاوہ اُس نے دو موقعوں پر تھوڑی سی روٹیاں اور مچھلیاں لے کر ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلایا۔ اِن دونوں موقعوں پر یسوع مسیح نے اتنا زیادہ کھانا مہیا کِیا کہ جب سب پیٹ بھر کر کھا چکے تھے تب بھی بہت سا کھانا باقی بچ گیا۔‏

یسوع مسیح نے بیماروں کو شفا بخشی۔‏ اُس نے ”‏لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور“‏ کِیا۔ (‏متی ۴:‏۲۳‏)‏ اندھے، بہرے، اپاہج اور معذور لوگوں کے علاوہ یسوع مسیح نے اُن لوگوں کو بھی شفا دی جو کوڑھ اور مرگی جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ واقعی، یسوع مسیح لوگوں کو ہر طرح کی بیماری اور معذوری سے شفا دلانے کی قابلیت رکھتا ہے۔‏

یسوع مسیح آب‌وہوا پر اختیار رکھتا تھا۔‏ ایک بار جب یسوع مسیح اور اُس کے شاگرد کشتی میں سوار گلیل کی جھیل کو پار کر رہے تھے تو تیز آندھی چلنے لگی۔ شاگرد بہت ہی خوف‌زدہ ہو گئے۔ لیکن یسوع مسیح نے آندھی سے کہا:‏ ”‏ساکت ہو!‏ تھم جا!‏“‏ اور آندھی تھم گئی۔ (‏مرقس ۴:‏۳۷-‏۳۹‏)‏ ایک اَور موقعے پر یسوع مسیح شدید آندھی کے دوران جھیل کے پانی پر چلنے لگا۔—‏متی ۱۴:‏۲۴-‏۳۳‏۔‏

یسوع مسیح بدروحوں پر اختیار رکھتا تھا۔‏ پاک صحیفوں میں بدروحوں سے مُراد وہ بُرے فرشتے ہیں جنہوں نے خدا کے خلاف بغاوت کی۔ بدروحیں انسانوں سے کہیں زیادہ طاقت‌ور ہیں۔ بہت سے لوگ اِن کی گِرفت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یسوع مسیح نے بہت سے موقعوں پر بدروحوں کو لوگوں سے نکلنے کا حکم دیا اور وہ لوگوں سے نکل آئیں۔ یسوع مسیح کو بدروحوں سے ہرگز خوف نہ تھا بلکہ بدروحیں اُس سے خوف رکھتی تھیں اور اُس کے اختیار کو مانتی تھیں۔‏

یسوع مسیح کو موت پر اختیار تھا۔‏ پاک صحیفوں میں موت کو ”‏آخری دشمن“‏ کہا گیا ہے کیونکہ انسان اِس سے بچ نہیں سکتے ہیں۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۲۶‏)‏ لیکن یسوع مسیح نے مُردوں کو زندہ کِیا۔ ایک موقعے پر اُس نے ایک بیوہ کے جوان بیٹے کو زندہ کر دیا اور دوسرے موقعے پر اُس نے کسی کی اکلوتی بیٹی کو زندہ کر دیا۔ یسوع مسیح کا سب سے حیرت‌انگیز معجزہ یہ تھا کہ اُس نے اپنے دوست لعزر کو زندہ کِیا جو چار دن سے مُردہ تھا۔ چونکہ یسوع مسیح نے ایک بڑی بِھیڑ کے سامنے یہ معجزہ دکھایا اِس لئے اُس کے دُشمنوں کو بھی تسلیم کرنا پڑا کہ وہ ایسے معجزے کرنے کے قابل ہے۔—‏یوحنا ۱۱:‏۳۸-‏۴۸؛‏ ۱۲:‏۹-‏۱۱‏۔‏

البتہ یسوع مسیح نے معجزوں کے ذریعے جن لوگوں کی مدد کی، آخرکار وہ سب مر گئے۔ تو پھر اُس کے معجزوں سے کیا حاصل ہوا؟ اِن معجزوں کے ذریعے یسوع مسیح نے یہ ثابت کر دیا کہ مسیح کی حکمرانی کے بارے میں تمام پیشینگوئیاں پوری ہوں گی۔ خدا کا مقررہ بادشاہ لوگوں کو خوراک مہیا کرنے اور بیماروں کو شفا بخشنے کے قابل ہے۔ اِس کے علاوہ وہ آب‌وہوا، بدروحوں اور موت پر اختیار بھی رکھتا ہے۔ خدا ہی نے اُسے یہ سب کچھ انجام دینے کی قوت عطا کی ہے۔‏

​—‏اِن واقعات کا ذکر متی‏،‏ مرقس‏،‏ لوقا اور یوحنا کی کتابوں میں ہوا ہے۔‏

  • یسوع مسیح نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ خوراک مہیا کرنے اور بیماروں کو شفا دینے کے قابل ہے اور وہ آب‌وہوا، بدروحوں اور موت پر اختیار رکھتا ہے؟‏

  • یسوع مسیح کے معجزوں سے ہم اُس کی حکمرانی کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں