یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پ‌ص ص.‏ 218-‏219
  • مقرب فرشتہ میکائیل کون ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مقرب فرشتہ میکائیل کون ہے؟‏
  • پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ملتا جلتا مواد
  • فرشتوں کا سردار میکائیل کون ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • میکائیل مقرب فرشتہ کون ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2002ء
  • فرشتے ”‏خدمتگزار روحیں“‏ ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • فرشتے کون ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
پ‌ص ص.‏ 218-‏219

مزید معلومات

مقرب فرشتہ میکائیل کون ہے؟‏

میکائیل نامی فرشتے کا ذکر پاک صحائف میں چند ہی آیتوں میں آتا ہے۔ مثال کے طور پر دانی‌ایل نبی کی کتاب میں اُس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اُس نے بُرے فرشتوں سے لڑائی کی تھی۔ یہوداہ کے خط کے مطابق اُس نے ابلیس سے بحث‌وتکرار کی۔ اور مکاشفہ کی کتاب میں اُسے شیطان اور اُس کے بُرے فرشتوں سے لڑتے بتایا جاتا ہے۔ لہٰذا، جب بھی خدا کے کلام میں میکائیل کا ذکر آتا ہے تو وہ یہوواہ خدا کی حکمرانی کی حمایت اور اُس کے دُشمنوں کا مقابلہ کر رہا ہوتا ہے۔ اس لئے اُس کا نام بہت موزوں ہے کیونکہ ”‏میکائیل“‏ کا مطلب ہے:‏ ”‏خدا کے برابر کون ہے؟“‏ لیکن ہم میکائیل کی شناخت کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اکثر ایک شخص کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر یعقوب کو اسرائیل بھی کہا جاتا تھا۔ اور پطرس رسول، شمعون بھی کہلاتا تھا۔ (‏پیدایش ۴۹:‏۱، ۲؛‏ متی ۱۰:‏۲‏)‏ اسی طرح خدا کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے کہ میکائیل وہ نام ہے جو یسوع مسیح زمین پر آنے سے پہلے رکھتا تھا اور آسمان پر جانے کے بعد بھی وہ اسی نام سے کہلایا۔ آئیے ہم دیکھتے ہیں کہ پاک صحائف میں اس بات کے کون سے ثبوت ملتے ہیں۔‏

مقرب فرشتہ۔‏‏۔‏ خدا کے کلام میں میکائیل کو ”‏مقرب فرشتہ“‏ کہا گیا ہے۔ (‏یہوداہ ۹‏)‏ اس کا مطلب ہے کہ میکائیل فرشتوں کا سردار ہے۔ بائبل کے عبرانی اور یونانی متن میں اصطلا‌ح ”‏مقرب فرشتہ“‏ ہمیشہ واحد میں استعمال ہوئی ہے، اسے کبھی جمع میں استعمال نہیں کِیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ایک ہی ”‏مقرب فرشتہ“‏ ہے۔ اس کی شناخت ۱-‏تھسلنیکیوں ۴:‏۱۶ میں یسوع مسیح سے کی گئی ہے۔ اس آیت میں لکھا ہے:‏ ”‏خداوند خود آسمان سے للکار اور مقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے ساتھ اُتر آئے گا۔“‏ غور کیجئے کہ اس آیت کے مطابق یسوع کی آواز مقرب فرشتہ کی آواز ہے۔ لہٰذا یسوع مسیح ہی مقرب فرشتہ میکائیل ہے۔‏

آسمانی فوجوں کا سپہ‌سالار۔‏‏۔‏ مکاشفہ ۱۲:‏۷ میں بتایا گیا ہے کہ ”‏میکاؔئیل اور اُس کے فرشتے اژدہا سے لڑنے کو نکلے اور اژدہا اور اُس کے فرشتے اُن سے لڑے۔“‏ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ میکائیل خدا کے وفادار فرشتوں کا سپہ‌سالار ہے۔ مکاشفہ ۱۹:‏۱۴-‏۱۶ میں یسوع مسیح کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھی آسمانی فوجوں کا سپہ‌سالار ہے۔ اس کے علاوہ پولس رسول نے بیان کِیا کہ ”‏خداوند یسوؔع اپنے قوی فرشتوں کے ساتھ“‏ ظاہر ہوگا۔ (‏۲-‏تھسلنیکیوں ۱:‏۷‏)‏ غور کیجئے کہ یسوع اور میکائیل دونوں کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ ”‏اپنے فرشتوں“‏ کے سردار ہیں۔ (‏متی ۱۳:‏۴۱؛‏ ۱۶:‏۲۷؛‏ ۲۴:‏۳۱؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۲۲‏)‏ خدا کے کلام میں وفادار فرشتوں کے دو الگ لشکروں کا ذکر نہیں ہے۔ اگر میکائیل فرشتوں کا سردار ہے اور یسوع بھی ان کا سردار ہے تو ظاہری بات ہے کہ دونوں نام ایک ہی شخص کے ہوں گے۔ لہٰذا میکائیل وہ نام ہے جو یسوع مسیح کو آسمان پر دیا گیا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں