یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پیغ حصہ 12 ص.‏ 15
  • الہامی کہاوتوں کی کتاب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • الہامی کہاوتوں کی کتاب
  • خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • ملتا جلتا مواد
  • اَمثال 3:‏5، 6—‏”‏اپنے فہم پر تکیہ نہ کر“‏
    پاک کلام کی آیتوں کی وضاحت
  • حکمت حاصل کریں اور تربیت‌پذیر ہوں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • سلیمان بادشاہ کی شاندار حکمرانی
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • امثال کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
پیغ حصہ 12 ص.‏ 15
قدیم زمانے میں کچھ لوگ کھیت میں اناج اکٹھا کر رہے ہیں۔‏

باب ۱۲

الہامی کہاوتوں کی کتاب

خلاصہ:‏ امثال کی کتاب میں زندگی کے ہر پہلو کے سلسلے میں خدا کی ہدایات پائی جاتی ہیں۔ اِس کتاب کا زیادہ‌تر حصہ سلیمان بادشاہ نے لکھا۔‏

کیا یہوواہ خدا واقعی ایک اچھا حاکم ہے؟ اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے ہمیں اُس کی ہدایات پر غور کرنا چاہئے۔ یوں ہم جان جائیں گے کہ خدا کی ہدایات واقعی ہماری بہتری کے لئے ہیں۔ سلیمان بادشاہ نے زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں مثلیں یعنی کہاوتیں درج کیں۔ آئیں اِن سینکڑوں کہاوتوں میں سے چند پر غور کریں۔‏

یہوواہ خدا پر بھروسہ رکھیں۔‏ خدا کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہمیں اُس پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ سلیمان بادشاہ نے لکھا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ پر اپنے سارے دل سے بھروسا رکھ۔ اور اپنی عقل پر اعتبار نہ کر۔ اپنی تمام راہوں میں اُس کو پہچان۔ تو وہ تیرے رَستوں کو ہموار کر دے گا۔“‏ (‏امثال ۳:‏۵، ۶‏، کیتھولک ترجمہ‏)‏ یہوواہ خدا پر بھروسہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُس کی راہنمائی پر چلیں اور اُس کے فرمانبردار ہوں۔ خدا کی راہنمائی پر چلنے سے ہماری زندگی بامقصد ہو جائے گی۔ اِس کے علاوہ ہم خدا کے دل کو خوش کریں گے کیونکہ ہماری وفاداری کی وجہ سے وہ شیطان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کر سکتا ہے۔—‏امثال ۲۷:‏۱۱‏۔‏

دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات بڑھائیں۔‏ خدا نے شوہروں، بیویوں اور بچوں کو جو ہدایات دی ہیں وہ اِس جدید دَور میں بھی بہت فائدہ‌مند ثابت ہوئی ہیں۔ خدا نے شوہروں کو یہ ہدایت دی کہ ”‏تُو اپنی جوانی کی بیوی کے ساتھ شاد رہ۔“‏ (‏امثال ۵:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ شوہر کو بیوی کا وفادار رہنا چاہئے۔ امثال کے آخری باب میں ایک نیک اور سگھڑ بیوی کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کا شوہر اور بچے اُس کی تعریف کرتے ہیں۔ (‏امثال ۳۱ باب)‏ بیویاں اِس مثال سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔ امثال کی کتاب میں بچوں کو ماں‌باپ کے فرمانبردار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ (‏امثال ۶:‏۲۰‏)‏ دوستوں کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لئے اِس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوسروں سے الگ رہنے سے انسان خودغرض ہو جاتا ہے۔ (‏امثال ۱۸:‏۱‏)‏ لیکن ہمیں سوچ‌سمجھ کر دوستوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے کیونکہ دوست ہم پر یا تو اچھا یا پھر بُرا اثر ڈال سکتے ہیں۔—‏امثال ۱۳:‏۲۰؛‏ ۱۷:‏۱۷‏۔‏

اپنا چال‌چلن نیک رکھیں۔‏ امثال کی کتاب میں حد سے زیادہ شراب پینے سے خبردار کِیا گیا ہے۔ اِس میں ہمیں خوش‌مزاج رہنے اور غلط احساسات کو رد کرنے کے فائدے بتائے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہمیں محنتی ہونے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ (‏امثال ۶:‏۶؛‏ ۱۴:‏۳۰؛‏ ۲۰:‏۱‏)‏ ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب ہم خدا کی راہنمائی کو نظرانداز کرکے اپنی سوچ پر عمل کرتے ہیں تو ہم خطرناک راہ پر چل دیتے ہیں۔ (‏امثال ۱۴:‏۱۲‏)‏ اِس کے علاوہ ہمیں اپنے دل کی خوب حفاظت کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ہم کوئی غلط روش اختیار نہ کریں۔ یہ اس لئے اہم ہے کیونکہ دل ”‏زندگی کا سرچشمہ .‏ .‏ .‏ ہے۔“‏—‏امثال ۴:‏۲۳‏۔‏

دُنیابھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے کہ خدا کی ہدایات پر عمل کرنے سے اُن کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ اِس وجہ سے وہ خوشی سے یہوواہ خدا کو اپنے حاکم کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔‏

​—‏اِن باتوں کا ذکر امثال کی کتاب میں ہوا ہے۔‏

  • امثال کی کتاب پر غور کرنے سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏

  • امثال کی کتاب میں پائی جانے والی چند ہدایات کیا ہیں؟‏

واعظ کی کتاب

ہم اپنی زندگی کو بامقصد اور خوشگوار کیسے بنا سکتے ہیں؟ اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے سلیمان بادشاہ نے طرح‌طرح کی باتوں کو آزمایا۔ وہ بہت ہی دولتمند اور بااختیار تھا اور غیرمعمولی حکمت کا مالک بھی تھا۔ اُس نے زندگی کا بھرپور لطف اُٹھایا، بہت سی خوبصورت عورتوں سے شادی کی اور وہ طرح‌طرح کی تفریح سے لطف‌اندوز ہوا۔ اُس نے شاندار عمارتیں تعمیر کیں اور نامور علما کی کتابوں کا مطالعہ کِیا۔ یہ سب کچھ کرنے کے بعد سلیمان بادشاہ نے کیا نتیجہ اخذ کِیا؟ اُس نے کہا:‏ ”‏سب کچھ باطل ہے۔“‏ پھر اُس نے یہ مشورہ دیا:‏ ”‏حاصلِ‌کلام یہ ہے۔ خدا سے ڈر اور اُس کے حکموں کو مان کہ انسان کا فرضِ‌کُلی یہی ہے۔“‏—‏واعظ ۱۲:‏۸،‏ ۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں